• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ولی الرحمٰن حکیم اللہ محسود گروپ کے رکن کی مخبری پر مارا گیا

شمولیت
ستمبر 03، 2012
پیغامات
214
ری ایکشن اسکور
815
پوائنٹ
75
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
گذشتہ دنوں تحریک طالبان پاکستان کا نائب امیر اور ایک متحرک کمانڈر ولی الرحمن امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔
اور آج بلا آخر اس بات کا واضح انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ڈرون حملے کی مخبری آئی ایس آئی والوں نے ، یا پاک آرمی نے نہیں بلکہ خود تحریک طالبان پاکستان کے لوگوں نے کی تھی۔
آخر کیوں؟
اس لئے کہ ولی الرحمن پاکستان میں خون خرابے سے تنگ آچکا تھا اور تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات پر آمادہ کر رہا تھا۔
مگر یہ بات ٹی ٹی پی اور انکے آقا امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھائی۔۔
لہذا ٹی ٹی پی نے امریکی تعاون سے اپنے راستے کا یہ پتھر ہٹا بھی لیا اور اس کا الزام قاتل امریکیوں پر ڈالنے کی بجائے پاکستانی ایجنسیوں اور فوج پر ڈال کر مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی آقا کے حکم "پاکستان میں فساد مچاو" کے تحت پاکستان کے ہی خلاف اعلان انتقام کر دیا۔۔۔۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ جاسوس تو انکے اپنے کوئی کمانڈر صاحب نکلے ہیں ، کیا انکا گلا چھری سے کاٹا جائے گا؟
کیا پہلے ہونے والے تمام ڈرون حملوں کا جو الزام ٹی ٹی پی آئی ایس آئی پر لگا ، پاکستان میں مسلمانوں کا جانوں و مال تباہ کرنے کے لئے جواز تراشتی آئی ہے ، اس کا کیا بنے گا؟
کیونکہ یہ امریکی گماشتے اب اس واقعے کے بعد ننگے ہپوچکے ہیں کہ ان کی ڈوریاں کن کے ہاتھ میں۔۔۔
اللہ پاکستان اور اہل پاکستان سے ان صلیبیوں اور انکے چمچے خارجیوں کے شر کو دور فرمائے۔
آمین
مکمل تفصیلات ::
ولی الرحمٰن حکیم اللہ محسود گروپ کے رکن کی مخبری پر مارا گیا
کالعدم تحریک طالبان میں دراڑ پائی جاتی ہے، حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمن گروپ ایک دوسرے کی مخالفت کر رہے ہیںامریکی محکمہ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے اہم کمانڈر ولی الرحمن کو حکیم اللہ محسود گروپ کے ایک رکن کی مخبری پر ہلاک کیا گیا، امریکا اطلاع دینے والوں کو فی کس 50 لاکھ ڈالر دے گا۔
ہفتے کوغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب ولی الرحمن کو حکیم اللہ محسود گروپ کے ایک رکن کی نشاندہی پر ڈرون طیارے کے میزائل کا ہدف بنایا گیا تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اطلاع دینے والے طالبان رہنما کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔
ایک تحریری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جو بھی قابل اعتماد اور قابل کارروائی اطلاع فراہم کرتا ہے، وہ انعام برائے انصاف پروگرام کا مستحق ہو جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان میں دراڑ پائی جاتی ہے، حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمن گروپ ایک دوسرے کی مخالفت کر رہے ہیں اور جس شخص نے ولی الرحمن کی موجودگی کی اطلاع امریکا کو دی، اس کا تعلق حکیم اللہ محسود گروپ سے ہے۔
تحریک میں ولی الرحمن کے مرنے کے بعد بھی اختلافات ختم نہیں ہوئے، خان سید عرف ساجن کو ولی الرحمٰن کا جانشین مقرر کیا گیا ہے جس کا محسود قبیلے شعیب خیل نے خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ ولی الرحمن حکیم اللہ محسود کی بیماری کے باعث کالعدم تحریک طالبان کی امن مذاکرات میں قیادت کر رہے تھے، حکیم اللہ محسود انتہائی سخت گیر اورخونریزی پر یقین رکھنے والی شخصیت ہے۔
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=111520239057912&set=a.111520005724602.1073741828.100005998090553&type=1&comment_id=7832&offset=0&total_comments=5&ref=notif¬if_t=photo_comment_tagged&theater
ح ۔ http://www.express.pk/story/134202/
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ سب اپنے اندر کے لوگوں کی مخربی سے ہی مارے جاتے ہیں، توڑا بورا کی جس نے مخبری کی تھی اس کی بی بی سی اکثر مکمل ڈاکومنٹری دکھاتا رہتا ھے، وہ بھی اندر کا ہی تھا اور ڈائریکٹ کوئین اور بش سے ملاقات بھی تھی اس کی جس پر اسے دونوں طرف سے سیٹیزن شپ کی پیش کش ہوئی تھی اور اس نے اپنی فیملی کے لئے امریکہ رہنا پسند کیا، پھر یہ وہاں کام کرتا رہا اور توڑا بورا کے بعد جب وہاں گیا تو اس کے قتل ہونے پر بھی فوٹیج بنائی گئی۔ جیسا شارٹ کٹ کام ویسا دام اور پھر اتنی ہی زندگی اور موت۔

والسلام
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
اب اس بارے میں ٹی ٹی پی ترجمان کیا کہیں گے؟
ٹی ٹی پی میں انتشار ان کے غلط تنظیمی فیصلوں اور کسی ایک امیر کی اطاعت نہ ہونے کے باعث ہے۔ مختلف گروہوں کی مخلوط شکل میں کام کرنے والی اس کالعدم تنظیم نے جہاں جہاد کا نام لے لے کر مسلمانوں کو بے وقوف بنا رکھا ہے وہیں دوسری جانب مخصوص مفادات کے حصول کیلئے عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر جہاد فی سبیل اللہ کا نعرہ لگا دیا جاتا ہے۔
اسلام پر کام کرنے والے امریکی محققین نے مسلمانوں کی ایسی رگ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے کہ ہم کھرے کھوٹے کی تمیز بھول چکے ہیں۔ طالبان کا نام استعمال کرنے والے ان لوگوں میں حقیقی طالبان جیسی استقامت، معاملہ فہمی اور جذبہ ہر گز نہیں ہے۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران افغان طالبان سے بھی واسطہ رہا ہے اور ٹی ٹی پی کے طالبان کو قریب سے دیکھنے کا نادر موقع بھی نصیب ہو چکا ہے۔

ذاتی طور پر تجزیہ کروں تو دونوں کی قیادت میں زمین آسمان کا فرق دیکھنے میں آیا ہے۔ گو کہ افغان طالبان کے بھی روس کے خلاف جہاد کے دوران آئی ایس آئی اور سی آئی اے سے روابط رہے لیکن انہوں نے ہمیشہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے مطابق کرنے کی کوشش کی۔ جب کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے ہمیشہ پیسہ اور ذاتی مفاد کو اہمیت دی گئی ہے۔ افغان طالبان کے لیے جہاد کا مطلب جہاد ہی تھا جب کہ ٹی ٹی پی کے لیے جہاد کا مطلب قیادت، طاقت، دولت اور شہرت کا حصول ہے۔

میرے اس تبصرے پر تمام ٹی ٹی پی کے ترجمان ساتھیوں کو آزادی سے اظہار رائے کی اجازت ہے تاہم گذارش ہے کہ تبصرہ کرنے سے پہلے اگر ناگوار خاطر نہ ہو تو اس ہی فورم پر میری جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا بھی جواب دے دیں تو نوازش ہو گی۔
 
Top