• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ بندوق جو صرف مسلمانوں کو قتل کرے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
وہ بندوق جو صرف مسلمانوں کو قتل کرے
21 اگست 2015
روزنامہ پاکستان
نیویارک (نیوز ڈیسک) مغرب کی اسلام دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے مگر ایک جنونی امریکی تو تمام حدیں ہی پھلانگ گیا اور مبینہ طور پر ایک ایسی ایکس رے گن کی تیاری کے منصوبے بناتا رہا کہ جس کی مدد سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکروہ خواب پورا کر سکے ۔

یہ بھیانک انکشافات امریکا کی ایک فیڈرل عدالت میں 49 سالہ گلینڈن کرافورڈ کے مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ جریدے ’میل آن لائن‘‘ کے مطابق خفیہ ایجنٹ کرس ویسٹ اور ایجنٹ جیف کا کہنا ہے کہ گلینڈن ایک ایسی گن بنانا چاہتا تھا کہ جس کے ذریعے مہلک شعاعیں فائر کی جا سکیں جو متاثرہ شخص کے عصبی نظام کو زہر آلود کر کے اسکی زندگی کا خاتمہ کرسکیں۔ خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گلینڈن مشہور کمپنی جنرل الیکٹرک میں انڈسٹریل مکینک تھا اور یہ بعید از قیاس نہیں کہ وہ واقعی اس قسم کا ہتھیار تیار کر سکتا تھا۔


ایجنٹ ویسٹ نے ناراض فوجی افسر بن کر گلینڈن سے رابطہ کیا اور اسے یہ تاثر دیا کہ وہ امریکی حکومت سے خوش نہیں اور کوئی بڑی کارروائی کرنا چاہتا ہے۔ گلینڈن نے مبینہ طور پر خفیہ اہلکار کو اپنے تعاون کی پیشکش کی اور مذکورہ ہتھیار کے بارے میں تکنیکی امور پر بھی بات چیت کرتا رہا۔ اس کی خفیہ ریکارڈنگ سے پتہ چلا کہ اس نے ایک اسرائیلی مذہبی ادارے کی منتظم کیتھرین لاز سے رابطہ کیا اور پیشکش کی کہ وہ اسرائیل کے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اسرائیل کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ گلینڈن کو 2012ء میں گرفتار کیا گیا اور اس پر الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اسے 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے
۔

 
Top