• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات ٹیگ کے متعلق کچھ قوانین

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بعض یوزرز کی جانب سے اسپیمنگ کی شکایات موصول ہونے اور ٹیگ فیچر کا بے دردی سے استعمال کئے جانے کی بنا پر درج ذیل قوانین آج سے لاگو کئے جا رہے ہیں۔ احباب سے تعاون کی درخواست ہے:

1۔ ایک پوسٹ میں فقط دو یوزرز کو ٹیگ کیا جا سکے گا۔ اس سے زائد آپ ٹیگ کرنے کی کوشش کریں گے تو ٹیگز نہیں جائیں گے۔
2۔ کسی بھی پوسٹ میں صرف ٹیگز نہیں ہونے چاہئیں۔ یعنی یوزرز کے نام کے علاوہ کوئی اہم مواد ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ نیا دھاگا شروع کر کے اس میں کسی رکن کو ٹیگ کرنا چاہیں تو اپنی پہلی پوسٹ ہی میں ٹیگ کریں، صرف ٹیگ کرنے کے لئے نئی پوسٹ شروع نہ کریں۔
3۔ ٹیگ کا استعمال فقط وہاں کریں جہاں کسی خاص یوزر کے تعلق سے کوئی گفتگو جاری ہو، یا کسی خاص یوزر کی کسی مسئلے پر رائے وغیرہ درکار ہو۔
4۔ ہر نئے دھاگے پر اگر اپنے دوست احباب کو بلانا چاہیں تو ان دوستوں کی پروفائل پر یا ذاتی پیغام کے ذریعے سے انہیں بلایا جا سکتا ہے، ہر دھاگے پر تمام دوستوں کو ٹیگ نہ کریں۔

ہمیں اندازہ ہے کہ ان قوانین سے دھاگوں کی ویور شپ کم ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کسی دھاگے کا مطالعہ کرتے ہوئے ٹیگ پر مشتمل پوسٹس کی وجہ سے تعطل پیدا نہ ہو۔ لوگ روانی سے مطالعہ کر سکیں۔ اور ٹیگز کی بنا پر فعال اراکین کو غیرضروری الرٹس موصول نہ ہوں۔
اگر ٹیگ فیچر کا درست استعمال کیا جائے تو نہ صرف فورم پر الرٹ وصول کی جا سکتی ہے بلکہ ای میل بھی بھیجی جا سکتی ہے خودکار طریقے سے۔ تاکہ متعلقہ یوزر ایسی پوسٹ کا مطالعہ لازمی کر سکے۔

جزاکم اللہ خیرا۔

والسلام
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
ہممم ماشاءاللہ بہت اچھے انداز میں بات کو واضح کیا آپ نے، ہر یوزر کو واقعی ٹیگ کرنے میں دوسرے کو یوزر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص کر جو ہمارے جو علمی نگران ہیں اُن کے لیے مشکل پیس آتی ہو گی کیونکہ ٹیگ سے 4 سے 5 پوسٹس بڑھ جاتی ہیں۔

بہترین طریقہ یہی ہے کہ پہلی پوسٹس میں ہی ٹیگ کیا جائے یا اگر ٹیگ کرنا ہے تو اُس یوزرز کو ٹیگ کریں جن کو ہم اپنے تھریڈ میں دیکھنا یا لانا چاہتےہیں۔

ان شاءاللہ میری طرف سے کوئی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ کام وہی اچھا ہوتا ہے جس میں سب کی رضامندی ہوتی ہے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
شاید میری وجہ سے یہ قانون لاگو کیا گیا۔۔(-:
344 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

نہیں بھائی ایسی بات نہیں ہے ، کسی بھی فورم کا قانون کسی ایک ممبر کے لیے نہ بنایا جاتا اور نہ کسی اور پر لاگُو ہوتا ہے۔ سیدھی سی بات ہے بھائی آپ جن اراکین کو اپنے تھریڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں انہیں ذاتی پیغام ارسال کر دیں ، یہ بہترین اور کارآمد طریقہ کار ہے۔

میرا خیال ہے کہ میں اور محمد ارسلان شاید سب سے ٹیگ کرتے ہوں گے ، لیکن انتظامیہ جس نظریے سے دیکھتی اور سوچتی ہے ہم اُس نظر سے نہیں دیکھتے /سوچتے۔
 

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
جی بھائی متفق ہوں چائے پی کے۔ (ہی ہی)
عرض یہ کرنا تھا کہ جنرل گفتگو کس سیکشن میں کی جائے،کچھ اپنا ذاتی مشاہدہ پوسٹ کرنے کی تمناکروٹ لے رہی ہے۔۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جی بھائی متفق ہوں چائے پی کے۔ (ہی ہی)
عرض یہ کرنا تھا کہ جنرل گفتگو کس سیکشن میں کی جائے،کچھ اپنا ذاتی مشاہدہ پوسٹ کرنے کی تمناکروٹ لے رہی ہے۔۔
اس کے لیے آپ کو جلد جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں اور ان شاءاللہ جزل گپ شپ کے لیے ایک الگ سے تھریڈ بنا لیتے ہیں، جس میں اچھی گُفتگو کی جا سکے
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کچھ لوگوں سارے علماء کو ٹیگ کرنے کی ضرورت پڑ جاتی ہے کبھی۔ ان کےلیے کیا حل ہے ؟
سرفراز بھائی،
اگر مجلس علماء کے ساتھیوں کو ضرورت ہو، جیسے آپ کو۔ تو آپ کے لئے ایک پوسٹ میں ٹیگ کی حد دو نہیں بلکہ دس ہی ہے۔
عام اراکین دو سے زائد علماء کو ٹیگ نہیں کر پائیں گے۔ اگر بہت مجبوری ہو تو ایک تو ذاتی پیغام یا علماء کی پروفائل پر پیغام دے کر انہیں تھریڈ کی جانب متوجہ کیا جا سکتا ہے۔
یا پھر دو تین پوسٹس کی جا سکتی ہیں اس مقصد کے لئے۔
اور اس کا ایک بہت آسان حل بھی ہے کہ فقط ایک ٹیگ کے ذریعے تمام علماء کو کسی پوسٹ کی جانب متوجہ کر دیا جائے۔ لیکن ابھی وہ فیچر فعال کرنے یا بتانے سے اسپیمنگ کا رخ علماء کی جانب ہو جانے کی توقع ہے۔ ایک مرتبہ اراکین ٹیگنگ کا درست استعمال شروع کر دیں تو یہ سہولت سینئر اراکین کے لئے مہیا کی جا سکتی ہے۔ ان شاء اللہ۔
 
Top