• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی طالبان دور حاضر کے خوارج ہیں !!!!

شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
یہ ہے ابوبصیر کا اصل چہرہ محدث فورم کے لوگوں اس چہرے کو اچھی طرح پہچان لو اس کو اچھی طرح سے ذہن نشین کر لو اس بیچارے علمی کنگال اور مفلس کو اچھی طرح جان لو کہ دیکھو اس نے کس قوم کا فتویٰ نقل کیا ہے۔اس نے سنی اتحاد کونسل کے علماء کا فتویٰ نقل کیا ہے۔ یہ سنی اتحاد کونسل کے لوگ کون ہیں۔ اس فورم کے لوگوں کچھ پتا ہے کہ تمہیں یہ کون لوگ ہیں؟؟؟ ارے اس ظالم کو اس فتوے کو نقل کرتے ہوئے ذرہ برابر بھی حیاء نہیں آئی کہ کچھ تو حیاء کرلیتا ۔ یہ ظالم سنی کونسل کے لوگ صاحبزاہ فضل کریم کے لوگ ہیں یہ کون لوگ ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے امریکہ سے ہزاروں ڈالر اس لئے وصول کئے تھے کہ مجاہدین طالبان اور القاعدہ کے خلاف پاکستان میں پروپیگنڈہ کریں گے ملاحظہ ہو:
سنی اتحاد کونسل کے لیے امریکی امداد؟طالبان کے خلاف احتجاج کے لیے امریکہ کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کو مالی امداد دیے جانے پر پاکستان کے مختلف حلقوں میں زبردست بحث جاری ہے۔ امریکی حکام کے بقول انہوں نے تنظیم کو 2009 میں چھتیس ہزار امریکی ڈالر دیے تھے۔لنک
ہمیں شدید حیرت ہے کہ خوارج اس قدر گمراہیوں میں غرق ہوچکے ہیں کہ اب بریلویوں کے فتاویٰ مجاہدین پر چسپاں کرنے لگے ہیں ۔ یہ ہے ان کی علمی اور دینی حالت زار جو کہ مجاہدین دشمنی کے باعث بالکل ختم ہوچکی ہے۔اور کیوں نہ ہو۔سنی اتحاد کونسل کی طرح اس ابوبصیر جیسی ذہنیت کے لوگ تو نیٹو کی طرفداری کرنے سے نہیں گریز کرتے ان کے خیموں کی میخیں تک ان ظالموں سے سوات کے زلزلے کے دوران ٹھونکی ہیں ۔ ان کے خیموں کی پہریداری تک ان ظالموں سے صادر ہوچکی ہے کہ کہیں مجاہدین نیٹو کے کفار پر سوات میں حملہ نہ کردیں۔اور اپنے اس بدبختانہ عمل کو ملکی سلامتی کا نام دیا ہے۔کم از کم اپنے نام کی لاج تو رکھ لیتے اور اس فتوے کو شائع نہ کرتے۔ اب تو ابوبصیر کو چاہیے کہ اہل حدیثوں کے خلاف احمد رضا بریلوی کے فتاوی اس فورم پر پوسٹ کرنا شروع کردیں۔
 

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
یہ ہے ابوبصیر کا اصل چہرہ
اب بریلویوں کے فتاویٰ مجاہدین پر چسپاں کرنے لگے ہیں ۔ یہ ہے ان کی علمی اور دینی حالت زار جو کہ مجاہدین دشمنی کے باعث بالکل ختم ہوچکی ہے۔
یہ وہی گروہ تو نہیں جو اذان سے پہلے صلاۃ والسلام پڑھتے ہیں غالبا لیکن ابوبصیر صاحب کیا اذان سے پہلے صلاۃ والسلام پڑھنا سلف صالحین سے ثابت ہے کیا
 

