• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وجادلہم بالتی ہی احسن۔سلفی بھائیو! کیا ہماری زبان کی تلوار کی وجہ سے تو کوئی دینِ حق سے محروم نہیں ہ

شمولیت
مئی 02، 2012
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
210
پوائنٹ
73
دعوت میں نرمی تساہل اور مداہنت ہے اور سختی ودرشتی اعتدال ہے

نجانے اس باب میں تساہل اور مداہنت کو ہی اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیوں سمجھا جانے لگا ہے کہ ہر شخص نرمی نرمی کی رٹ لگائے رکھتا ہے۔ شریعت بالکل معتدل ہے اس میں سختی بھی ہے اور نرمی بھی۔ میرے خیال سے رد باطل پر سلف صالحین کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے آپ کو حسب ضرورت سختی بھی ملے گی اور حسب ضرورت نرمی بھی۔
بندہ اس کیلئے صرف قرآن وسنت سے دلیل کا طلب گار ہے کہ لوگوں کودعوت دینے میں نرمی برتنا مداہنت اور تساہل ہےجبکہ سختی اور درشتی کے ساتھ للکارللکارکر ، عیب لگا لگا کر دعوت دینا اعتدال اور میانہ روی ہے ۔ برائے مہربانی دلیل صرف قرآن وسنت سے مطلوب ہے ناں کہ زید وعمرو کے واقعات سے۔
 
شمولیت
مئی 02، 2012
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
210
پوائنٹ
73
محدیثین ابوحنیفہ کی مذمت پر متفق ہیں لہذا یہی سلفی منہج ہے۔والحمداللہ
واللہ ان شاء اللہ یہ سلفی منہج قطعا نہیں ہے ۔ آپ سلف صالحین کے مسلک کو بدنام نہ کریں اور لوگوں کو اس سے متنفر نہ کریں ۔ آپ کسی سلف صالح کا قول ثابت کردیں کہ جب تک کوئی امام ابو حنیفہ کو گالی نہ دے وہ قرآن وسنت پر عمل پیرا نہیں ہوسکتا اور محدثین میں سے نام لیں کہ کس کس نے ان کی مذمت پر کتابیں لکھیں ؟ واللہ ان کا مقصود صرف حدیث کا دفاع ہوتا تھا کہ جس شخص کی یہ رائے ہو اس کی حدیث قبول نہیں کی جائے گی۔ اکثر ائمہ فرماتے تھے ہم نے مدینہ میں مسجد نبوی میں ایسے سینکڑوں لوگو ں کو پایا ہے جو دین میں امانت میں سچے تھے لیکن اس کے باوجود ان سے حدیث نہیں لی جاتی تھی کیوں کہ حدیث کےرجال تو اور ہی ہوتے ہیں ۔ تو اللہ کے بندے کیا آپ ان سب سینکڑوں لوگوں کی مذمت کریں گے ۔ حسن بصریؒ کو کون نہیں جانتا کس قدر متقی اور پارسا شخص تھے لیکن حدیث کے میدان میں محدثین ان کی طرف توجہ بھی نہیں فرماتے تھے بلکہ ان کو مدلس فرماتے تھے ۔ اورکعب احبارؒ کو لے لیجیے حدیث میں ائمہ ان پر کذب کا بھی خیال فرماتے ہیں تو کیا ان سب لوگوں کو گالی دئیے بغیر ہم قرآن وسنت کے مسلک پر نہیں چل سکتے ۔ خدارا آپ مسلک ِسلف صالحین کے جب نمائندہ بنیں تو اپنے دعوی کو قرآن وسنت سے ثابت کریں ورنہ اس مبارک راہ کو بدنام نہ کریں۔
 
