• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وسیلہ سے متعلق اس روایت ( حدیث لولاک ) کی تحقیق درکار ہے

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
حدیث مندرجہ ذیل ہے۔ عن عمرقال رسول الله ﷺ لما اذنب ادم الذنب الذی اذنبه رفع راسه الی السمآ فقال اسالک بحق محمد الاغفرت لی فاوحی اﷲ الیه من محمد فقال تبارک اسمک لما خلقتنی رفعت راسی الی عرشک فاذا فیه مکتوب لا اله الا اﷲ محمد رسول اﷲ فعلمت انه لیس احد اعظم عندک قدراً عمن ضعلت اسمه مع اسمک فاوحی اﷲ الیه یا آدم انه اخرالنبیین من ذریتک ولولا هوما خلقتک۔
(اخرجہ الطبر انی فی الصغیر و الحاکم و ابو نعیم و البیہقی کلاھما فی الدلائل وابن عسا کرفی الدروفی مجمع الزوائد کذافی فضائل اعمال ص479)
حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے جب وہ لغزش ہوگئی (جس کی وجہ سے جنت سے دُنیا میں بھیج دئیے گئے تو ہر وقت روتے تھے اور دعا و استغفار کرتے رہتے تھے) ایک مرتبہ آسمان کی طرف منہ کيا اور عرض کیایا اللہ محمد (ﷺ) کے وسیلہ سے تجھ سے مغرفت چاہتا ہوں وحی نازل ہوئی کہ محمدﷺ کون ہیں؟ (جن کے واسطے سے تم نے استغفارکی) عرض کیا کہ جب آپ نے مجھے پیدا کیا تھا تو میں نے عرش پر لکھا ہوا دیکھا تها لاَ اِله اِلاً اﷲ مُحَمًدُ رَسُولُ اﷲ تو میں سمجھ گیا تھا کہ محمدﷺ سے اونچی ہستی کوئی نہیں ہے جس کا نام آپ نے اپنے نام کے ساتھ رکھا، وحی نازل ہوئی کہ وہ خاتم النبیینﷺ ہیں تماری اولاد میں سے ہیں اگر وہ نہ ہوتے تو تم بھی پیدا نہ کیے جاتے۔۔۔
اعتراض کی شقِ اول :
یہ روایت ضعیف بلکہ موضوع (من گھڑت) ہے۔
جواب:۔
یہ روایت موضوع ہے اس کو تو ہم قطعاً تسلیم نہيں کرتے باقی رہا کہ یہ روایت ضعیف ایسا نہیں کہ اس روایت کو فضائل میں بھی ذکر نہ کیا جائے جبکہ مندرجہ ذیل علماءکرام نے اس حدیث کو قابل حجت قراردیا ہے۔
مندرجہ ذیل محدثین کرامؒ نے اس روایت کو صحیح لکھا ہے
٭ علامہ قسطلانیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (المواھب اللدنیہ ج2 ص515)
٭امام بیہقی ؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (دلائل النبوة)
٭علامہ سبکیؒ ۔۔۔۔۔۔۔ (شفاءالسقام) (بحوالہ تحقیق مسئلہ تو سل ص66)
+++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++
اعتراض کی شق ثانی:
’ یہ حدیث قرآن کے خلاف ہے ‘ قرآن کريم سے ثابت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ کی طرف سے چند کلمات عطا کیے گئے جنکو انہوں نے پڑھا تو اللہ نے ان کی توبہ کو قبول کرلیا (سورة البقرہ آیت نمبر 37) اور اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت آدم ؑ نے حضورﷺ کا وسیلہ دیا پھر ان کی توبہ قبول ہوئی۔ لٰہذا یہ حدیث قرآن کے خلاف ہے۔
جواب:۔
قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہم حضرت محمد ﷺ کے محتاج ہیں اور آپ ﷺ کا فرمان قرآن کے خلاف نہيں ہو سکتا بلکہ قرآن کی تفسیر ہوتا ہے حضرت آدمؑ کو اللہ نے چند کلمات عطا کئے اس کااعتراف معترض کو بھی ہے چند کلمات کا عطا ہونا یہ نعمت کسی عمل کے بدلہ میں ملتی ہے سوال یہ ہے کہ یہ نعمت حضرت آدمؑ کو کسی عمل کے بدلے میں کوئی صراحت نہیں البتہ اس حدیث میں اس عمل کی وضاحت ہے کہ حضرت آدم ؑ نے (رونے دھونے او ر توبہ استغفار ) کے ساتھ ساتھ حضورﷺ کا وسیلہ بھی دیا تو پھر اللہ نے چند کلمات عطا کئے جن کو انہوں نے پڑھا تو اللہ نے ان کی توبہ کو قبول کرلیا تو ثابت ہوا کہ یہ حدیث قرآن کے خلاف نہيں بلکہ قرآن کی تفسیر ہے۔ اللہ کو فھم سلیم عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
(ملخص از تفسیر فتح العزیز ج ۱ ص 183، لشاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ)
اس حدیث کو درج ذیل مفسرین کرامؒ نے مذکورہ آیت کی تفسیر میں بیان کیا ہے
تفسیر درمنشور للسیوطی
تفسیر حقی
تفسیر ثعالبی لابی زید عبدالرحمٰن بن محمد مخلوفؒ
تنبیہ:۔ اصل میں اس حدیث پر اعتراض وسیلہ کی وجہ سے کیاگیا ہے۔ لٰہذامختصراً وسیلہ کی حقیقت بھی درج کی جاتی ہے۔
وسیلہ باالزات کا حکم اور اسکی کی حقیقت!
حضرات انبیاؑ اور اولیاءعظام اور صلحاءکرام کے وسیلہ سے اﷲ سے دعا مانگنا شرعاً جائز، بلکہ قبولیتِ دعاکا ذریعہ ہونے کی وجہ سے مستحسن اورافضل ہے۔ قرآن کے اشارات، احادیثِ مبارکہ کی تصریحات اور جمہور اہلسنت و الجمات خصوصاً اکابرین علماءدیوبند کی عبارات سے اس قسم کا توسل کو موثر حقیقی بھی نہ سمجھا جائے کہ اس کے بغیر دعا قبول ہی نہيں ہوتی۔ باقی توسل کا یہ مطلب بھی نہیں کہ انبیاءعلیھم السلام اور اولیاءکرامؒ سے اپنی حاجتیں جائیں مانگی جائیں اور ان سے اسغفاثہ اور فرباد کی جائے جیسا کہ بعض جاہل لوگوں کا طریقہ ہے کیونکہ یہ واقعی شرک ہے اور اس سے احتراز ضروری ہے۔
وسیلہ باالزات کی حقیقت از حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ
توسل کی حقیقت یہ ہے کہ اے اﷲفلاں سخص میرے نزدیکا آپ کا مقبول ہے اور مقبولین سے محبت رکھنے پر آپ کا وعدہ محبت ہے المرءمع من احب پس میں آپ سے اس رحمت کو منگتا ہوں۔ پس توسل میں شخص اپنی محبت کو اولیاءاﷲ کے ساتھ ظاہر کرکے اس محبت اولیاءاﷲ کا موجب رحمت اور ثواب ہونا نصوص سے ثابت ہے۔
(انفاس عیسیٰ بحوالہ تحقیق مسئلہ توسل ص7)
نيز فرماتے ہیں۔ والثالث دعاءاﷲ ببر کة هذضا المخلوق المقبول وهذا قد جوزه الجمهور۔۔۔۔ الخ اور توسل کی تیسری صورت یہ ہے کہ کسی مقبول مخلوق کی برکت کے ساتھ اﷲ سے منگے اور اسے جمہور علماءکرام نے جائز قراردیا ہے۔۔۔ (بوادر النوادر ص۱۶۷)
جو شخصیت دنیا میں موجود نہیں اسکا وسیلہ دینا جائز ہونے کی دلیل قرآن کریم سے
