• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ووٹ دیں یا نہ دیں: ایک لاجیکل سوال؟

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
علماء کرام کا ادب و احترام اپنی جگہ،
کل مولانا فضل الرحمن صاحب کے بیان کی سلائڈ چل رہی تھی
جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے قوم ہمیں منتخب کریں۔
سوال یہ ہے کہ جب علماء کرام خود جمہوریت کی تسبیح پڑھتے نظر آتے ہیں تو اسلام کے عادلانہ نظام کے غلبہ کے لئے جدو جہد کون کرے گا؟؟؟
میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں خلافت آسمان نازل نہیں ہوگی بلکہ اللہ تعالی مسلمانوں کے ذریعے ہی خلافت کو قائم کرینگے،
اس کے لئے ایک سوچ اور فکر پر ذہن سازی کی ضرورت ہے ۔ اور یہ فریضہ کون ادا کرے گا۔ اور آغاز کب ہوگا؟؟؟؟
خدشات اور سوالات بہت ہے، جیسا ایک بھائ بیان کرچکا ، کیا سارے اسلامی ممالک ایک خلیفہ کو تسلیم کرلینگے؟ حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی ایک خلیفہ پر متفق ہوسکتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان خدشات اور سوالات تلے دب کر جمہوریت کے نعرے لگاتے رہیں؟؟؟
ہمارا کام اخلاص کے ساتھ جدوجہد کرنا ، ذہن سازی کرنا اس کفریہ نظام کے مفاسد سے لوگوں کو آگاہ کرنا اور ایک اسلامی خلافت کی سوش اور فکر کو عام کرنا ہے، باقی کام اللہ رب العالمین کا ہے۔
اگر ہر الیکشن میں ہم یہی سوچتے رہے کہ فی الحال اس الیکشن میں جو اچھے لوگ ہیں ان کو منتخب کرلیا جائے تو یقینا ہم صدیوں تک سوچتے ہی رہ جائیں گے،
خلافت کا نزول آسمان سے نہیں ہوگا۔
شکریہ
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
صد فی صد متفق۔
میں نے احتیاطاً کچھ علمائے اہل حدیث سے مل کر ان کا مؤقف بھی معلوم کیا ہے۔ ابھی گزشتہ جمعہ صدیق مسجد کے خطیب مولانا عبدالحنان سامرودی حفظہ اللہ سے بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا یہی تھا کہ اگرچہ علمائے کرام کے دونوں مؤقف موجود ہیں کہ ووٹ دینا چاہئے اور نہیں دینا چاہئے۔ لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بہت ضروری ہے کہ ایسی جماعت کا ساتھ دیا جائے جس کے دور میں ہم سکون کے ساتھ احیائے اسلام کی جدوجہد کر سکیں۔ مدارس اور اہل مدارس پر مظالم نسبتاً کم ہوں۔ لوگوں کی جانیں نسبتاً زیادہ محفوظ حالت میں ہوں۔
اگر ووٹ نہ دینے سے کچھ بھی فرق پڑتا، تو بھی بات تھی۔ لیکن ایسا بھی تو نہیں ہے۔ تو بالکل صحیح بات ہے کہ ہم ایسی حکمرانوں کو آگے لانے میں کیوں نہ شامل ہوں، جن کے دور اقتدار میں ہمارے لئے خلافت کی جدوجہد کرنا آسان ہو۔
ساری مصلحتیں بالفرض مان بھی لی جائیں تو عوامی حاکمیت کے شرک میں شامل ہونا جائز کیسے ہو گا ؟
 
