• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تمام تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تمام تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا قانون منظور ہو گیا، منظوری کس نے دی؟

بدھ‬‮ 32 ‬‮نومبر‬‮ 6102 | 10:28

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق ایکٹ (کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ) منظور کر لیا۔ ایکٹ پارلیمان سے منظوری کے بعد لاگو کیا جائیگا، ایکٹ کے تحت بچوں کواول سے پنجم تک ناظرہ جبکہ پنجم سے 11ویں تک قرآن پاک ترجمے سے پڑھایا جائیگا۔ وفاقی وزیربلیغ الرحمن نے کہاکہ قومی نصاب کونسل کے سلسلے میں تمام صوبے متفق ہیں ۔ قرآن کو لازمی مضمون کے طور پر تمام وفاقی سطح کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے گا۔منصوبے کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن کی تعلیم کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے گا، جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن کا اردو ترجمہ مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت نے تمام صوبوں کو قرآن کی تعلیم سے متعلق مسودہ بھیجا تھا اور چاروں صوبے پہلی سے دسویں جماعت کے طالب علموں کو قرآن کی تعلیم دینے کے حق میں ہیں۔
 
Top