• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ مجتہد وفقیہ ومحدث عصر رواں

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
وہ مجتہد وفقیہ ومحدث عصر رواں
کہ ذوق تھا انکا فقظ حدیث اور قرآن

تھے وہ اپنی ذات میں اک آیہء رحمان
دے گئے جدائی ہمیں حافظ عبد المنان

انکو قدرت نے دیا تھا قرن اولى کا دماغ
تھے سچے محب سنت رسول رحمان

کھپادی زندگی ساری اس کی ہی ترویج میں
لے کے آئے تھے جو دعوت محمد ذی شان

بلا کی سادگی ان میں , غضب کی دلکشی
جرأت اظہار کا پیکر تھا انکا طرز بیان

جب کبھی باطل نے للکارا انہیں سرمیداں
ہمیشہ سرخرو اٹھا , نکلا ہمیشہ کامران

علم وفن کی ہر مجال تھی اسکی رہین
اسکا ہمسر نہ پیدا کر سکا کوئی گلستان

وہ رخصت ہوگیا تواک خلا محسوس ہوتا ہے
کوئی ملتا نہیں اسکا اب اس چمن میں ترجمان


میں نے جامعہ سے فراغت سے قبل ہی شاعری ترک کر دی تھی , لیکن چونکہ شاعری کسی شاعر کا تکلفانہ کلام نہیں ہوتا بلکہ اسکے احساسات لطیفہ ہوتے ہیں جو شعر کے پیرائے میں ڈھل کر اسکے احساسات وتخیلات کے ترجماں ہو جاتے ہیں ۔ اور شاعر قصدا کوئی شعر کہے یہ مشکل ہوتا ہے , اشعار تو شاعر پر طاری اک خاص کیفیت سے خودہی بنتے چلے جاتے ہیں ۔
یہ اشعار بھی میری اسی درد کی تصویر ہیں جو اپنے شیخ کی جدائی میں محسوس کر رہا ہوں ۔
 
Top