شمولیت
مئی 09، 2013
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
0
بھائی یہاں الف اور ب کی نہیں بلکہ الف ب ت ٹ ث ج ۔۔۔۔۔۔۔ پارٹیاں ہیں، جن میں سے ہر ایک کا لیڈر حکمران بننا چاہتا ہے۔ کس کو ووٹ دیں اور کس کو نہ دیں؟
خلافت یا بادشاہت کی باتیں تو بہت آسان ہیں مگر کوئی ایک قدم آگے تو بڑھائے پھر ساتھ دینے والے ساتھ بھی دیں گے۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ پر خلفیہ منتخب ہونے پر جو میں نے مطالعہ کیا ہوا ھے، باہمی مشورہ اسے بھی ووٹ ہی کہتے ہیں، ووٹ صرف پرچی ڈالنے کا نام نہیں آپس میں باہمی مشورہ میں بھی جس پر زیادہ راضی ہوں وہ بھی ووٹ ہی ہوتا ھے۔ جیسے عوام کے ووٹ سے قومی اسمبلی کے لئے ایم این اے چنا جاتا ھے اور وزیر اعظم کے لئے باہمی مشورہ جیسے ایم این اے وزیر اعظم و صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔
محترم بھای جہاں تک میری معلومات ھیں اس کے مطابق یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جس بات کا آپ نے ذکر کیا اس کو گواہی کہا جاتا ہے ووٹ نہیں اور گواہی اور شہادت کے بارے میں کتب احادیث میں واضح ہے کہ اس میں ہر ایرا غیرا برابر نہیں جبکہ ووٹنگ کے سسٹم میں سب کو ایک ہی پلڑے میں تولا جاتا ہے۔۔۔
جزاک اللہ
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہونی چاہیے کہ خلافت کا قیام کیسے ہوگا؟؟ خاص طور پر وہ بھای جو بار بار اس نظام سے بای کاٹ کا کہ رہے ھین اور خلافت کے بارے میں کہ رہے ہیں ۔۔۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
بھائی یہاں الف اور ب کی نہیں بلکہ الف ب ت ٹ ث ج ۔۔۔۔۔۔۔ پارٹیاں ہیں، جن میں سے ہر ایک کا لیڈر حکمران بننا چاہتا ہے۔ کس کو ووٹ دیں اور کس کو نہ دیں؟
خلافت یا بادشاہت کی باتیں تو بہت آسان ہیں مگر کوئی ایک قدم آگے تو بڑھائے پھر ساتھ دینے والے ساتھ بھی دیں گے۔
اس صفحہ کو وزٹ کریں پتا چل جائے گا کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے خلافت قائم کرنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے شروع کردیئے ہیں۔
https://www.facebook.com/AU.Urdu
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
السلام علیکم !

محترم راجا بھائی و دیگر ! آپ لوگ دیگر برائیوں سے بچنے کے لیے خدا کے حق حکمرانی کر ٣٠٠ لووگں میں بانٹ کھانے والے نظام میں حصہ لینے کی سوچ رہے ہیں؟؟

یاد رکھیں ، ہر مسلحت سے بڑی مصلحت توحید پر قربان کی جائے تو ہی لا الٰہ کے تقاضے ادا ہوتے ہیں ۔

ایک اعتبار وہ ہے جو راجا بھائی نے بیان کیا ہے کہ ایک حاکم برا تھا ، ایک اب شاید اچھا آ جائے تو ان دونوں میں سے ہمارے پاس چوائس ہے اور ہم نے ووٹ کرنا ہے ۔

جبکہ ایک اعتبار اس سے اوپر بھی ہے لوگو!

ایک طرف خدا کی حاکمیت میں شریک نظام میں اپنا کم از کم یا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا ہے اور دوسری طرف اس شرک سے کہیں کم تر برائیوں کے "کچھ کم" ہو جانے کی محض "امید" اور "وعدہ فردا" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب یہ خود دیکھ لیں کہ ایک اعتبار سے ووٹنگ کا حصہ بننا اگر "اخف الضرین" کو اختیار کرنا ہے تو دوسرے اعتبار سے اس کی کیا حیثیت بنتی ہے !!!

کچھ درد دل میں نے بیہاں بھی بیان کیا تھا تھوڑے دن پہلے ::
http://www.kitabosunnat.com/forum/جمہوریت-283/یہ-دکھ-نہیں-کہ-اندھیروں-سے-صلح-کی-ہم-نے-12122/
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
رب کی دھرتی پر کون رب کا نظام نافذ کریں گا؟

آسمانوں پر فیصلے ہو چکے ہیں زمین پر زیادہ دیر نہیں
بس اللہ سے دعا کو نفاذ اسلام والوں میں اللہ ہم کو شامل کریں
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
اب ذرا "خیالی دنیا" سے باہر اکر عملی بات ہو جائے ::