شمولیت
مئی 02، 2012
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
210
پوائنٹ
73
شائد اس میں کچھ احساس کمتری نظر آرہی ہے
سب سے پہلے تو ایک بات کرنا چاہوں گا آپ لوگو ں نے تبلیغی جماعت کی تعریف کی کے ان کا تبلیغ کرنے کا طریقہ بہت اچھا ہے جس کی بنا پر وہ لوگ بہت کامیاب ہوتے چلے جا رہے ہے
١) کیا آپ لوگوں نے کبھی تبلیغ کو اپنا فریضہ سمجھا ہے؟ آپ لوگ کتنا وقت نکالتے اس کام کے لیے میں اگر ان کی تعریف کروں گا تو صر ف اس وجہ سے کے وہ لوگ اس کا م کے لیے اپنا بہت وقت نکالتے ہے
2)وہ لوگوں کو میٹھا میٹھا اسلام بتلاتے ہیں لوگوں کو وقت لگانے کی بات کرتے وہ ان کو یہ نہیں کہتے کہ آپ دین اسلام میں پورے داخل ہو جاو جس کی وجہ عام لوگ بہت جلد ان کی باتوں میں آجاتے ہیں ،،،،،جبکہ ایک سلفی اس کو اللہ کی پہچان کرواتا ہے وہ شرک کی نشاندہی کرواتا ہے جو بہت سے لوگوں ناگوار گزتا ہے ہم سلفی لوگوں کا تعلق غیر سے توڑ کر اللہ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں اس کام کے لیے پہلے لوگوں کو باور کروانا ہوتا ہے نا م لے لے کر کے آپ جس کو اسلام سمجھ رہے ہیں وہ جہنم کی راہ ہے قرآن سناتے ہیں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سناتے ہیں مگر یہ سب ان پر ناگوار گزرتی ہیں کیونکہ حق بات قبول کرنا آسان کام نہیں ہے
تو بھائی ہمیں واقعی حکمت اور بصرت سے کام لینا چاہیے اور آپ گھبرایں نا حقوالے توحید کے معاملے میں سخت ہی ہوتے ہیں
واللہ توحید والے سب سے بڑے میرے نبی کریم ﷺ تھے جن کے اخلاق دیکھ دیکھ کر لوگ آپ کے قریب ہوئے اورآپ توحید کو بدنام کررہے ہیں ! یہ کونسی توحید ہے جو کسی کو گالی دئیے بغیر پوری نہیں ہوتی ؟ آپ اپنے ہر عیب کے پیچھے توحید کا مقدس نام نہ لیں۔ پہلے اپنی بات کو قرآن وسنت سے ثابت کیا کیجئے پھر سب وشتم کا دھانہ کھولا کیجئے۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
۔تبلیغی جماعت انتہاء درجہ بدعات کی مرتکب ہونے اور تحریف دین میں حد درجہ غلو کرنے کے باوجود عوامی سطح پر سب سے زیادہ کامیاب جارہی ہے‎
‏‎ ‎بھائی جی ہمارے علاقے میں تو ناکام جارہی ہے.
تقریبا ۲۰ سال سے کام کررہی ہے آج تک میں نے ان کے ساتھ کسی کو جوڑتے ھوئے نہیں دیکھا بلکہ دور جاتے ھوئے دیکھا ہے ان کے کردار کی وجہ سے اور ہمارے علاقے میں انہیں تبلیغی جماعت نہیں قبضہ گروپ کہا جاتا ہے. اور سچ بھی ہے.
ان شا اللہ ان کی داستان وقت ملنے پر لکھوں گا.
