• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاؤں اور منہ کی بدبو کا دیسی علاج !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پاؤں اور منہ کی بدبو کا دیسی علاج

بدبو منہ کی ہو یا پاؤں کی‘ آپ کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اور ارد گرد بیٹھے لوگوں کے لئے ناگواری کا باعث بنتی ہے۔

انسانی جسم پورے کا پورا بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے ہیں، جو ایسی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔ پسینے کے باعث خصوصاً مردوں کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے، کیوں کہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے پہنتے ہیں۔

ایسے لوگ تھوڑی دیر بند جوتا پہن کر اگر جرابیں اتاریں، تو آپ انہیں اپنے پاس نہیں بٹھا پائیں گے۔ اسی طرح جب بات کرنے پر آپ کے منہ سے بدبو آئے تو کوئی بھی آپ کے قریب آنا پسند نہیں کرے گا۔ منہ اور پاؤں کی بدبو اگر دوسروں میں ناگواری کا احساس پیدا کرتی ہے، تو سوچئے! جس کے پاؤں یا منہ سے بدبو آ رہی ہے، شرم کے باعث اس کا کیا حال ہوگا۔ جسم سے بدبو آنے کی کوئی مخصوص دوائی نہیں، لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

پانی

پانی زیادہ پینے کے علاوہ اس سے غرارے بھی کریں۔ ہائیڈریشن (آبیدگی) منہ کی بو کا ایک اہم علاج ہے، کیوں کہ آپ کا جسم جب ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی کمی) ہوتا ہے، تو منہ میں تھوک پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور یہی کمی منہ میں بدبو پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

وٹامن سی

مالٹا، لیموں سمیت ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی منہ کو تازہ رکھتے ہوئے اس میں بدبو پیدا نہیں ہونے دیتا۔

سیب

جب ہم سیب کو دانتوں سے کاٹتے ہیں تو تھوک پیدا ہونے کے نظام میں تحریک پیدا ہوتی ہے، جو قدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔


دار چینی کی چائے

ماہرین کے مطابق دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہے۔ لہذا دن ایک بار ضرور دار چینی والی چائے پیئں۔

پودینہ

پودینہ کا استعمال منہ کی بدبو کے خاتمے کا نہایت موثر ذریعہ ہے، آپ نے اکثر مختلف ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات میں بھی اس کا ذکر سنا ہوگا، تو اگر آپ منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں پودینہ کے استعمال کو بڑھائیں۔

صفائی

پاؤں کی بدبو کے باعث ہونے والی شرمندگی سے بچنے کے لئے سب سے پہلی احتیاطی تدبیر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔ اپنے پیروں کو خشک اور صاف رکھیں، نہانے کے بعد انگلیوں کے درمیان والی جگہوں کو بھی خصوصی طور پر خشک کریں۔ ایک ہی جوتا یا جراب پورا ہفتہ مت استعمال کریں، اگر آپ کے پاس مزید جوتے یا جرابیں نہیں ہیں، تو جرابوں کو باقاعدگی سے اچھی طرح دھوئیں اور جوتوں کو کھلی فضا میں رکھیں۔

دافع بدبو پاؤڈر

پیروں کی سٹراند کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دافع بدبو پاؤڈر یا سپرے استعمال کریں اور جوتوں کو کسی بند جگہ پر مت پڑے رہنے دیں۔

کھلے جوتوں کا استعمال

اگر موسم اجازت دے تو ہمیشہ کھلے جوتے، یعنی سینڈل اور چپل وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں۔

ان کے علاوہ لونگ، سونف اور بڑی الائچی کا استعمال بھی آپ کی سانسوں کو مہکا اور جسمانی بدبو کوختم کر سکتا ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