یہ اخف الضرین والی ساری کہانی ہمارے دینی سیکٹر میں مسلم لیگ ن کے کام آتی ہے سب سے پہلے ۔ آئیے ان کی حالت دیکھتے ہیں سب سے پہلے ، راجا بھائی کے بیان کردہ ممکنہ "فوائد" یا بہتریوں کے حوالے سے ::

اول: مسلمان کم مریں گے۔ مغربی اثرو نفوذ کم ہو گا: ذرا سا پیچھے چلیں تو حافظ قرآن لڑکوں کو پلس مقابلوں میں مارنے والے کون ہیں ؟؟ عرب مجاہدین کو امریکہ کے حوالے کرنے کی ریت کس نے ڈالی تھی؟؟ ایمل کانسی اور صادق ہویدا کے پیسے کس نے کھرے کیے تھے ؟؟ پشاور میں عرب مجاہدین کے خلاف سب سے پہلے آپریشن اور انہیں شہید کس نے کیا تھا؟؟

ثانیا: تعلیمی پالیسی: جو کچھ زرد آری کی حکومت بھی نہیں کر سکی ان ٥ سالوں میں وہ میاں شہباز شریف کے ایڈوائزرز نے کر دیا کہ نصاب میں ایسی کتر بیونت کی ہے کہ چن چن کر اسلامی اسباق نکالے گئے ہیں، اور پرائمری کی سطح پر سکولوں کو مخلوط نظام میں لانے کی کوشش کی گئی جس کو والدین کے شدید احتجاج پر ملتوی کیا گیا ،منسوخ نہیں۔

ثالثا: معاشی اور خارجہ پالیسی میں بھی صرف کارگل اور قرض اتارو ملک سنوارو کو یاد کر لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رابعا: ن کا سیکولر فیز جو ماضی قریب میں شروع ہوا اور ا سمیں نوازشریف نے خود تقسیم ہند کی نفی کی اور اب نجم سیٹھی و عاصمہ جہانگیر کی حمایت نیز مذہبی جماعتوں کے دانستہ دوری اس کا صاف پتہ دیتی ہیں۔

یہ تو سب سے "اچھی" پارٹی کا حال ہے ، باقی میرا خیال پی ٹی آئی کے بارے میں کچھ بیان کی ضرورت شاید نہیں ہے ۔اور ہم ہیں کہ شریعت سے جواز ڈھونڈنے لگے ہوئے ہیں !!

میرے بھائی! بتائیں تو سہی کہ کون لوگ ہیں جو "اخف الضرین" کے مصداق ہیں ؟؟؟ ہم تو خیالی لوگ ٹھہرے کیا آپ کے خیالوں سے باہر عملی دنیا میں ایسے " اخف" پائے جاتے ہیں؟؟ یا یہ صرف سراب ہیں جن کے پیچھے آپُ بھاگ رہے ہیں !!

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب سے بڑھ کر یہاں توحید کہاں سو جاتی ہے ہمارے وہابیوں کی ؟؟ حرمین سے واپسی کے اگلے ہی گھنٹے داتا دربار پر دیگیں چڑھانے والے اور دربار کمپلیکس کی فخریہ تعمیر پر اربوں برباد کرنے والے لوگ " اخف" ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور " اشر" کون ہیں جی؟؟ پی پی اور ایم کیو ایم ۔۔۔ کیوں ؟؟ اس لیے جی کہ یہ سیکولر ہیں اور سیکولرزم اسلام کی جڑیں کاٹتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے لالہ! فرق اتنا سا ہے کہ ایک کا شرک سیاست کو دین سے جدا سمجھنا اور کرنا ہے اور دوسروں کو شرک غیر اللہ کے ساتھ اہل قبور کو شریک کرنا ہے !! بلکہ ثانی الذکر بھی اب سیکولر فیز میں ہیں !

ان میں کیا " اخف" ہے اور کیا " اضر" ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کو سمجھ آئے تو مجھے بھی بتا دے !!

میرا تو خیال ہے پی پی والے "اخف" ہیں اور آپ کے ووٹ کے زیادہ حقدار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کہ "مسلم" لیگ ن میں تو شرک کی دو ڈائمنشنز اکٹھی ہیں یہ "اشر" اور "اضر" ہیں ، جبکہ پی پی، اور بالخصوص اے این پی اور ایم کیو ایم فی الوقت بچے ہوئے ہیں اس قبوری شرک سے!!
 
Top