• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹی ٹائم کیک

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اجزا

میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
انڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار عدد
چینی ۔۔۔۔۔۔تین چوتھائی کپ
مکھن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔60 گرام
دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ
جیم(کسی بھی ذائقہ کا)3/1 کپ
ائیسنگ شوگر ۔۔۔۔حسب ضرورت
ترکیب

میدہ چھان لیں ایک گراینڈر میں انڈوں کو ڈال کر گرائینڈر کرلیں پھر چینی شامل کر کے مکھن شامل کریں اور پھر گراینڈ کرلیں جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو مکھن میدہ اور دودھ آہستہ آہستہ شامل کریں اور گرائینڈ کرلیں ۔اب پین کو گھی لگا کر چکنا کرلیں یا بٹر پیپر لگادیں اور اس تیار آمیزے کو اس پین میں ڈال کر 200؛c
پر بیس سے تیس منٹ کے لئے بیک کریں جب کیک اوپر سے ہلکا براون ہونے لگے اور سائیڈ چھوڑدے تو نکال لیں ٹھنڈا ہوجائے تو درمیان سے کیک کے دو سلائس کریں اور ان پر جیم لگا کر دوبارہ جوڑ دیں اور آئیسنگ شوگر چھڑک دیں چاہیں تو کریم سے ڈیکوریٹ بھی کر سکتی ہیں ۔
نوٹ،
یہ ریسیپی صرف تیس منٹ میں تیار ہوجاتی ہے بچوں کے ساتھ بڑے بھی شوق سے شام یا صبح کی چائے کے ساتھ لے سکتے ہیں ،
نوٹ '
ہاتھ سے بیٹ کرنے میں ٹائم لگتا ہے جبکہ گرائینڈر میں مکسچر تیار کرنے میں صرف تین منٹ لگتے ہیں ،
 
Top