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
محترم ابوزینب صاحب
مہذب گفتگو نہ کرنے پر آپ کو وارننگ دی جاتی ہے۔ امید ہے اس وارننگ کا بھرم رکھیں گے۔ شکریہ
محترم حیدر آپ اُن کو بھی وارننگ دیجئے جنہوں نے ایک اخبار کی خبر کو بنیاد بنا کر خواتین کے اغواء ہونے کا الزام لگایا اور لونڈیاں بنا کر اپنے ساتھ لے کر حملے کے دن سے لیکر آج تک اتنے ٹی وی شوز دیکھیں کسی شخص نے جو اس حملے کے مخالفین ہیں اُن میں سے کسی نے بھی یہ الزام نہیں لگایا لہذا جس خبر کی تصدیق نہ ہو اس کو بنیاد کر مخالفیں کالے ہاتھی کو سفید کرلیں اُن کو یہ ڈگری کس نے دی
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محترم حیدر آپ اُن کو بھی وارننگ دیجئے جنہوں نے ایک اخبار کی خبر کو بنیاد بنا کر خواتین کے اغواء ہونے کا الزام لگایا اور لونڈیاں بنا کر اپنے ساتھ لے کر حملے کے دن سے لیکر آج تک اتنے ٹی وی شوز دیکھیں کسی شخص نے جو اس حملے کے مخالفین ہیں اُن میں سے کسی نے بھی یہ الزام نہیں لگایا لہذا جس خبر کی تصدیق نہ ہو اس کو بنیاد کر مخالفیں کالے ہاتھی کو سفید کرلیں اُن کو یہ ڈگری کس نے دی
محترمہ ام کشف!
شاکر بھائی کی طرف سے دوسرے تھریڈز میں اس طرف توجہ دلائی جا چکی ہے۔ چونکہ اس تھریڈ میں غیر مہذب گفتگو کا آغاز محترم ابوزینب صاحب نے کیا۔ اس لیے خاص نام لیکر ٹوکا گیا ہے۔ کیونکہ محترم صاحب خبر کی تکذیب کےلیے ظالم وغیرہ کہنے کے بجائے مہذب الفاظ بھی استعمال کر سکتے تھے۔

دوسری بات انتظامی فرد کا کسی خاص رکن کا نام لیکر ٹوکنا صرف اس خاص رکن کےلیے نہیں بلکہ اس تنبیہ میں سب ممبران شامل ہوا کرتے ہیں۔ ہمارے نزدیک سب ممبران محترم ہیں۔ اور ہم سب کی ہی عزت کرتے ہیں۔ اور ہمیں آپ سب پر بھروسہ ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہر معاملے میں تعاون کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
محترم ابوزینب صاحب

مہذب گفتگو نہ کرنے پر آپ کو وارننگ دی جاتی ہے۔ امید ہے اس وارننگ کا بھرم رکھیں گے۔ شکریہ
ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ لیکن میری بھی ایک گزارش ہے کہ علی ولی اور ابوبصیر اور القول السدید کی جو پوسٹنگ ہے اس پر بھی ذرا توجہ کریں تو بڑی نوازش ہوگی۔جزاک اللہ
 