وَلَمًا جَاء هم کِتَابً مَن عِندِ اﷲ مُصَدِقً لِمَا مَعَهم وَکَانُوا مِن قَبلُ یَستَفتحُونَ عَلٰی الَذِينَ کَفَرُوا۔۔۔۔۔ ترجمہ: اور جب پہنچی ان کے پاس کتاب اﷲ کی طرف سے، جو سچابتاتی ہے اُس کے پاس ہے اور پہلے سے فتح مانگتے تھے کافروں پر۔۔ (پارہ نمبر ۱ سورة البقرہ آیت 89)
حضرت علامہ سید محمود آلوسیؒ مفتی بغداد لکھتے ہیں:۔
نزلت فی قریظة والنصیر کانوا یستفتحون علی الاوس والخزرج برسول اﷲﷺ قبل ابن عباسؓوقتادہؒ ۔ الخ۔ ترجمہ: یہ آیت کریمہ بنو قریظہ اور بنو نضیر کے بارے میں نازل ہوئی ہے وہ اوس اور خزرج کے خلاف آنحضرتﷺ کی بعثت سے پہلے آپﷺ کے وسیلہ سے فتح طلب کےا کرتے تھے جیسا کہ حضرت ابن عباسؓ اور قتادہؒ فرماتے ہیں۔۔(تفسیر روح المانی ج1 ص203)
علامہ محلیؒ اس آیت کی تفسیر مین لکھتے ہیں:۔
آپﷺ کی بعثت سے پہلے یہود کافروں کے خلاف اﷲ سے مدد مانگتے تھے اور یہ کہتے تھے یقولون اللهم انصرنا علیهم با البنی المبعوث اخرالزمان ۔ ترجمہ: اے اﷲ ہماری مدد کر دشمن کے خلاف آخری نبی ﷺ کے واسطے سے۔۔۔۔۔۔۔ (تفسیر جلالین ص12)
يہی تفسیر مندرجہ ذیل کُتب میں بھی مذکور ہے
٭تفسیر کبیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج 3 ص 180
٭تفسیر ابن جریرطبری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص455
٭تفسیر بغوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 58
٭تفسیر قرطبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج 2 ص 27
٭تفسیر البحراالمحیط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 303
٭تفسیر ابن کثیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص 124
٭تفسیر ابی السعود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص 128
٭تفسیرمظہری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 94
٭تفسیر روح المانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ج ۱ ص 319
٭تفسیرابن عباسؓ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ص 13
٭تفسیر خازن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص 64
٭تفسیر مدارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 32
٭تفسیر منثور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 88
٭تفسیر تبصیر الرحمٰن عربی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج ۱ ص 52
٭تفسیرعزیزی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ص 329
٭تفسیر صفوة التفاسیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص77
٭تفسیر موضح القرآن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ص 15
٭تفسیر معارف القرآن از مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلویؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ص177
٭تفسیر جواہر القرآن اذ مولانا غلام اللہ خان صاحبؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ص 49
٭بدائع الفوائد لابن قیم حنبلیؒ ۔۔۔۔۔۔۔ ج 4 ص 145
٭ المنحتہ الوھبیتہ لعلامہ داود بن سلیمان البغدادی الحقی ص 31
تنبیہ :۔ اصول فقہ میں یہ لکھا ہے کہ اللہ اور جناب رسول کریمﷺ اگر پہلے لوگوں کی شریعتوں کو بلا انکار کے بیان کریں تو وہ ہم پر بھی لازم ہیں۔۔ (نورالا نوار ص216)
(اس ضابطہ کو مولف تسکین القلوب نے ص 76 میں اور مولف ندائے حق نے ص101 پر تسلیم کیا ہے)
تنبیہ :۔ حضورﷺ دنیا میں موجود نہیں تھے یہود نے آپکا وسیلہ دیا جس کو اللہ نے بلا نکیر ذکر کیا اور رسول کریم ﷺ سے بھی اس وسیلہ کا کہیں رد منقول نہیں ہیں لٰہذا اس آیت کی رو سے آپ ﷺ کا وسیلہ دینا اب بھی جائز ہے۔
حضرت عثمان بن حنیفؓ سے وسیلہ کا جواز
ان رجلا کان یختلف الیٰ عثمان بن عفانؓ فی حاجة له فکان عثمانؓ لایلتف الیه ولا ینظر فی حاجة فلقی ابن حنیف فشکی ذلک الیه فقال له عثمانؓ بن حنیف ايت المیضاة فتوضاء ثم ایت المسجد فصل فیه رکعتين ثم قل اللهم انی اسلک واتوجه الیک بنبینا محمدﷺ نبی الرحمة ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (معجم صغیر و شفاء السقام ص124و125، وفاءالوفاء ج 2 ص420و421)
ترجمہ: ایک شخص حضرت عثمانؓ بن عفان کے پاس ایک ضروری کام کے سلسلہ میں آیا جایا کرتا تھا اور حضرت عثمانؓ (غالباً بوجہ مصروفیت ) نہ تو اس کی طرف توجہ فرماتے اور نہ اسکی حاجت براری کرتے وہ شحص عثمانؓ بن حنیف سے ملا اور اس کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا کہ وضو کرو پھر مسجد مین جا کر دو رکعت پڑھو پھر کہو اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور حضرت محمد ﷺ کے وسیلہ سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں جو نبی الرحمة ہیں۔ اسی روایت کے آخر میں اس کی تصریح ہے کہ اس شخص نے ایسا ہی کیا اور دعاءکی برکت سے حضرت عثمانؓ بن عفان نے اس کی تعظیم و تکریم بھی کی اور اس کا کام بھی پورا کردیا۔
٭ امام طبرانیؒ فرماتے ہیں والحدیث صحیح کہ یہ حدیث صحیح ہے۔۔۔۔۔۔ (معجم صغیر ص 104)
٭ علامہ منذری ؒ بھی انکی تائید کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔( التر غیب والترھیب ج۱ص242)
٭ علامہ ابن حجر مکیؒ فرماتے ہیں رواہ الطبرانی بسند جید (حاشیہ ابن حجر مکیؒ علی الا یضاح فی مناسک الحج للنووی ص500 طبع مصر)
حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ اس روایت کہ نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں
