• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ولادتِ عیسی اور منکرین حدیث از ڈاکٹر حافظ محمد دین قاسمی

شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86


السلام علیکم، ولادتِ عیسی اور منکرین حدیث حافظ محمد دین قاسمی کی ایک شاہکار کتاب ھے، جس میں انھوں نے منکرین حدیث کے عموماَ اور غلام احمد پرویز کے بے پدر ولادت عیسی علیہ السلام پر اٹھائے گئے اعتراضات کا مدلل جواب دیا گیا ھے۔ اس کتاب میں منکرین معجزات کا بھترین انداز میں رد کیا گیا ھے۔ در اصل یہ کتاب پرویز صاحب کے ایک اندھے مقلد کے مولانا طاہر سورتی کی کتاب ابن مریم اور پرویز پر کئے گئے اعتراضات کا معقول اور مدلل جواب ھے۔

میری لائبریری میں یہ کتاب موجود ھے، مگر پروپر کتاب سکین کی سھولت نھیں، اس لئے کلیم حیدر بھائی سے درخواست ھے کہ اسے اپلوڈ کر دیں۔
جزاک اللہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
واقعی بہترین کتاب ہے۔ بلکہ پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی صاحب کی تمام کتب ہی منکرین حدیث کی تردید میں شاہکار سمجھی جا سکتی ہیں۔ بہت عرصے قبل میں اس کتاب کو اسکین کر چکا ہوں۔ اور شاید کہیں انٹرنیٹ پر اسکرائبڈ وغیرہ پر اپلوڈ بھی کی ہوگی۔ اب یاد بھی نہیں اور سرچ پر مل بھی نہیں رہی ہے۔
قاسمی صاحب میرے پسندیدہ ترین مصنف ہیں اور محترم انس نضر صاحب کے ان سے تعلقات بھی ہیں۔ بدقسمتی سے قاسمی صاحب کے پاس اپنی ہی کتابیں یونیکوڈ یا انپیج فارمیٹ میں موجود نہیں ہیں، اور ناشرین سے ملنے کی توقع نہیں۔ ورنہ ان کی تمام کتب یونیکوڈ میں ان شاء اللہ ضرور پیش کرنی ہیں۔

کلیم حیدر بھائی، ازراہ کرم یہ کتاب اسکین بھی کروا لیجئے اور اسے محدث ٹائپنگ ایپلی کیشن میں بھی شامل کر دیجئے تاکہ اس کا یونیکوڈ ورژن بھی تیار ہو سکے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top