• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وعظ و نصیحت

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
سورۃ المرسلت،سورۃ نمبر 77،آیت نمبر 1 تا 19

بسم اللہ الرحمن الرحیم
قسم ہے ان ’ہواوُں‘ کی جو چلائی جاتی ہیں سہج سہج ۰1۰
پھر چلتی ہیں طوفانی رفتار سے ۰2۰
اور ان کی جو پھلاتی ہیں بادلوں کو اٹھا کر ۰3۰
پھر جدا کرتی ہیں انہیں پھاڑ کر ۰4۰
پھر ڈالتی ہیں دلوں میں اللہ کی یاد ۰5۰
توبہ کے لیے یا ڈراوے کے لیے ۰6۰
یاد رکھو جس چیز سے تمہیں ڈرایا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے ۰7۰
چنانچہ جب ستارے ماند پڑ جائیں گے ۰8۰
اور جب آسمان پھاڑ دیا جائے گا ۰9۰
اور جب پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے ۰10۰
اور جب رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا ۰اس دن وہ چیز واقع ہو جائے گی۰ ۰11۰
کس دن کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟ ۰12۰
فیصلہ کے دن کے لیے ۰13۰
اور کیا جانو تم کیا ہو گا فیصلہ کا دن؟ ۰14۰
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ۰15۰
کیا نہیں ہلاک کر دیا ہم نے پہلوں کو؟ ۰16۰
پھر انہی کے پیچھے چلاتے ہیں ہم بعد والوں کو ۰17۰
یہی کچھ کیا کرتے ہیں ہم مجرموں کے ساتھ ۰18۰
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ۰19۰
 
Top