اس سے تو سل بعد الوفات بھی ثابت ہوا اور علاوہ ثبوت بالروایہ کے درایہً بھی ثابت ہے کیونکہ روایت اول کے ذیل میں جو توسل کا حاصل بیان کیا گیا ہے وہ دونوں حالتوںمیں مشترک ہے۔ ( نشر الطيب ص 1253) (اسی طرح کا مفہوم شفاءالسقام للسکبی ص125 میں اور وفاءالوفاءللسمہودیؒ ج 2 ص420 میں بھی ہے)
مندرجہ ذیل علماءکرام بھی اس وسیلہ کو جائز قراردیتے ہیں
٭ علامہ سید سمہودیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاءالوفاء ج2 ص422
٭ علامہ تاج الدین سبکی شافعیؒ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شفاءالسقام ص120
٭ علامہ آلوسی حنفیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روح المعانی ج 6 ص128
٭ شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حجة اللہ البالغہ
٭ شاہ محمد اسحق محدث دہلوی ؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مائة مسائل ص35
٭ شاہ محمد اسماعیل شہیدؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تقونتہ الایمان ص95
٭ مولانا عبدالحی لکھنویؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجموعہ فتاویٰ ج3 ص23
٭ مولانا حسین علی صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلغتہ الحیران ص354
٭ مفتی عزیز الرحمٰنؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فتاویٰ دارالعلوم ج5ص441و424و423و431
٭ مولانا رشید احمد گنگوہیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فتاویٰ رشیدیہ ج1 ص78
٭ مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معارف القرآن ج 1ص44و42
٭ اکابر علمائے دیوبندؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ المھند علی المفند
تنبیہ:
جس طرح آنحضرت ﷺ کا توسل دینا جائز ہے چنانچہ امام ابو عبداللہ محمد بن محمد العبدری الفاسی المالکی الشھیر بابن الحاج المتوفیؒ ۷۳۷ھ۔۔۔۔۔۔۔۔ (مدخل ج1ص255 طبع مصر)
٭ اور علامہ ابن حجر مکیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (حاشیہ ابن حجر مکی علی الایضاح فی مناسک الحج للنووی ص500 طبع مصر)
٭ علامہ آلوسیؒ (روح المانی ج6 ص128) میں اسکی صراحت فرماتے ہیں۔
حضرت تھانویؒ وسیلہ پر ایک اعتراض کا جواب دیتے ہیں
اس حدیث سے غیر نبی کے ساتھ بھی توسل جائز نکلا، جبکہ اس کو نبی ﷺ سے کوئی تعلق ہو قرابتِ حسیہ کا، یا قرابتِ معنویہ کا، تو توسل بالنبیﷺ کی ایک صورت يہ بھی نکلی اور اہل فہپ نے کہا ہے اس پر متنبہ کرنے کیلئے سیدنا عمرؓ نے حضرت عباسؓ سے توسل کیا ہے نہ اس لیے کہ پغیمبرﷺ سے وفات کے بعد توسل جائز نہ تھا جبکہ دوسری روایت سے اس کا جواز ثابت ہے اور چونکہ اس توسل پر کسی صحابیؓ سے نکیر منقول نہیں اس لیے اس میں ” اجماع“ کے معنی آگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (نشر الطیب ص302، 303)
مندرجہ ذیل علماءکرام بھی یہی فرماتے ہے:۔
٭ محدث کبیر علامہ ظفر احمد عثمانیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (امداد الا حکام ج1ص41)
٭ مولانا مفتی محمود حسن گنگوہیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( فتاویٰ محمودیہ ج 5 ص136،137)
٭ مولانا خیر محمد جالندھریؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(خیر الفتاویٰ ج1ص198)
امام المناظرین حضرت مولانا محمد امین اوکاڑویؒ کا ایک واقعہ
میں جن دنوں عمرے پر گیا تو وہاں دعا مانگ رہا تھا۔ ” اللهم انی اسئلک بمحمد نبیک و رسولک و حبیبک“ کہ اے اللہ ! اپنے نبیﷺ کے وسیلے سے میری دعا قبول فرما، تو ایك سپاہی وہاں کھڑا تھا (شرطہ) تو وہ مجھے کہنے لگا شرک۔۔۔۔۔۔۔شرک، میں نے کہا کہ لیس بشرک۔۔۔۔۔ توسل یہ شرک نہیں ہے بلکہ وسیلہ ہے۔۔ اس نے جواب میں کہا توسل باالا عمال لا بالذات توسل عملوں کے ساتھ ہوتا ہے کسی ذات کے ساتھ نہیں۔۔۔۔۔ یعنی کوئی نیک عمل کر کے دعا مانگے کہ یا اللہ اس نیک عمل کی برکت سے میری دعا قبول فرما لا باالذات یعنی ذات سے نہیں کہ یا اللہ اس ولی کی برکت سے میری دعا قبول فرما۔۔۔۔۔۔ ساتھ ہی وہ کہنے لگا الاعمال محبوب لا ذات اعمال اللہ کو پیارے ہیں ذات اللہ کو پیاری نہیں میں نے جواب میں کہا یُحِبُهم وَ یُحِبُونَه، (الایة) ذَوَات لاَ اَعمَال کہ اللہ تو یوں فرماتا ہے کہ یہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میں اُن سے محبت کرتا ہوں اس آیت میں تو دونوں طرف ذات ہے۔ تو اس نے جواب میں کہا کہ ذات پیاری نہیں ہوتی۔ اچھا ان لوگوں میں یہ ہے کہ وہ قرآن سن کر خاموش ہوجاتے ہیں، چلاگیا، خاموش ہوگیا پھر جب جارہا تھا میں نے آوازدی میں نے پوچھا باًی عمل اتوسًل بھائی میں کون سا عمل کرکے وسیلہ کروں؟ تو اس نے جواب دیا صل رکعتین ثم توسًل پہلے دو رکعت نفل پڑھو پھر دعا مانگو اور توسل کرو۔ کہ یا اللہ ان دو رکعتوں کے وسیلہ سے میری دعا قبول فرما تو میں نے جواب میں کہا تیری اور میری دورکعتیں تو ہوں اللہ کو پیاری اور اللہ کے نبی ﷺ اللہ کو پیارے نہیں، عجیب بات ہے، پھر وہ چلا گیا۔ (ملخص یادگار خطبات)
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
حدیث مندرجہ ذیل ہے۔ عن عمرقال رسول الله ﷺ لما اذنب ادم الذنب الذی اذنبه رفع راسه الی السمآ فقال اسالک بحق محمد الاغفرت لی فاوحی اﷲ الیه من محمد فقال تبارک اسمک لما خلقتنی رفعت راسی الی عرشک فاذا فیه مکتوب لا اله الا اﷲ محمد رسول اﷲ فعلمت انه لیس احد اعظم عندک قدراً عمن ضعلت اسمه مع اسمک فاوحی اﷲ الیه یا آدم انه اخرالنبیین من ذریتک ولولا هوما خلقتک۔
(اخرجہ الطبر انی فی الصغیر و الحاکم و ابو نعیم و البیہقی کلاھما فی الدلائل وابن عسا کرفی الدروفی مجمع الزوائد کذافی فضائل اعمال ص479)

حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے جب وہ لغزش ہوگئی (جس کی وجہ سے جنت سے دُنیا میں بھیج دئیے گئے تو ہر وقت روتے تھے اور دعا و استغفار کرتے رہتے تھے) ایک مرتبہ آسمان کی طرف منہ کيا اور عرض کیایا اللہ محمد (ﷺ) کے وسیلہ سے تجھ سے مغرفت چاہتا ہوں وحی نازل ہوئی کہ محمدﷺ کون ہیں؟ (جن کے واسطے سے تم نے استغفارکی) عرض کیا کہ جب آپ نے مجھے پیدا کیا تھا تو میں نے عرش پر لکھا ہوا دیکھا تها لاَ اِله اِلاً اﷲ مُحَمًدُ رَسُولُ اﷲ تو میں سمجھ گیا تھا کہ محمدﷺ سے اونچی ہستی کوئی نہیں ہے جس کا نام آپ نے اپنے نام کے ساتھ رکھا، وحی نازل ہوئی کہ وہ خاتم النبیینﷺ ہیں تماری اولاد میں سے ہیں اگر وہ نہ ہوتے تو تم بھی پیدا نہ کیے جاتے۔۔۔
اس روایت کی حقیقت پر تو ہم آگے بات کریں گے لیکن اس سے قبل ہم دیوبندیوں حضرات کی منافقت اور مکاری سے پردہ اٹھا نا چاہتے ہیں ۔
چنانچہ دیوبندی حضرات آئے دن یہ شورمچاتے رہتے ہیں کہ ”کلمہ طیبہ“ایک ساتھ کسی بھی حدیث میں وارد نہیں ہے۔لیکن ان کی منافقت اورمکاری دیکھیے کہ مخلوق کی ذات کا وسیلہ لینے سے متعلق جس روایت کو بطوردلیل پیش کررہے ہیں اس میں صاف طورسے کلمیہ طیبہلاَ اِله اِلاً اﷲ مُحَمًدُ رَسُولُ اﷲ“ ایک ساتھ موجودہے۔
کیا ہم پوچھ سکتے ہیں کہ یہ منافقت اورمکاری کیوں؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
پیش کردہ روایت موضوع اور من گھڑت ہے۔


