• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے کل لندن جائیں گے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے کل لندن جائیں گے

ویب ڈیسک منگل 12 اپريل 2016

وزیر اعظم نے خرابی صحت کے باعث دورہ ترکی ملتوی کیا، ترجمان، فوٹو؛ فائل
اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے کل (بدھ) کو لندن جائیں گے۔
وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خرابی صحت کے باعث اپنا دورہ ترکی بھی ملتوی کردیا ہے جس کے بعد وہ کل بروز بدھ طبے معائنے کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے معالج سے معائنہ کرائیں گے جب کہ وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کئی بار طبی معائنہ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم !

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ آپ کے ملک میں کوئی ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں جس میں آپ اپنا طبعی معائنہ کرا سکے - کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی اور ملک کا وزیر اعظم آپ کے ملک میں علاج کے لئے آیا ہو -
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
ان دغا باز ، جھوٹے ، منافق حکرانوں کی ہمیشہ سے یہی روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی مصیبت پڑتی ہے تو بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں -

آج سے چند سال قبل جب امریکی جاسوس "ریمنڈ ڈیوس " نے دو بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کردیا تھا -تو اس کیس کی ذمہ داری پاکستان کی فیڈرل گورمنٹ کے بجاے پروونشنل گورمنٹ پر ڈالی گئی تھی - اس وقت بھی وزیر اعلی کی ذمہ داری شہباز شریف کے پاس تھی - اس وقت اس ڈرپوک وزیر اعلی نے کیس کی proceedings سے بچنے کے لئے بہانہ بنایا کہ میرے بھائی نواز شریف (جو اس وقت لندن میں تھا) دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی عیادت کے لئے مجھے لندن جانا ہے - اور یہ شخص باہر بھاگ گیا-

ان عقل کے اندھوں سے کوئی پوچھے کہ ٢٠١٣ کے الکیشن سے قبل اس جھوٹے انسان "نواز شریف" نے جو دھواں دار جلسے اور تقریریں کیں تھیں کیا دل کے عارضے میں مبتلا شخص ایسا کرسکتا ہے؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم !

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ آپ کے ملک میں کوئی ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں جس میں آپ اپنا طبعی معائنہ کرا سکے - کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی اور ملک کا وزیر اعظم آپ کے ملک میں علاج کے لئے آیا ہو -
ان دونوں باتوں کا جواب یہ ہے کہ :
حکومت عوام پر لگائے گئے ٹیکسوں سے پیسہ اکٹھا کرتی ہے ،وہ سوئس بینکوں اور آف شور کھاتوں میں چلا جاتا ہے
اور جو پیسے دوسرے ملکوں سے قرض اور خیرات کی مد میں لیتی ہے
اس میں سے ۔۔کچھ۔۔ یعنی دو تین فی صد صحت کے بجٹ میں لگاتی ہے
اور جو تھوڑا سا خرچ اس مد میں ہوتا ہے اس کا اصل فائدہ تو محکمہ ہیلتھ کے افسران اور ملازمین اٹھالیتے ہیں،
عوام کے حصہ میں سرکاری ہسپتال کی پرچی آتی ہے ،جس کو " تعویذِ شفا " سمجھ کر ہمیں قبول کرنا چاہیئے ؛
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کل بروز بدھ طبے معائنے کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے معالج سے معائنہ کرائیں گے
پاکستانی وزیر اعظم کے معالج خاص لندن میں رہتے ہیں ، یہ بھی خوب ہے ۔
ہمارے بڑوں کا یہ حال ہے کہ صرف حکومت پاکستان میں کرتے ہیں ، باقی سارے کام ، اتار چڑھاؤ ملک سے باہر ہیں ۔
محترم @کنعان صاحب کچھ کہنا چاہیں گے ؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم !

3 دفعہ وزیر اعظم ، 3 دفعہ وزیر اعلیٰ ، 25 سال کی حکومت

لیکن پھر بھی ایک ہسپتال نہ بنا سکے ! کہ جہاں سے علاج کروا سکیں -

لمحہ فکریہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے، اور نواز شریف نے ترکی کا دورہ کینسل کر دیا اور برطانیہ پہنچ گیا اس پر اعتزاز احسن کا بیان کہ وہ بیمار نہیں بلکہ لندن میں آصف زرداری سے ملاقات کر کے ان کی منت سماجت ان کے گٹنوں کو ہاتھ لگانے جا رہے ہیں۔ یہاں ویڈیو کلپ سے سن سکتے ہیں۔

والسلام
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
پاناما لیکس کے بعد ایک اور جھٹکا، آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے ملنے سے صاف انکار کر دیا
روزنامہ پاکستان
12 اپریل 2016 (14:05)

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے پاناما لیکس کے معاملے پر ملاقات سے صاف انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینلز سماء اور 24 کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے علاج کیلئے بدھ کو لندن جائیں گے جہاں سابق صدر آصف علی زرداری پہلے سے ہی موجود ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ’طبی‘ دورے کے دوران مشترکہ دوستوں سے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا انتظام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔

وزیر اعظم کی خواہش پر مشترکہ دوستوں نے سابق صدر سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارٹی میں طویل مشاورت ہوئی جس کے بعد پارٹی رہنماؤ ں نے ایشو پر واضح موقف اختیار کیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم !

سچ سامنے آتے ہی پاکستان کے حکمرانوں کی طبعیت کیوں خراب ہوجاتی ہے

جتنا پیسہ آپ معائنہ کرنے کیلئے خرچہ کرتے ہیں جناب والا اتنے پیسوں سے تو ایک اچھا ھسپتال بن سکتا ھے
 
Top