• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی حاجیوں کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
پاکستانی حاجیوں کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی

Areeb Hasni | Sep 20th, 2014 | 6:04 pm

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں سب سے بڑی مذہبی عبادت حج کے لئے جانے والے پاکستانیوں کی ایک بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ میں 407 نمبر بلڈنگ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت میں پاکستانی عازمین حج قیام پذیر ہیں۔

پاکستانی حج مشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلڈنگ نمبر 407 کے اندر بجلی سپلائی کرنے والے یونٹ میں آگ لگی۔

ذرائع حج مشن کے مطابق بجلی بند ہونے اور عمارت میں دھویں کے باعث 4 ہزار سے زائد پاکستانی حاجیوں سے بلڈنگ خالی کروا لی گئی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر محکمہ شہری دفاع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمارت میں لگا ٹرانسفارمر آتشزدگی سے مکمل تباہ ہو گیا ھے، آگ پر قابو پانے کے بعد دوسرا ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ھے۔

ح
 
Top