امام حاكم رحمه الله (المتوفى405)نے کہا:
حدثنا أبو سعيد عمرو بن محمد بن منصور العدل، ثنا أبو الحسن محمد بن إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، ثنا أبو الحارث عبد الله بن مسلم الفهري، ثنا إسماعيل بن مسلمة، أنبأ عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن جده، عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لما اقترف آدم الخطيئة قال: يا رب أسألك بحق محمد لما غفرت لي، فقال الله: يا آدم، وكيف عرفت محمدا ولم أخلقه؟ قال: يا رب، لأنك لما خلقتني بيدك ونفخت في من روحك رفعت رأسي فرأيت على قوائم العرش مكتوبا لا إله إلا الله محمد رسول الله فعلمت أنك لم تضف إلى اسمك إلا أحب الخلق إليك، فقال الله: صدقت يا آدم، إنه لأحب الخلق إلي ادعني بحقه فقد غفرت لك ولولا محمد ما خلقتك[المستدرك على الصحيحين للحاكم 2/ 672]

یہ روایت موضوع اور من گھڑت ہے تفصیل ملاحظہ ہو:


امام ذہبی رحمہ اللہ مستدرک کی تلخیص میں اس روایت کے بارے میں کہا:
بل موضوع
بلکہ یہ روایت موضوع اورمن گھڑت ہے[المستدرك للحاكم مع تعليق الذهبي: 2/ 672]

اس کی سند میں”عبد الله بن مسلم الفهري“ موجود ہے ۔
اوریہ کذاب اور بہت بڑا جھوٹاشخص ہے۔

امام ذہبی رحمہ اللہ نے میزان میں عبداللہ بن مسلم الفہری کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کی اس روایت کوجھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا:
عبد الله بن مسلم ، أبو الحارث الفهري.روى عن إسماعيل بن مسلمة ابن قعنب، عن عبد الرحمن بن يزيد بن سلم خبرا باطلا فيه: يا آدم لولا محمد ما خلقتك.رواه البيهقى في دلائل النبوة.
عبداللہ بن مسلم ،ابوالحارث الفہری،اس نے اسماعیل بن مسلمہ ابن قعنب ،عن عبدالرحمن بن یزید بن اسلم سے ایک جھوٹی روایت بیان کی ہے جس میں ہے کہ اے ادم اگر محمدنہ ہوتے تو میں تمہیں پیدانہ کرتا ،اسے بیہقی نے دلائل النبوہ میں روایت کیا ہے[ميزان الاعتدال للذهبي: 2/ 504]

حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے بھی یہ بات لسان المیزان میں نقل کی ہے اور کوئی تعاقب نہیں کیا ہے دیکھئے:[لسان الميزان لابن حجر: 3/ 359]

اس کی سند میں ایک اور راوی ”عبد الرحمن بن زيد بن أسلم“ ہے ۔
اس کے ضعیف ہونے پر اجماع ہے چنانچہ:

ابن الجوزي رحمه الله (المتوفى597)نے کہا:
عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، وقد أجمعوا على ضعفه
عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے ضعیف ہونے پر اجماع ہے۔[إخبار أهل الرسوخ في الفقه والتحديث بمقدار المنسوخ من الحديث ص: 49]

حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852)نے:
قلت: عبد الرحمن متفق على تضعيفه.
میں (ابن حجر) کہتاہوں کہ عبدالرحمن بن زید کے ضعیف ہونے پراتفاق واجماع ہے[إتحاف المهرة لابن حجر: 12/ 98]

بے چارے دیوبندی حضرات گلی گلی چلاتے ہیں کہ اہل حدیث اجماع نہیں مانتے اور یہاں جس راوی کے ضعیف ہونے پر اجماع ہےاس کی روایت سے بھی استدلال کرتے نہیں شرماتے ۔اور اس اجماع کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔

یہ راوی بالاجماع ضعیف ہونے کے ساتھ ساتھ جھوٹی اور من گھرٹ احادیث بھی روایت کرتا تھا چنانچہ:

امام حاكم رحمه الله (المتوفى405)نے کہا:
عبد الرحمن بن زيد بن أسلم روى عن أبيه أحاديث موضوعة لا يخفى على من تأملها من أهل الصنعة أن الحمل فيها عليه
عبدالرحمن بن زید بن اسلم ،اس نے اپنے والد سےموضوع اور من گھڑت احادیث بیان کی ہیں اور اہل فن میں سے جو بھی ان احادیث پر غور کرے گا اس سے سامنے یہ واضح ہوجائے گا کہ ان احادیث کے گھڑنے کی ذمہ داری اسی پر ہے[المدخل إلى الصحيح ص: 154]

امام حاکم رحمہ اللہ کے قول سے معلوم ہوا کہ یہ ”عبدالرحمن بن زید بن اسلم “ بھی حدیث گھڑنے والا راوی ہے۔

