• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

٭٭٭ باپ اور ماں شریک بھائی ٭٭٭

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
٭٭٭ باپ اور ماں شریک بھائی ٭٭٭


10931143_748226528578952_4844264171542401957_n.jpg

ایک شخص نے معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے حاجب کے پاس آیا اور کہا کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کو اطلاع دو کہ ان کا باپ شریک اور ماں شریک بھائی دروازہ پر ہے ، معاویہ رضی اللہ عنہ نے حاجب سے حال معلوم کیا تو کہا کہ میںنےاسے پہچانا نہیں، پھر کہا چلو اچھا اندر بلا لو جب یہ شخص سامنے آیا تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ تو میرا بھائی کس طرح ہے ؟ اس شخص نے کہا کہ میں آدم اور حوا کا بیٹا ہوں، یہ سن کر معاویہ رضی اللہ نے غلام سے کہا کہ اس کو ایک درہم دے دو ، اس شخص نے کہا کہ اپنے بھائی کو جو ماں اور باپ دونوں میں شریک ہے، آپ ایک درہم دے رہے ہیں ؟ معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میں اپنے ان سب بھائیوں ، جو آدم و حوا کی اولاد ہیں ، کو دینے بیٹھوں گا تو تیرے حصے میں یہ بھی نہیں آئے گا

------------------------------------------

(کتاب الاذکیاء (امام ابن الجوزی کی تصنیف) کا اردو ترجمہ لطائف علمیہ، کتاب کا صفحہ نمبر 48 ، 49)
 
Top