• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ویڈیو اور عام کیمرہ سے لی جانے والی تصویر کا حکم !

شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
بسم الله الرحمن الرحیم​
غلط فہمی :

میرے خیال سے علماء جو اظطراری حالت میں ویڈیو بنوانے کے جواز کے قائل ہیں ان میں سے کسی کا بھی یہ خیال نہیں کہ تصویر کے اثرات لوگوں کو حق کی جانب رجوع میں مدد دیتے ہیں۔ بس بات صرف اتنی سی ہے کہ کیونکہ ٹی وی کے ذریعے کفر و الحاد کو پھیلایا جارہا ہے تو اس کے موثر تدارک کے لئے اہل حق کو بھی یہی میڈیم استعمال کرنا پڑے گا جو کہ ظاہر ہے تصویر ہی کی شکل میں ہوگا۔
ازالہ : جناب اگر کوئی حرام کام کرے تو کیا دوسروں کو بھی حرام کام شروع کر دینا چاہیے ؟؟؟
یہ آپ نے خوب کلیہ ایجاد کیا کہ :

"بس بات صرف اتنی سی ہے کہ کیونکہ ٹی وی کے ذریعے کفر و الحاد کو پھیلایا جارہا ہے تو اس کے موثر تدارک کے لئے اہل حق کو بھی یہی میڈیم استعمال کرنا پڑے گا "
اس کی دلیل کیا ہے ؟؟؟ چاہیے تو یہ تھا کہ اس حدیث نبوی پر عمل کیا جاتا کہ:


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي هَيَّاجٍ الْأَسَدِيِّ قَالَ بَعَثَنِي عَلِيٌّ قَالَ لِي أَبْعَثُکَ عَلَی مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَدَعَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتُهُ وَلَا تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتُهُ]]

محمد بن کثیر، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، ابووائل، حضرت ابوہیّیاج اسدی سے روایت ہے کہ مجھے حضرت علی نے بھیجا اور فرمایا کہ میں تجھے اس کام پر بھیج رہا ہوں جس کام پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بھیجا تھا اور وہ کام یہ تھا کہ کسی اونچی قبر کو برابر کئے بغیر اور کسی تصویر کو مٹائے بغیر نہ چھوڑوں۔
سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1450
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز ٣١ (٩٦٩)، سنن الترمذی/الجنائز ٥٦ (١٠٤٩)، سنن النسائی/الجنائز ٩٩ (٢٠٣٣)، (تحفة الأشراف: ١٠٠٨٣)وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٩٦، ٨٩، ١١١، ١٢٨) (صحیح)
لیکن جناب نے انہیں ختم کرنے کی بجائے ایک نیا فارمولا لگایا کہ تصویر کا جواب تصور سے دیا جائے !؟
جناب کافر تو شرک و کفر کرتے ہیں ، تو کیا سب کو وہی کر دینا چاہیے جواب دینے کے لئے ؟؟؟
نعوذباللہ من ذالک
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق بات کو پڑھنے ، سمجھنے ، اسے دل سے قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمیں صراط المستقیم پر چلائے اور قائم رکھے !
آمین یا رب العالمین
والحمد للہ رب العالمین
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
محترم راشد صاحب
تصویر تخلیق کر نے اور کیمرے سے کھینچنے میں بہت واضح فرق ہے ۔ آپ دونوں کو ایک کیٹیگری میں نہیں رکھ سکتے ۔
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
غلط فہمی : -

محترم راشد صاحب
تصویر تخلیق کر نے اور کیمرے سے کھینچنے میں بہت واضح فرق ہے ۔ آپ دونوں کو ایک کیٹیگری میں نہیں رکھ سکتے ۔
ازالہ : -
جناب ! کیمرے سے بھی تصویر ہی تخلیق کی جاتی ہے - کوئی فرق نہیں ہے - اس سے بھی ہاتھ سے ہی بنائی جاتی ہے تصویر -
آپ دونوں باتوں کو الگ ثابت نہیں کر سکتے -
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
محترم
پھر آئینہ کے استعمال کو کیا کہیں گے وہ بھی تو کیمرے کی طرح کام کر تا ہے کیمرا عکس محفوظ کر لیتا ہے آئینہ نہیں کر تا ۔ پانی میں عکس بھی کیا اسی زمرے میں آئے گا۔ اگر کچھ سال بعد ایسی ٹیکنالوجی آجائے جس سے آئینے کے عکس کو مستقل شکل دی جاسکے تو کیا وہ بھی غلط ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ اس وقت تصویر تو ہر وقت کسی نہ کسی شکل میں ہمارے پاس ہوتی ہے تو یہ بھی ایک گناہ مسلسل ہے جو ہم کر رہے ہیں (آپ کے دعوی کے مطابق)
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
سوال : -

پھر آئینہ کے استعمال کو کیا کہیں گے وہ بھی تو کیمرے کی طرح کام کر تا ہے کیمرا عکس محفوظ کر لیتا ہے آئینہ نہیں کر تا ۔ پانی میں عکس بھی کیا اسی زمرے میں آئے گا۔
جواب : - جناب ! آئینہ کیمرے کی طرح کیسے ہو گیا ؟؟؟ کیمرے میں تو تصویر بنائی جاتی ہے - اگر کوئی نہ بنائے تو نہیں بنتی - جب کہ آئینے میں کوئی بنا نہیں سکتا - جسے ہی کوئی اس کے سامنے سے ہٹ جاتا ہے تو عکس زائل ہو جاتا ہے -

اور آپ کا یہ کہنا کہ : -
اس کے علاوہ اس وقت تصویر تو ہر وقت کسی نہ کسی شکل میں ہمارے پاس ہوتی ہے تو یہ بھی ایک گناہ مسلسل ہے جو ہم کر رہے ہیں (آپ کے دعوی کے مطابق)
حقیقت سے آنکھیں چرانے والی بات ہے - کیا تصویر بنانا ممنوع نہیں ہے ؟؟؟ یقیناً ہے تو پھر جو آج کل بن رہی ہیں وہ گناہ کیسے نہیں ؟؟؟
مصور کے متعلق تو بہت سخت وعید ہے !
 
Top