لہٰذا اس حدیث کے موضوع اور من گھڑت ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔
اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے واضح طور پر اسے موضوع اور من گھڑت کہاہے جیساکہ اوپر حوالہ دیا گیا
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
دیوبندی صحاب نے کہا لکھا:
یہ روایت موضوع ہے اس کو تو ہم قطعاً تسلیم نہيں کرتے
دلائل سے اس روایت کا موضوع اور من گھڑت ہونا ثابت کردیا گیا ہے اس کے بعد بھی اسے تسلیم نہ کرنا ایسے ہی ہےجیسے کوئی سورج نکلنے کے بعد کہیں میں سورج نکلنے کو تسلیم نہیں کرتا۔

دیوبندی صاحب نے لکھا:
باقی رہا کہ یہ روایت ضعیف ایسا نہیں کہ اس روایت کو فضائل میں بھی ذکر نہ کیا جائے
ان حضرت سے کوئی پوچھے کہ جناب آپ کو اعمال اور فضائل اعمال کا فرق بھی پتہ ہے یانہیں؟
یہاں بات فضائل کی نہیں اعمال کی ہے۔مخلوق کے وسیلہ سے دعاء کرنا ،اس کا تعلق فضیلت سے نہیں عمل ہے۔
اب نادانوں کوکون سمجھا ئے کہ بات تووسلیہ لینے کی ہے اوروسیلہ لینا یہ اعمال میں سے ہے نہ کہ فضائل اعمال میں سے ۔پھر یہاں ضعیف حدیث کا سہار ا کس منہہ سے؟

نیز یہ بات بھی سراسر غلط ہے کہ فضائل اعمال میں ضعیف حدیث لے سکتے ہیں ۔
حق تو یہ ہے کہ ضعیف حدیث نہ اعمال میں چل سکتی ہے اور نہ فضائل اعمال میں ۔

حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے بڑے واضح لفظوں میں کہا:
ولا فرق في العمل بالحديث في الأحكام، أو في الفضائل، إذ الكل شرع.
اورحدیث پر عمل کرنے کے سلسلے میں احکام اور فضائل میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی کیونکہ احکام اور فضائل یہ دونوں ہی شریعت ہیں[تبيين العجب ص: 2]


دیوبندی صاحب نے لکھا:
جبکہ مندرجہ ذیل علماءکرام نے اس حدیث کو قابل حجت قراردیا ہے۔
مندرجہ ذیل محدثین کرامؒ نے اس روایت کو صحیح لکھا ہے
٭ علامہ قسطلانیؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (المواھب اللدنیہ ج2 ص515)
٭امام بیہقی ؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (دلائل النبوة)
٭علامہ سبکیؒ ۔۔۔۔۔۔۔ (شفاءالسقام) (بحوالہ تحقیق مسئلہ تو سل ص66)
یہ سب جھوٹ ہے ان میں سے کسی نے بھی اس حدیث کو صحیح نہیں کہا ہے۔اگردیوبندی صاحب سچے ہیں تو ان لوگوں کے وہ الفاظ نقل کرکے جن میں انہوں نے اس روایت کو صحیح کہا ہے۔
نیز اگر ان لوگوں نے اس حدیث کو صحیح کہا بھی ہو تو بھی ان کی بات دلیل کے خلاف ہونے کے سبب غیرمقبول ہے ۔اوردلیل کی روشنی میں یہ روایت موضوع اور من گھڑت ہے ، جیساکہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع اورمن گھڑت کہا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ کا فیصلہ دلیل کے موافق ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
دیوبندی صاحب نے لکھا:
اعتراض کی شق ثانی:
’ یہ حدیث قرآن کے خلاف ہے‘قرآن کريم سے ثابت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ کی طرف سے چند کلمات عطا کیے گئے جنکو انہوں نے پڑھا تو اللہ نے ان کی توبہ کو قبول کرلیا (سورة البقرہ آیت نمبر 37) اور اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت آدم ؑ نے حضورﷺ کا وسیلہ دیا پھر ان کی توبہ قبول ہوئی۔ لٰہذا یہ حدیث قرآن کے خلاف ہے۔
جواب:۔
قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہم حضرت محمد ﷺ کے محتاج ہیں اور آپ ﷺ کا فرمان قرآن کے خلاف نہيں ہو سکتا بلکہ قرآن کی تفسیر ہوتا ہے حضرت آدمؑ کو اللہ نے چند کلمات عطا کئے اس کااعتراف معترض کو بھی ہے چند کلمات کا عطا ہونا یہ نعمت کسی عمل کے بدلہ میں ملتی ہے سوال یہ ہے کہ یہ نعمت حضرت آدمؑ کو کسی عمل کے بدلے میں کوئی صراحت نہیں البتہ اس حدیث میں اس عمل کی وضاحت ہے کہ حضرت آدم ؑ نے (رونے دھونے او ر توبہ استغفار ) کے ساتھ ساتھ حضورﷺ کا وسیلہ بھی دیا تو پھر اللہ نے چند کلمات عطا کئے جن کو انہوں نے پڑھا تو اللہ نے ان کی توبہ کو قبول کرلیا تو ثابت ہوا کہ یہ حدیث قرآن کے خلاف نہيں بلکہ قرآن کی تفسیر ہے۔ اللہ کو فھم سلیم عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
(ملخص از تفسیر فتح العزیز ج ۱ ص 183، لشاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ)
اس حدیث کو درج ذیل مفسرین کرامؒ نے مذکورہ آیت کی تفسیر میں بیان کیا ہے
تفسیر درمنشور للسیوطی
تفسیر حقی
تفسیر ثعالبی لابی زید عبدالرحمٰن بن محمد مخلوفؒ
مذکورہ الفاظ میں دیوبندی صاحب کہنا یہ چاہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان قران کے خلاف نہیں ہوسکتا ۔
عرض ہے کہ اس سے کس کو انکار ہے ؟ یقینا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان قران کے خلاف نہیں ہوسکتا ۔لیکن اگر کذاب اپنی طرف کوئی حدیث بنالے توکیا کذابوں کی بنائی ہوئی اپنی بات بھی قران کے خلاف نہیں ہوسکتی ؟
اوپر جوحدیث پیش کی گئی ہے وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے ہی نہیں بلکہ کذاب اور جھوٹے شخص کی بنائی ہوئی اپنی بات ہے ،اور یہ قران کے سراسر خلاف ہے۔

