• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ مدعیانِ اسلام جو یہود و نصاریٰ سے بدتر ہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
وہ مدعیانِ اسلام جو یہود و نصاریٰ سے بدترہیں

اور جو شخص یہ کہے کہ میں علمِ ظاہر میں تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا محتاج ہوں لیکن علمِ باطن میں نہیں ہوں۔ علمِ شریعت میں محتاج ہوں اور علمِ حقیقت میں ان سے مستغنی ہوں۔ وہ شخص ان یہود و نصاریٰ سے بدتر ہے جو یہ کہتے ہیں کہ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) ناخواندہ لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجےگئے ہیں نہ کہ اہلِ کتاب کی طرف اس لئے کہ یہود و نصاریٰ، رسالت کے ایک حصہ پرایمان لائے اور ایک سے انکار کیا، اس وجہ سے کافر قرار پائے، اسی طرح یہ شخص جوکہتا ہے کہ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )علم ظاہر کے ساتھ مبعوث ہوئے ہیں نہ کہ علم باطن کے ساتھ، ایک حصہ پر ایمان لاتا ہے اور دوسرے سے انکار کرتا ہے۔ اس وجہ سے کافر ہے اور یہ شخص یہود ونصاریٰ سے بدتر کافر ہے، اس وجہ سے کہ علمِ باطن دلوں کےایمان اور دلوں کے معارف و احوال کا علم ۔ ایمان کے حقائق باطنہ کا علم ہے اور یہ اسلام کے صرف ظاہری اعمال کے علم سے اشرف و افضل ہے تو جب یہ شخص یہ دعویٰ کرتا ہےکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان ظاہری امور سے و اقف ہیں نہ کہ حقائق ایمان سے اور وہ ان حقائق کو کتاب و سنت سے اخذ نہیں کرتا۔ وہ اس امر کا دعویدار ہے کہ جو حصہاسے رسول کی وساطت سے حاصل ہوا ہے، وہ دوسرے حصے سے کمتر ہے اور یہ اس شخص سے بدترہے جو کہتا ہے کہ ’’میں بعض پر ایمان لاتا ہوں اور بعض کا انکار کرتا ہوں۔‘‘ لیکن یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ جس حصہ پر میں ایمان لاتا ہوں۔ وہ دونوں حصوں میں سے کمتر حصہ ہے جب کہ ان ملاحدہ کا یہ دعویٰ ہے کہ ولایت نبوت سے افضل ہے۔
لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولایت ان کی نبوت سے افضل ہےاور یہ شعر پڑھتے۔
مَقَامُ النَّبُوَّۃِ فِی بَرْزَخِ
فُوَیْقَ الرَّسُوْلِوَدُوْنَ الْوَلِیِ
’’اور مقام نبوت درمیان ’’برزخ‘‘ میں ہے رسول سے کچھ بلند تر اور ولی سے کم۔‘‘
الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاكم الله خيرا واحسن الجزاء في الدارين
 
Top