• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وعظ و نصیحت

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
سورۃ القیامۃ

سورۃ نمبر 75:آیت نمبر 16 تا 19​
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قسم کھاتا ہوں میں روز قیامت کی (1)
قسم کھاتا ہوں میں ملامت کرنے والے نفس کی (2)
کیا سمجھ رکھا ہے انسان نے کہ ہر گز نہیں جمع کر سکیں گے ہم اس کی ہڈیوں کو؟ (3)
کیوں نہیں ہم تو قادر ہیں اس پر بھی کہ ٹھیک ٹھیک بنا دیں (دوبارہ) اس کی انگلیوں کے پور پور کو (4)
مگر چاہتا ہے انسان کہ بد اعمالیاں کرتا رہے آئندہ بھی (5)
پوچھتا ہے کہ کب آئے گا قیامت کا دن (6)
سو جب چندھیا جائیں گی آنکھیں (7)
اور گہنا جائے گا چاند (8)
اور ملا کر ایک کر دیے جائیں گے سورج اور چاند (9)
کہے گا انسان اس دن، ہے کوئی جائے پناہ (10)
ہر گز نہیں! نہیں ہے کوئی جائے پناہ (11)
اپنے رب کے سامنے ہی اس دن ٹھرنا ہو گا (12)
بتا دیا جائے گا انسان کو اس دن اس کا اگلا پچھلا کیا کرایا (13)
بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے (14)
اگرچہ کتنی ہی پیش کرے معذرتیں (15)
نہ حرکت دو اس ۰قرآن کو یاد کرنے۰ کے لیے اپنی زبان کو تاکہ جلدی یاد کر لو تم اسے (16)
بے شک ہمارے ذمہ ہے اس کو جمع کرنا اور پڑھوانا (17)
لہذا جب ہم اسے پڑھ رہے ہوں تو غور سے سنتے رہو اس کی قرائت کو (18)
پھر بے شک ہمارے ہی ذمہ ہے اس کا مطلب سمجھا دینا بھی (19)
ہر گز نہیں اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ محبت رکھتے ہو دنیا سے (20)
اور چھوڑ دیتے ہو آخرت کو (21)
کچھ چہرے ہوں گے اس دن ترو تازہ (22)
اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے (23)
اور کچھ چہرے ہوں گے اس دن اداس (24)
سمجھ رہے ہوں گے کہ ہو گا ان کے ساتھ کمر توڑ برتاوُ (25)
ہر گز نہیں! جب پہنچ جائے گی (جان) حلق میں (26)
اور کہا جائے گا، ہے کوئی۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔جھاڑ پھونک کرنے والا (27)
اور سمجھ لے گا وہ کہ یہ وقت ہے جدائی کا (28)
اور جڑ جائے گی پنڈلی، پنڈلی سے (29)
اپنے رب کی طرف اس دن روانگی ہو گی (30)
 
Top