• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ویب سائٹ کےزمرہ جات کے فانٹس کو اردو فانٹ میں بدلنا ہے ۔ مدد درکار ہے

شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
السلام علیکم ۔ میں نے اپنی ویب سائٹ کی تھیم تبدیل کی ہے ۔ اور اپنے معمولی علم کے مطابق اس کی سی ایس ایس فائل میں موجود تمام فانٹس کو جمیل نوری وغیرہ سے تبدیل کر دیا ہے ۔ جس سے کچھ ہیڈنگز تو اردو فانٹس میں تبدیل ہوگئی ہیں مگر زمرہ جات کے فانٹس تبدیل نہیں ہوئے۔ اگر کسی کو اس کے بارے میں معلوم ہو تو برائے مہربانی میری مدد فرمائیں ۔ جزاک اللہ ۔ ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے۔

 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی، آپ اپنی درج ذیل سی ایس ایس فائل کھولیں۔

http://urdulibrary.paigham.net/wp-content/themes/BlueNews/menu/MenuMatic.css

اور اس میں فونٹ فیملی کو اپ ڈیٹ کر دیں۔ اس وقت فونٹ فیملی میں ایریل فونٹ لگا ہوا ہے، اس سے قبل جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق وغیرہ لگا دیجئے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اسی طرح دونوں سائیڈز میں موجود کیٹگریز کا فونٹ بدلنے کے لئے ذیل کی سی ایس ایس فائل کھولیں:
http://urdulibrary.paigham.net/wp-content/themes/BlueNews/style.css

اور اس میں ایک نئی لائن میں فونٹ فیملی ڈیفائن کر دیں اور جمیل نوری نستعلیق ، علوی وغیرہ ڈال دیں۔
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
شاکر بھائی آپ کا شکریہ۔ مینو والا کام تو ہو گیا ہے ۔ مگر سٹائل شیٹ میں کس جگہ یہ فانٹ ڈالوں ۔ یہ سمجھ نہیں آرہا ۔ میں آپ کو یہ فال بھیج رہا ہوں۔ برائےمہربانی آپ ا س میں یہ فانٹ ڈیفائن کرکے واپس بھیج دین ۔ شکریہ۔

style.css
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
بھائی، آپ اس فائل میں درج ذیل لائنز ڈھونڈیں۔

.sidebar a {
text-decoration: none;
color: #8B0000 /* to change the color of side bar Categore names text*/

}


اور پھر کلر والی لائن کے بعد بریکٹس ختم ہونے سے قبل فونٹ فیملی شامل کر دیں۔

میں آپ کو یہ کام اس لئے خود کر کے نہیں دینا چاہتا کہ پھر آپ سیکھ نہیں پائیں گے اور آئندہ کبھی ایسا کوئی مسئلہ ہوا تو دوبارہ مدد ڈھونڈنے کے بجائے خود کر پائیں گے۔
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
شاکر بھائی اچھی بات ہے کہ آپ کوشش کررہے ہیں کہ میں کچھ سیکھ پاؤں ۔ چناچہ میں نے کوشش تو کی ہے مگر اس کا ابھی فائدہ نہیں ہوا ہے ۔ میں نےاس طرح کوڈ ڈالا ہے ۔شاید اس میں کوئی غلطی ہے ۔ پلیز چیک کرلیں۔
.sidebar a:hover {
text-decoration: none;
color:#FF1493;
font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Tahoma;
font-size: 14px;
}
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
معذرت، جس جگہ آپ نے تبدیلی کی ہے، اس کے بالکل اوپر والی جگہ میں تبدیلی کرنی تھی۔ گویا سائیڈبار اے ہوور میں نہیں بلکہ سائیڈ بار اے میں فونٹ فیملی ڈالنی ہے۔ میں نے اوپر والی پوسٹ تبدیل کر دی تھی۔
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
السلام علیکم شاکربھائی ۔ویب سائٹ کا فنکشن پی ایچ پی والا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ الحمد للہ ۔ بس اب جب آپ کے پاس وقت ہو تو زمرہ جات کے بلٹس کو دائین جانب کرنے کے متعلق بتائیے گا۔ جزاک اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم شاکربھائی ۔ویب سائٹ کا فنکشن پی ایچ پی والا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ الحمد للہ ۔ بس اب جب آپ کے پاس وقت ہو تو زمرہ جات کے بلٹس کو دائین جانب کرنے کے متعلق بتائیے گا۔ جزاک اللہ
style.css فائل میں لائن 515 پر درج ذیل کوڈ موجود ہے۔
HTML:
.sidebar ul li ul li {
    background: url(images/bullet.gif) no-repeat top left;
    padding: 4px 0px 6px 16px;
    margin: 2px 0;
    border-bottom: 1px solid [URL=http://www.kitabosunnat.com/forum/usertag.php?do=list&action=hash&hash=fff]#fff[/URL]   /* to change the color of line between categeroies names*/
    }


اس کو درج ذیل کوڈ سے بدل دیں۔ یعنی ایک تو سب سے آخر میں فلوٹ رائٹ کرنا ہے۔ دوسرا پیڈنگ کی ویلیوز میں تبدیلی اور تیسرے بیک گراؤنڈ امیج یعنی تیر کے نشان کو بائیں کے بجائے دائیں شفٹنگ۔ البتہ آپ کو تیر کے نشان والی تصویر کو درست تصویر سے بدلنا ہوگا۔

HTML:
.sidebar ul li ul li {
    background: url(images/bullet.gif) no-repeat top right;
    padding: 4px 0px 6px 16px;
    margin: 2px 0;
    border-bottom: 1px solid [URL=http://www.kitabosunnat.com/forum/usertag.php?do=list&action=hash&hash=fff]#fff[/URL]   /* to change the color of line between categeroies names*/
    ;
    float: right;
}



آخر میں عرض ہے بھائی کہ عید کی فراغت والی چھٹیاں تھیں اس لئے جو مدد ہو سکی کر دی۔ عموماً آفس اور محدث پراجیکٹس کی مصروفیات میں وقت نکالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر مزید مدد نہ کر پاؤں تو معذرت قبول کر لیجئے گا۔
 
Top