رہا یہ فلسلفہ کہ قران میں آدم علیہ السلام کے جن کلمات کا ذکر ہے وہ کلمات آدم علیہ السلام کو کسی عمل کی وجہ سے ملے ہوں گے؟
توعرض ہے کہ ایسا کہنے والے کو اپنی عقل کا علاج کرانا چاہئے اسے اتنا بھی نہیں پتا کہ کلمات ہی تو آدم علیہ السلام کا عمل ہیں۔ان کلمات کے ذریعہ آدم علیہ السلام نے توبہ کی یہی توآدم علیہ السلام کا عمل ہے اور اس عمل کابدلہ اللہ نے یہ دیا کہ آدم علیہ السلام کو معاف کردیا ۔

اور دیوبندی صاحب نے جویہ کہا اس حدیث کو فلاں فلاں مفسرسے بیان کیا ہے۔
توعرض کہ کیا ان مفسرین نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ؟ اور اگر صحیح نہیں کہا ہے تو ان کاحوالہ دینا حماقت کے علاوہ اور کیا ہے؟
۔
نیزایسی بے شمار احادیث ہیں جنہیں مفسرین نے اپنی کتب میں بیان کیا ہے لیکن دیوبندی ان احادیث کو نہیں مانتے کیوں؟
بلکہ خود اسی حدیث کو بھی ماننے سے انکار کردے گا جب اسے یہ پتہ چلے گا کہ اس میں تو کلمہ طیبہ کا ایک ساتھ ذکرہے!
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اس کے بعد دیوبندی صاحب نے مخلوق کی ذات کا وسلیہ لینے پر بحث کی ہے۔ اور اس ضمن میں اس نے اپنے اکابر اور بزرگوں کی بات ذکر کی ہے۔اوراسی طرح بعض علماء کی باتوں کے لئے کتب تفاسیر کاحوالہ دیا ہےجن کااکثر حصہ جھوٹ پر مبنی ہے۔
لیکن اس سے قطع نظر عرض یہ ہے دلیل صرف قران اور صحیح حدیث ہی ہوسکتی ہے اس لئے قران اورحدیث کے حوالہ سے دیوبندی نے جو کچھ کہا ہے ہم صرف اسی کاجائزہ لیتے ہیں۔

دیوبندی صاحب نے کہا:

جو شخصیت دنیا میں موجود نہیں اسکا وسیلہ دینا جائز ہونے کی دلیل قرآن کریم سے

وَلَمًا جَاء همکِتَابً مَنعِندِ اﷲ مُصَدِقً لِمَا مَعَهموَکَانُوا مِن قَبلُ یَستَفتحُونَ عَلٰی الَذِينَ کَفَرُوا۔۔۔۔۔ ترجمہ: اور جب پہنچی ان کے پاس کتاب اﷲ کی طرف سے، جو سچابتاتی ہے اُس کے پاس ہے اور پہلے سے فتح مانگتے تھے کافروں پر۔۔ (پارہ نمبر ۱ سورة البقرہ آیت 89)
اس آیت میں وسلیہ کا ذکر سرے سے ہے ہی نہیں ۔
دیوبندی صاحب نے یہاں وسیلہ کی بات کرکے سراسر جھوٹ اور کذب بیانی سے کام لیا ہے۔
اس آیت میں صرف یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل یہود یہ کہتے تھے کہ ایک نبی آنے والا ہے ہم اس کے ساتھ قتال کریں گے اور فتح حاصل کریں گے ۔
اب اس میں وسیلہ کی بات کہاں سے آگئی؟ دیوبندی صاحب کو چاہیے کہ جھوٹ بولنا چھوڑیں ، یا اپنی عقل پر ماتم کریں۔

دیوبندی صاحب نے آگے لکھا:
حضرت علامہ سید محمود آلوسیؒ مفتی بغداد لکھتے ہیں:۔

نزلت فی قریظة والنصیر کانوا یستفتحون علی الاوس والخزرج برسول اﷲﷺ قبل ابن عباسؓ وقتادہؒ۔ الخ۔ ترجمہ: یہ آیت کریمہ بنو قریظہ اور بنو نضیر کے بارے میں نازل ہوئی ہے وہ اوس اور خزرج کے خلاف آنحضرتﷺ کی بعثت سے پہلے آپﷺ کے وسیلہ سے فتح طلب کےا کرتے تھے جیسا کہ حضرت ابن عباسؓ اور قتادہؒ فرماتے ہیں۔۔(تفسیر روح المانی ج1 ص203)

علامہ محلیؒ اس آیت کی تفسیر مین لکھتے ہیں:۔

آپﷺ کی بعثت سے پہلے یہود کافروں کے خلاف اﷲ سے مدد مانگتے تھے اور یہ کہتے تھے یقولون اللهم انصرنا علیهم با البنی المبعوث اخرالزمان ۔ترجمہ: اے اﷲ ہماری مدد کر دشمن کے خلاف آخری نبی ﷺ کے واسطے سے۔۔۔۔۔۔۔ (تفسیر جلالین ص12)

يہی تفسیر مندرجہ ذیل کُتب میں بھی مذکور ہے

٭تفسیر کبیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج 3 ص 180

٭تفسیر ابن جریرطبری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص455

٭تفسیر بغوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 58

٭تفسیر قرطبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج 2 ص 27

٭تفسیر البحراالمحیط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 303

٭تفسیر ابن کثیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص 124

٭تفسیر ابی السعود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص 128

٭تفسیرمظہری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 94

٭تفسیر روح المانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ج ۱ ص 319

٭تفسیرابن عباسؓ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ص 13

٭تفسیر خازن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۱ ص 64

٭تفسیر مدارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 32

٭تفسیر منثور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص 88

٭تفسیر تبصیر الرحمٰن عربی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج ۱ ص 52