پاؤں اور منہ کی بدبو پر کچھ معلومات میری طرف سے بھی۔

پاؤں سے بدبو پر ایک جوتا (بوٹ) جو سستا والا ہوتا ھے اسے استعمال کرنے پر کچھ بھی نسخہ آزما لیں پاؤں سے بدبو کبھی ختم نہیں ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ اس جوتے کی بنوائی میں جو سلیوشن استعمال میں لایا جاتا ھے وہ سلیوشن بہت ہی بدبودار ہوتا ھے، اس پر ایسا ھے کہ جب جوتا خریدیں تو اس وقت اسے سونگھ کر چیک کر سکتے ہیں اگر بدبودار ھے تو نہ خریدیں۔ اس پر بدبو کا کوئی علاج نہیں۔ ایسے جوتے پرائیویٹ ہوتے ہیں اور اس میں چمڑہ اور جوگر دونوں شامل ہیں۔

پاؤں سے بدبو پر دوسرا، ایسا ھے کہ کچھ لوگ جرابوں کے بغیر بوٹ پہنتے ہیں اس پر پاؤں کا پسینہ چمڑہ میں جانے سے چمڑہ بدبودار ہو جاتا ھے، کچھ نماز پڑھنے والے بھی بوٹ پہنتے ہیں اور گیلے پاؤں پھر بوٹ میں ڈالتے ہیں اس سے بھی چمڑہ گیلا ہوتا ھے اور بدبو پڑ جاتی ھے۔ اسطرح بدبو پاؤں میں رچ جاتی ھے۔

بوٹ پر پاؤں سے بدبو پر بچنے کا ایک ہی طریقہ ھے، جرابیں ضرور پہنیں اور ہر روز جراب بدلیں اور اسے دھوئیں اگر پاؤں میں بدبو رچی بھی ہوئی ھے تو کچھ دنوں میں ختم ہو جائے گی۔


منہ سے بدبو پر ایسا ھے کہ معدہ خراب ھے اس پر اس کا علاج ہونا ضروری ھے اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

وقت پر کھانا نہ کھانا، ایک دو دن کا فاقہ کرنا یا ڈائٹنگ کرنے والے اپنی خوراک کم کرتے ہیں ان سب سے معدہ خالی رہنے سے معدہ می بدبو پڑنے سے وہ بدبو منہ سے ہی ظاہر ہوتی ھے۔


پیاز سیلڈ کھانے سے بھی اسی دن منہ سے بدبو آئے گی مگر دوسرے دن ٹھیک ہو جائے گی۔ پھر ایسا کریں گے تو پھر آئے گی مگر یہ ٹمپریری ھے یعنی جس دن کچھ پیاز کھائیں گے اسی دن آئے گی۔

جسم سے بدبو پر ایسا ھے کہ پیاز، لہسن، مصالحہ دار غذائیں اور خاص جو گوشت خور ہوتے ہیں ان کے جسم سے بدبو ضرور آتی ھے۔ ان کا استعمال کم کرنا ہی درست ھے۔

والسلام
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
جزاک اللہ بھائی


یہاں ہم بھی ایک ٹوٹکا درج کرتے ہیں جو کے پاوں اور بغل کی بدبو دور کرنے کے لیے ہم نے بہت مفید پایا

دھلی ہوئی جراب جب آپ پہنے لگیں تو اپنے پیروں پر اچھی طرح میٹھا سوڈا لگا لیں جراب پہننے کے بعد شوز پہن لیں ایک دو دفعہ ایسا کرنے سے پیر کی بدبو سال بھر کے لیے آپ سے دور ہو جائے گی ان شاءاللہ اور ہو سکتا ہے یہ پھر دوبارہ نہ بھی ہو

بغل کی بدبو دور کرنے کے لئے
نہانے کے بعداپنی بغلوں میں اچھی طرح میٹھا سوڈا لگا لیں دو چار بار ایسا کرنے سے کافی عرصہ تک بغلوں کی بدبو دور ہو جائے گی ان شاءاللہ
ںوٹ جن لوگوں کے ساتھ یہ مسلہ زیادہ وہ ایک ہفتہ تک یہ عمل دہرایں جزاک اللہ خیرا
 
Top