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
محترمہ ام کشف!
شاکر بھائی کی طرف سے دوسرے تھریڈز میں اس طرف توجہ دلائی جا چکی ہے۔ چونکہ اس تھریڈ میں غیر مہذب گفتگو کا آغاز محترم ابوزینب صاحب نے کیا۔ اس لیے خاص نام لیکر ٹوکا گیا ہے۔ کیونکہ محترم صاحب خبر کی تکذیب کےلیے ظالم وغیرہ کہنے کے بجائے مہذب الفاظ بھی استعمال کر سکتے تھے۔
میں آپ سے کسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتی کیونکہ انتظامہ معتدل ہوتی ہے وہ یکطرفہ نہیں ہونی چاہئے لیکن کیا یہ ضروری نہیں تھا کہ پہلے آپ علی ولی کو روکتے جنہوں نے علماء کی آراء کو عدالت کے فیصلے سے منسوب کیا اور اس فیصلے بعد قادیانی فرقہ کافر کہلایا تو پھر یہ کس بنیاد پر ٹی ٹی پی کو خوارج میں شمار کررہے ہیں کیا ان کے پاس ایسا ہی کوئی عدالتی حکم نامہ ہے اگر ہے تو موصوف پیش کیوں نہیں کررہے اور اگر نہیں ہے تو ابوزینب کو اس مقام پر لاکے کھڑا کرنے والے علی ولی ہیں چلیں ہم انہیں ظالم نہیں کہتے لیکن اب تک انہوں نے جو گول مول باتیں کی ہیں کیا وہ آدھی باتیں اپنے موقف کی درست ثابت کرنے کے لئے پیش نہیں کررہے ایک اخبار کی خبر کو انہوں نے ببانگ دہل پیش کردیا کہ حملہ آور وہاں موجود خواتین کو بھی اپنے ساتھ لے گئے لونڈی بنا کر کیا اس خبر کی تصدیق کسی ذرائع سے ہوئی یہ غیرذمہ دارانہ مزاج ہی انتشار کا سبب بنتا ہے جب ان سے سوال پوچھا جاتا ہے تو غائب ہوجاتے ہیں اور اپنے بغل بچے ابوبصیر کو بھیج دیتے ہیں کہ بچہ جمورا جاؤ اور حالات اور معاملات کو نارمل کرو جن بریلویوں اور دیوبندیوں مکاتب فکر کا عقیدہ علی ولی صاحب نے پیش کیا تھا تو کیا ان کا بھی وہی منہج ہے یا یہ اُن عقائد کے خلاف ہیں آخر یہ اس کا جواب کیوں نہیں دیتے تکفیر کے تعلق سے جو میں نے موقف پیش کیا تھا کیا اُسے وہ درست ثابت کرسکے کیا ہم نے یہاں پر قرآن کی وہ آیت پیش کی جس میں کھلی طور پر یہ بات کہی گئی ہے کہ اگر کوئی فاسق خبر لائے تو اس کی تصدیق کرلو نہیں پیش کی اس لئے نہیں کی کے پھر ہم پر خوارج کے فتوٰی داغے جانے لگتے بات دراصل یہ ہے کہ چھوٹے شہروں اور ایک ہی مکتبہ فکر کی تقلید کی غلاظت کےپانی نے ان جیسے جید جاہلوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے اپنی سوچ کو ہر حال میں حقائق سے نابلد لوگوں پر مسلط کرنا ہے جس کے لئے عالی قدر اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں میری درخواست ہے کہ ان لوگوں کی گردونوں پر لگام ڈالیں دونوں فریقین کو تنبیہ کریں اعتدال کی راہ اپنائیں دُعا کی طالب
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
میں آپ سے کسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتی کیونکہ انتظامہ معتدل ہوتی ہے وہ یکطرفہ نہیں ہونی چاہئے لیکن کیا یہ ضروری نہیں تھا کہ پہلے آپ علی ولی کو روکتے جنہوں نے علماء کی آراء کو عدالت کے فیصلے سے منسوب کیا
ہم کسی کے مؤقف کی حمایت یا مخالفت کی بنا پر انہیں روک نہیں سکتے۔ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ دوسرا فریق اسے کذب بیانی سمجھتا ہے تو اپنے دلائل پیش کرے۔ لیکن احسن انداز میں۔ جو انداز گفتگو اس موضوع پر طرفین کی جانب سے اختیار کیا جا رہا ہے، اس سے نہ صرف شدید کوفت ہوتی ہے بلکہ افسوس بھی ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت لمحات کیسی گفتگو میں صرف کئے جا رہے ہیں۔ آپ اپنی بالا پوسٹ ہی ملاحظہ فرمائیں۔ بچہ جمہورا، غلاظت، جید جاہل، اوچھے ہتھکنڈے، لگام ڈالیں، بغل بچے۔ یہ سب کیا ہے؟
 
Top