٭تفسیرعزیزی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ص 329

٭تفسیر صفوة التفاسیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص77

٭تفسیر موضح القرآن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ص 15

٭تفسیر معارف القرآن از مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلویؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج ۱ ص177

٭تفسیر جواہر القرآن اذ مولانا غلام اللہ خان صاحبؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ص 49

٭بدائع الفوائد لابن قیم حنبلیؒ ۔۔۔۔۔۔۔ ج 4 ص 145

٭ المنحتہ الوھبیتہ لعلامہ داود بن سلیمان البغدادی الحقی ص 31
عرض ہے کہ اول تو یہ تمام حوالے نہ تو قران ہیں اور نہ ہی حدیث بلکہ یہ سب امتیوں کی اپنی تفسیراو ر رائے ہے جو دلیل نہیں۔
دوسرے یہ کہ ان حوالو ں میں ذات کا وسلیہ لینے کی بات کہیں نہیں ہے بلکہ ان میں صرف یہ ہے کہ یہود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کاحوالہ دے کر کہتے تھے کہ ہم اس نبی کے ساتھ مل کر قتال کریں گے اور فتح حاصل کریں گے ۔اب اس میں وسلیہ کی بات کہاں سے آگئی ؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
دیوبندی صاحب نے آگے ایک حدیث پیش کرتے ہوئے لکھا:
حضرت عثمان بن حنیفؓ سے وسیلہ کا جواز
ان رجلا کان یختلف الیٰ عثمان بن عفانؓ فی حاجة له فکان عثمانؓ لایلتف الیه ولا ینظر فی حاجة فلقی ابن حنیف فشکی ذلک الیه فقال له عثمانؓ بن حنیف ايت المیضاة فتوضاء ثم ایت المسجد فصل فیه رکعتين ثم قل اللهم انی اسلک واتوجه الیک بنبینا محمدﷺ نبی الرحمة ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (معجم صغیر و شفاء السقام ص124و125، وفاءالوفاء ج 2 ص420و421)
ترجمہ:ایک شخص حضرت عثمانؓ بن عفان کے پاس ایک ضروری کام کے سلسلہ میں آیا جایا کرتا تھا اور حضرت عثمانؓ (غالباً بوجہ مصروفیت ) نہ تو اس کی طرف توجہ فرماتے اور نہ اسکی حاجت براری کرتے وہ شحص عثمانؓ بن حنیف سے ملا اور اس کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا کہ وضو کرو پھر مسجد مین جا کر دو رکعت پڑھو پھر کہو اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور حضرت محمد ﷺ کے وسیلہ سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں جو نبی الرحمة ہیں۔ اسی روایت کے آخر میں اس کی تصریح ہے کہ اس شخص نے ایسا ہی کیا اور دعاءکی برکت سے حضرت عثمانؓ بن عفان نے اس کی تعظیم و تکریم بھی کی اور اس کا کام بھی پورا کردیا۔

یہ روایت تین علتوں کی بناپر ضعیف ہے۔
اول:اس روایت کواس سیاق کے ساتھ بیان کرنے مین ”شبيب بن سعيد“ منفرد ہے اور یہ متکلم فیہ ہے۔
یہ جب یونس کے علاوہ دیگر لوگوں سے روایت کرتے تواس کی روایت ضعیف ہوتی ہے دیکھئے:[مقدمة فتح الباري لابن حجر: ص: 409]
اس کے علاوہ اس روایت کی سند میں اور بھی علتیں ہیں تفصیل کے لئے دیکھئے: التوسل أنواعه وأحكامه للالبانی:ص: 86۔

دیوبندی صاحب نے آگے لکھا:
٭ امام طبرانیؒ فرماتے ہیں والحدیث صحیح کہ یہ حدیث صحیح ہے۔۔۔۔۔۔ (معجم صغیر ص 104)

٭ علامہ منذری ؒ بھی انکی تائید کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔( التر غیب والترھیب ج۱ ص242)

٭ علامہ ابن حجر مکیؒ فرماتے ہیں رواہ الطبرانی بسند جید (حاشیہ ابن حجر مکیؒ علی الا یضاح فی مناسک الحج للنووی ص500 طبع مصر)
عرض ہے کہ امام طبرانی نے شعبہ والی روایت کو صحیح کہا ہے نہ کہ دیوبندی صاحب کی پیش کردہ روایت کو ۔
اور امام منذری کی تائید معلوم نہیں دیوبندی صاحب کو کہاں سے معلوم ہوگئی ۔دیوبندی کو چاہئے کہ وہ امام منذری کے الفاظ نقل کرے۔
اور ابن حجر مکی تو پکابدعتی ہے اور گمراہ شخص ہے اس نے اگر کوئی بات کہی بھی ہے تو اس کی باتیں آپ ہی کو مبارک ہوں ہماری نظر میں تو اس بدعتی کی باتو ں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اس کے بعد دیوبندی صاحب نے اپنے کچھ بزرگوں اور بعض امتیوں کے اقوال پیش کئے ہیں ، اورظاہر ان سے کچھ ثابت نہیں ہوسکتا۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
یہ تحریر بہت سی جگہوں پر گردش کررہی ہے اس لئے اس کا جواب یہاں دے دیا گیا ۔
لیکن یادرہے کہ اس سیکشن میں صرف کسی روایت کا درجہ دریافت کرسکتے ہیں وہ بھی ایک سوال میں صرف ایک روایت ۔
 
Top