• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وضوکی قولی وفعلی سنّتیں

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
741
پوائنٹ
301
وضوکی قولی وفعلی سنّتیں

وضوکی قولی سنّتیں
۱۔وضو شروع کرتے وقت’’ بسم اللّٰہ‘‘ پڑھنا،اگر شروع میں بھول جائے تو جب یاد آئے پڑھ لینا۔
۲۔آخر وضوتک نیت کا ساتھ رہنا۔
۳۔وضو سے فراغت کے بعد شہادتین((أشھد أن لا الہ الا اللّٰہ وحدہ لاشریک لہ ،وأنّ محمداً عبدہ ورسولہ))پڑھنا،کیونکہ وضو کے بعد شہادتین پڑھنے والے کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے۔اور بسا اوقات ((سبحانک اللّٰہم وبحمدک ، أشھد أن لا الٰہ الا انت استغفرک وأتوب الیک))پڑھنا۔
وضوء کی فعلی سنّتیں
۱۔قبلہ رخ ہونا ۔
۲۔بغیر کسی معاون کے بذات خود وضوکرنا۔
۳۔ابتدائے وضومیں تین مرتبہ ہتھیلیوں کو دھونا۔((اگر رات کی نیند سے بیدار ہوا ہے تو ہتھیلیوں کو دھونا واجب ہے))
۴۔چہرہ دھونے سے پہلے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا۔
۵۔دائیں ہاتھ سے ناک میں پانی ڈالنا اور بائیں ہاتھ سے جھاڑنا،جیسا کہ حدیث میں موجود ہے:’’کہ نبی کریم ﷺ نے تین مرتبہ اپنی ہتھیلیوں کو دھویا،پھر کلی کی ، ناک میں پانی ڈالا اور جھاڑا ،پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا‘‘[متفق علیہ]
۶۔غیر روزہ دار کے لئے کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے وقت مبالغہ کرنا،جیسا کہ حدیث میں موجود ہے:
((وبالغ فی المضمضۃ والاستنشاق الا ان تکون صائماً))[اخرجہ الاربعۃ]
’’کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے وقت مبالغہ کرو ،سوائے حالت ِروزہ کے۔‘‘
۷۔ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا ،جیسا کہ حدیث میں ہے۔[متفق علیہ]
۸۔مسواک کرنا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’اگر میں اپنی امت پر بھاری نہ سمجھتا تو ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘[احمد والنسائی]
۹۔ چہرہ دھوتے وقت گھنی داڑھی میں خلال کرنا۔’’نبی کریم ﷺ دوران ِوضواپنی داڑھی مبارک کا خلال کیا کرتے تھے۔‘‘[اخرجہ الترمذی]
۱۰۔ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلال کرنا،نبی کریم ﷺ نے فرمایا:وضو مکمل کر اور اپنی انگلیوں کے درمیان خلال کر۔[اخرجہ الاربعۃ]
۱۱۔ہاتھ اور پاؤں دھوتے وقت بائیں سے پہلے دائیں کو دھونا۔’’نبی کریم ﷺ جوتا پہنتے،کنگھی کرتے،اور صفائی کرتے وقت دائیں جانب کو پسند کرتے تھے۔‘‘[متفق علیہ]
۱۲۔سر کے علاوہ ،تمام اعضاء وضوکو ایک مرتبہ سے زیادہ تین مرتبہ تک دھونا۔سر کا مسح صرف ایک مرتبہ ہی سنت ہے۔
۱۳۔گھر میں وضو کرنا:نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:’’جس نے اپنے گھر میں وضوکیا ،پھر چل کر مسجد گیا،اور فرض نماز ادا کی تو اس کے ہر پہلے قدم پر ایک بدی مٹا دی جاتی اور ہر دوسرے قدم پر ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے۔‘‘[مسلم]
۱۴۔ اعضا ء وضو کو رگڑ کر دھونا۔
۱۵۔وضو کرتے وقت پانی کے استعمال میں میانہ روی اختیار کرنا۔’’نبی کریم ﷺایک مد(تقریباً ایک پاؤ)پانی سے وضو کر لیا کرتے تھے۔‘‘[متفق علیہ]پانی کا اسراف حرام ہے۔
۱۶۔وضو کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنا:’’نبی کریم ﷺ نے فرمایا :جس نے میرے وضو کی طرح وضو کیا،پھر خضوع وخشوع کے ساتھ دو رکعت نماز اداکی،اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔‘‘[البخاری ومسلم]
۱۷۔وضو میں مبالغہ کرنا۔(یعنی تمام اعضاء کو اچھی طرح دھونا)
فائدہ:
ان سنن پر عمل کرنے کایہ فائدہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:
((من توضأ فأحسن الوضوء خرجت خطایاہ من جسدہ حتّٰی من تحت أظفارہ))[رواہ مسلم]
’’جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا اس کے جسم سے تمام گناہ جھڑ جاتے ہیں،حتی کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی۔‘‘
 
Top