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
محدثین سے ایک دوسرے کی مذمت مل جائے گی تو کیا آپ بھی پھر محدثین کی مذمت شروع کردیں گے؟
دوسری بات یہ کہ بھائی کوئی احساس کمتری نہیں وسعتِ نظر اور دعوتی تجربے سے حاصل ہونے والی باتیں آپ کے سامنے رکھی ہیں۔ آپ کو بھی سمجھ آجائیں گی مگر کچھ تجربے کے بعد۔
آپ بریلویوں کو کیسے دعوت دیتے ہیں دیوبندیوں کو کیسے ؟ ہم آپ کے تجربے سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں کیا آپ ان کو یہ کہتے ہیں کے آپ بھی ٹھیک ہیں (یعنی اہل سنت والجماعت) اور ہم بھی مگر آپ میں یہ خرابی ہے کے آپ شرک کرتے ہیں آپ بدعت کرتے ہیں آپ قرآن کی آیات کے انکاری ہیں اللہ کی سمت کو نہیں مانتے آپ اللہ کی صفات کو نہیں مانتے مثلا ہاتھ پنڈلی اور بھی بہت کچھ کرتے ہیں تو کیا وہ سامنے والہ آپکو پھولوں کا ہار پہناتا ہے کہ جناب آپ نے بہت اچھا کیا جو ہم کو سیدھی راہ دیکھائی
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
واللہ توحید والے سب سے بڑے میرے نبی کریم ﷺ تھے جن کے اخلاق دیکھ دیکھ کر لوگ آپ کے قریب ہوئے اورآپ توحید کو بدنام کررہے ہیں ! یہ کونسی توحید ہے جو کسی کو گالی دئیے بغیر پوری نہیں ہوتی ؟ آپ اپنے ہر عیب کے پیچھے توحید کا مقدس نام نہ لیں۔ پہلے اپنی بات کو قرآن وسنت سے ثابت کیا کیجئے پھر سب وشتم کا دھانہ کھولا کیجئے۔
محترم ہم نے کب اور کہاں گالی دی آپ کیوں ہم پر بہتان لگا رہے ہیں اللہ سے ڈر جائیں
ہم نے کب توحید کو بدنام کیا اس طرح کے الزامات سے پرہیز کریں محترم بات آپ آپ سے تو تو میں نہ چلی جائے
آپ نے ہمارے میں کیا عیب دیکھ لیا جو ہم اس کو چپانے کہ لیے توحید کا سہارا لے رہے ہیںآپ یوں ہم پر برس رہے ہیں ہم پر اتنا غصہ کیوں اس کی وجہ جان سکتا ہوں آپ اخلاق کے معالے بہت عظیم ثابت ہو رہے ہیں آپ ہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے @@@@@@
اور جناب کونسی بات ہم نے قرآن کے برخلاف کہ ڈالی آپ سے درخواست ہے اس
کی نشاندہی کریں تاکہ ہم اللہ سے ڈرتے ہوئے اپنی اصلا ح کر سکیں بہت شکریہ
 
شمولیت
مئی 02، 2012
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
210
پوائنٹ
73
عبداللہ بن ابی بن سلول کی حضورٖ نے کس قدر مذمت فرمائی؟

محترم ہم نے کب اور کہاں گالی دی آپ کیوں ہم پر بہتان لگا رہے ہیں اللہ سے ڈر جائیں
ہم نے کب توحید کو بدنام کیا اس طرح کے الزامات سے پرہیز کریں محترم بات آپ آپ سے تو تو میں نہ چلی جائے
آپ نے ہمارے میں کیا عیب دیکھ لیا جو ہم اس کو چپانے کہ لیے توحید کا سہارا لے رہے ہیںآپ یوں ہم پر برس رہے ہیں ہم پر اتنا غصہ کیوں اس کی وجہ جان سکتا ہوں آپ اخلاق کے معالے بہت عظیم ثابت ہو رہے ہیں آپ ہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے @@@@@@
اور جناب کونسی بات ہم نے قرآن کے برخلاف کہ ڈالی آپ سے درخواست ہے اس
کی نشاندہی کریں تاکہ ہم اللہ سے ڈرتے ہوئے اپنی اصلا ح کر سکیں بہت شکریہ
ایک ساتھی نے فرمایا ہے کہ محترم ہم نے کب اور کہاں گالی دی آپ کیوں ہم پر بہتان لگا رہے ہیں اللہ سے ڈر جائیں!
