• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واہ رے مقلد تیری کون سی کل سیدھی!

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
23316722_1576021179132971_682827380443010012_n.jpg

23167483_1576021099132979_7943131438824863361_n.jpg


لو جی، سارا انتظار ختم، امام صاحب منصب نبوت پر فائز کر دئیے گئے ہیں۔۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
لغوی لحاظ سے تابعی کی بات کو حدیث کہہ دیا جاتا ہے، لیکن یہ لغوی حدیث صحابہ کرام اور دیگر تابعین کی بات کو بھی تو کہا جاتا ہے۔ کیا مقلدین تمام صحابہ وتابعین کی باتوں کو حدیث سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہیں؟
اگر نہیں، اور یقینا نہیں، تو اس جھوٹے پروپیگنڈے کا کیا فائدہ؟
ویسے ان لوگوں کو شرم نہیں آتی، جب یہ کہتے ہیں کہ ہمارے لیے صرف امام کا قول حجت ہے، اس وقت یہ قرآن، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان، قول صحابی، قول تابعی، سب کے انکاری ہو جاتے ہیں۔۔۔
اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا تابعی ہونا کسی دلیل سے ثابت ہی نہیں، ان کے اقوال کو احادیث بنا کر ان کو ماننا فرض کیا جا رہا ہے۔۔۔
آپ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد ہو کر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا رفع الیدین، سیدنا عمر کی اندھیرے میں نماز فجر، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا وضو، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا سینے پر ہاتھ باندھنا، دیگر صحابہ کرام کے احادیث کے موافق فتاوی جات، سب کچھ پس پشت ڈال کر بھی احادیث کے مخالف نہ ہوئے، لیکن ہم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی صرف وہ باتیں جو حدیث کے خلاف ہیں، انہیں چھوڑ کر احادیث کے مخالف بن گئے؟
واہ رے مقلد تیری کون سی کل سیدھی!
حافظ ابو یحیی نورپوری
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@محمد نعیم یونس بھائی!
تو آپ کو یتیم ومسکین فی الحدیث کے مقلدین سے اور کیا امید تھی؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ابتسامہ ۔
امام صاحب اس دور میں ہوتے تو یقینا اپنے ان مقلدین کے مقلد بن جاتے کہ اصل مجتہد تو یہی ہیں ۔
ائمہ سے منقول ہے کہ احادیث کے مقابلے میں ہمارے اقوال کو دیوار پر دے ماریں ، یقینا انہیں علم ہوتا کہ ہمارے اقوال ’ احادیث ‘ ہیں اور اس کو رد کرنے والے ’ منکرین حدیث ‘ کہلائیں گے ، تو یقینا اپنے پیرو کاروں کو گستاخی پر آمادہ کرنے والی یہ ہدایات جاری کرکے نہ جاتے ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
امام صاحب اس دور میں ہوتے تو یقینا اپنے ان مقلدین کے مقلد بن جاتے کہ اصل مجتہد تو یہی ہیں ۔
بالکل بجا فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حدیث سامنے آنے پر اس کی جو تاویلیں اور تفسیریں موجودہ مقلدین کرتے ہیں ، امام صاحبؒ ہوتے تو حیرتوں میں ڈوب جاتے ،
اور ہوسکتا ہے ان مقلدین کے یدطولی پر بیعت فرمالیتے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
بالکل بجا فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حدیث سامنے آنے پر اس کی جو تاویلیں اور تفسیریں موجودہ مقلدین کرتے ہیں ، امام صاحبؒ ہوتے تو حیرتوں میں ڈوب جاتے ،
اور ہوسکتا ہے ان مقلدین کے یدطولی پر بیعت فرمالیتے ۔
ممکن ہے اسکی بھی تاویل کر دی جائے...... ابتسامہ
 
Top