میرے بھائی ! اللہ مجھے اپنی ذات سے ڈرنےکی توفیق عطافرمائے ،آمین ثم آمین ۔جزاک اللہ خیراً۔ میرے بھائی!یہ کہنا کہ سلفی ابو حنیفہ کی مذمت پر متفق ہیں ۔اور اکثر آپ ؒ کو بعض ناسمجھ لوگوں سے ان پر کفر کے فتوی بھی مل جائیں گے تو میرے بھائی ہماری دینی فیلڈ میں یہی گالی گلوچ اور سب وشتم کا درجہ رکھتا ہے ، یہ مبارک محفلیں اللہ معاف فرمائے !اس سے بڑی گستاخی کی متحمل بھی نہیں ہوسکتیں۔ میرے عزیز! ہمیں کسی سے کوئی مالی مفاد وابستہ نہیں ہے کہ ہم ان کی طرف داری کریں ، جس کا جو عمل ہوگا وہ خدا کو اس کا جواب دہ ہوگا ،کاش یہ بات مقلد حضرات کو بھی سمجھ آجائے کہ ہمیں قیامت کے دن جہنم سے چھڑانے والا کوئی نہ ہوگا سوائے ہمارے اپنے عمل کے، اور اس دن لوگوں کے درمیان نسبی رشتے بھی منقطع ہوجائیں گے تو صرف صحیح وخالص دینی رشتہ ہی کام آئے گا ۔ میرے سلفی بھائی! میری صرف اتنی عرض ہے کہ ہم اپنی دعوت کو چلائیں اور اچھے لہجے کو اپنائیں اور مذمت کی راہ چھوڑدیں کیونکہ یہ سلف صالحین کا طریقہ نہیں ہے ۔ حضورﷺ کو دیکھ لیجئے عبداللہ بن ابی بن سلول نے کس قدر آپ کو تکالیف پہنچائیں ۔لیکن آپ ﷺ نے ان کو مرنے کے بعد اپنا کرتہ نصیب فرمایا اگر چہ وہ اس کے کسی کام کا نہیں تھا، انہی اخلاق کو دیکھ کر اس منافق کا بیٹا حضورﷺ کے دفاع میں اپنے باپ کے خلاف تلوار اٹھا کر کھڑا ہوگیاتھا،تو میرا پوچھنا ہے کہ حضورﷺ اس منافق سردار کے خلاف کس قدر مذمت فرماتے تھے ؟ اور یہ جو آپ نے فرمایا کہ ہم نے توحید کو کب بدنام کیا تو میرے عزیز!جب ہم یہ کہیں گے کہ توحید والوں کا یہی منہج ہے یعنی اہل مذمت کی مذمت کرنا تو یہ توحید کو بدنام کرنا ہی ہوا ناں کہ یہ سلفی لوگوں کاتوحید والوں کا منہج ِ دعوت ہے ۔ اورعیب چھپانے کا مطلب ہے مذمت کرنا اور پھر توحید والوں کا یہ طریقہ قرار دینا،تو یہ عیبِ مذمت توحید کے ساتھ منسلک کرنامناسب نہیں ہے ۔اور یہ کہنا کہ کون سی بات قرآن کے خلاف کہہ ڈالی تو میرے عزیز ہمارامسلک ہے کہ ہم قرآن وسنت کے پابند ہیں تو یہ مذمتی راہ کیلئے ہم قرآن وسنت سے دلیل پیش کیا کریںناں۔آپ میرے دینی بھائی ہیں جو گستاخی ہوگئی ہو تہہ دل سے معافی کا خواستگار ہوں۔
 
شمولیت
مئی 02، 2012
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
210
پوائنٹ
73
آپ بریلویوں کو کیسے دعوت دیتے ہیں دیوبندیوں کو کیسے ؟ ہم آپ کے تجربے سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں کیا آپ ان کو یہ کہتے ہیں کے آپ بھی ٹھیک ہیں (یعنی اہل سنت والجماعت) اور ہم بھی مگر آپ میں یہ خرابی ہے کے آپ شرک کرتے ہیں آپ بدعت کرتے ہیں آپ قرآن کی آیات کے انکاری ہیں اللہ کی سمت کو نہیں مانتے آپ اللہ کی صفات کو نہیں مانتے مثلا ہاتھ پنڈلی اور بھی بہت کچھ کرتے ہیں تو کیا وہ سامنے والہ آپکو پھولوں کا ہار پہناتا ہے کہ جناب آپ نے بہت اچھا کیا جو ہم کو سیدھی راہ دیکھائی
میرے بھائی ! ہم رسول اللہ کی دعوت کو دیکھیں کہ وہ کیسے دعوت دیتے تھے سامنے والے کو عزت دیتے ہوئے اس کو سمجھاتے تھے کہ میرے بھائی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ حضور ﷺ معبودان باطلہ سے ہٹاکر ایک معبود برحق کی دعوت دیتے تھے لیکن سامنے والے مخاطب کی پوری عزت افزائی فرماتے تھے۔اے میرے چچا!کلمہ پڑھ لو کامیاب ہوجاؤگے۔اے عرب کے لوگو ! میں ایسا کلمہ لے کر آیا ہوں کہ اس کو پڑھ لو تو عجم تمہارا غلام ہوجائے گاعرب تمہارا محکوم ہوجائے گا ۔یعنی اچھے سے اچھے طریقے سے ان کو بات سمجھاتے تھے ۔اسی طرح ہم لوگوں کو سمجھائیں کہ دیکھیں بھائی اللہ کا فرمان ہے تمام تصرف واختیار صرف میرے ہاتھ میں ہے ، میں کسی کاکام بنانے میں دنیا والوں کی طرح وزراء امراء کا محتاج نہیں ہوں وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ کہیں گے آپ بدعتی ہیں آپ مشرک ہیں تو وہ کہے گا آپ گستاخ ہیں پھر دونوں میں کشتی شروع اور دعوت اور ایک دوسرے کی سننے سنانے کا راستہ بند۔اور میرے بھائی! اللہ کا ہاتھ پنڈلی وغیرہ ایسے مسائل ،،،تو میں دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ حنفی بھائیوں میں عامۃ الناس کی نوے فی صد تعداد بھی ان سے ناواقف ہوگی ۔ بلکہ جنہوں نے اپنی زندگیاں دعوت کے میدان میں صرف کردی ہیں ان کو بھی ان کا علم نہیں ہوگا۔ اور اگر آپ ایسے باریک مسائل چھیڑیں گے تو نہ وہ ان کے پلے پڑیں گے اور نہ وہ ان کوسمجھیں گے بلکہ یہ کہہ کر راستہ لے لیں گے کہ مولوی کی باتیں ہمارے بس سے باہر ہیں،پتانہیں کیا الاپ رہا ہے ۔ اورہم سنت کا طریقہ دیکھیں تو اس سے یہی سبق ملتا ہے کہ اصول کی دعوت دو فروع کو زیربحث نہ لاؤ، جب وہ آپ کی مان لے گا تو ہر طرح کے مسائل میں ساتھ ہوجائے گا شروع ہی سے ان باریک مسائل کے ساتھ ان کو دور نہ کریں ، لوگوں سے ان کی عقلوں کے مطابق بات چیت کریں گے تو کامیاب ہونگے۔نیز اگر کوئی ان مسائل کو نہیں بھی جانتا اور اجمالاً اللہ کی ذات وصفات پر ایمان لے آتا ہے تو وہ بھی اپنے پیشوایان کے ساتھ اٹھے گا۔ کیونکہ جب جادوگروں نے کہا کہ ہم موسی اور ہارون کے رب پرایمان لائے تو گویاموسیٰ وہارون کے عقائد انہوں نے اپنالئے۔ اسی طرح ہم دیکھیں حضورﷺ کے پاس نومسلموں کے وفود آتے تھے آپ ان کو بنیادی تعلیمات دے کر روانہ فرمادیتے تھے ۔ تو معلوم ہوا کہ جو اہل حق کے ساتھ ہے اگر چہ اس کو تمام مسائل کا علم نہیں تب بھی وہ کامیاب ہے۔
 
Top