• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرویز رشید کی اسلام کے بارے میں سرعام گستاخی.

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
یہ وہی ابلیسی ہم نشین ہیں جو اسمبلیوں میں کفار کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کرتے ہیں۔راجہ ظفر الحق ساب نے’’سینٹ‘‘میں ’’نیلسن‘‘کے لیے دعائے مغفرت کروائی تھی اور حکمران’’شرعی‘‘جناب میاں نواز شریف ساب کا’’قادیانیوں کو اپنا بھائی کہنا کس کے علم میں نہیں ہے۔
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
ہمارا حکمران اور مقتدر طبقہ بھی عجب متضاد رویوں اور افکار کا نمونہ ہے ۔۔۔ایک طرف قبوری تصوف کی تمام سرگرمیوں کا دلدادہ ؛
اور دوسری طرف ۔۔۔دین حق اسلام سے سخت متنفر ۔۔۔
اور ان بیچارے سیکولرازم کے ماروں نے اسلام کے دو ’‘ جعلی ماڈل ‘‘ سامنے رکھ لیے ہیں ۔۔۔۔طاہر القادری برانڈ اسلام ۔۔۔۔اور ۔۔خوارج کا تراشیدہ اسلام ۔۔
اور انہی ۔۔بگڑی صورتوں ۔۔کو بہانہ بناکر ۔۔اسلام ۔۔کے خلاف طبل جنگ بجاتے دکھائی دیتے ہیں ؛

اور ایک پہلو موجودہ۔۔ تصویر یار۔۔کا یہ بھی ہے کہ :
اتنا بھاری مینڈیٹ دے ان ’‘ شریفوں ’‘ کو جس ۔۔۔عظیم مقصد ۔۔کیلئے گدی نشین کیا گیا ، وہ ہے :
اسلامیوں کی غیرتِ دیں کا ہے یہ علاج
ملّا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
فکرِ عرب کو دے کر فرنگی تخیلات
اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو

یہ بیچارے تو ۔۔ملازم ۔۔ہیں ،اپنی ڈیوٹی نبھانے کی کوشش میں مصروف ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور لوگ سچ کہتے ہیں :
پرویز خسرو ۔۔ہو ۔۔یا ۔۔پرویز مشرف ۔۔۔اور گوجر خان کا راجہ پرویز ۔۔ہو ۔۔یا۔۔پرویز رشید
سب کو ایک ہی مرض لاحق ہے ۔۔۔۔۔اسلام بیزاری کا مروڑ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
ابلیس کی مجلس شوری سے ایک بند۔۔۔۔۔جوشاید پرویز رشید نے ابلیس سے اسکی پارلیمنٹ کے کسی ’‘ سیشن ’‘ میں سن کر پلے باندھ لیا ہے ۔۔۔
ابلیس کا کہنا ہے :
عصر حاضر کے تقاضاؤں سے ہے لیکن یہ خوف

ہو نہ جائے آشکارا شرع پیغمبر کہیں

الحذر! آئین پیغمبر سے سو بار الحذر

حافظ ناموس زن، مرد آزما، مرد آفریں
 
Last edited:

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
شعائراسلام کا مذاق اڑانے والے بلجماع کافر ہیں -

لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ سوره توبہ ٦٦
بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو-

اب ان حکومتی نمائندوں کو کافر کہیں تو علماء حضرات "خارجیت" کا فتویٰ صادر کردیتے ہیں- اب کدھر ہیں وہ علماء جو پرویز رشید جیسے حکمتی نمائندوں پر کفر کا فتویٰ لگانے سے گریز کر رہے ہیں-
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
یہ سیکولر سیاست دان ہے ، جب بھی موقع ملتا ہے اسلام کے خلاف بھونکتے رہتے ہیں ۔اگر آج اسلامی نظام اس ملک میں قائم ہوتا تو " فضربوا فوق الاعناق " کے تحت اس کا معاملہ تمام کیا جاتا ۔ ان شاءاللہ ۔
متفق-
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
وہ اعمال کہ جن کی بنا پر انسان کافر ہو جاتا ہے-

http://islamqa.info/ur/31807

بُتوں (یہود و نصاریٰ) سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نا امیدی!
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟؟

ہم اگر کسی حکومتی نمائندے کو "کافر" کہیں تو مجرم (خارجی) ٹہریں-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اقبال کے ذیل کے اشعار سیاستدانوں کی حقیقت کی صحیح ترجمانی کرتے ہیں :

امید کیا ہے سیاست کے پیشواؤں سے
یہ خاک باز ہیں ، رکھتے ہیں خاک سے پیوند

ہمیشہ مور و مگس پر نگاہ ہے ان کی
جہاں میں صفت عنکبوت ان کی کمند
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
پرویز رشید کی شعائر اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے۔ وزیر اعظم فوری طور پر نوٹس لیں۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر
پرویز رشید کی گفتگو کا لنک
https://goo.gl/ndQua6

https://www.facebook.com/mjah106/photos/a.145595072181127.36150.126650954075539/890587927681834/?type=1&theater
بول کے لب آزاد ہیں تیرے
بول، زباں اب تک تیری ہے

بول، یہ تھوڑا وقت بہت ہے
جسم و زباں کی موت سے پہلے


بول کہ سچ زندہ ہے اب تک
بول، جو کچھ کہنا ہے کہہ لے!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
رجلِ غیر رشید ‘‘ کے اقوالِ سیاہ اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی

آرٹ کونسل کراچی کی ایک تقریب سے ’’ خطاب ‘‘ کرتے ہوے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے قہقہوں اور تالیوں کی گونج میں جس حقیرانہ انداز سے مدارسِ اسلامیہ کا استہزاء اور تمسخر اڑایا ہے، کوئی بھی غیور مسلمان اسے برداشت نہیں کر سکتا۔ جن مدارس نے انسان کو انسان بننے اور اسے انسانی اقدار سکھانے میں اہم کردار ادا کیا، انسان کو چھوٹے بڑے کی تمیز سکھائی، والدین کے حقوق و آداب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا، اساتذہ کی عزت و توقیر کا اعلی معیار پیش کیا،اخروی زندگی میں سرخرو ہونے کے لیے عوام میں شعور بیدار کیا، حب الوطنی کے جذبات سے فرزندانِ ملت کے دلوں کو معمور کیا، حتی کہ قیامِ پاکستان میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور قیامِ امن کے لیے ہر لمحہ جو تیار رہتے ہیں، انہی کےبارے میں کہا گیا کہ یہ جہالت، تعصب، نفرت اور تنگ نظری کے استعارے ہیں!! حواس باختگی کے عالم میں یہ تک کہہ دیا گیا کہ ان مدارس والوں نے جہالت پھیلانے کے جو انداز اپنا رکھے ہیں وہ تو پنڈت لال نہرو کے شاطر دماغ میں بھی نہ آئے ہوں گے!!ہذیانی کیفیت میں مبتلا وزیر کو یہ غم کھائے جا رہا ہے کہ انگریزوں سے ملنے والے عظیم تحفہ ’’ سرکاری سکولز ‘‘ کی فکر پر اسلامی سوچ ’’ حاوی ‘‘ كيوں ہو رہی ہے !!
پرویز رشید کی ان ہفوات کو منظرِ عام پر آئے ہوے کافی وقت بیت چکا ہے لیکن حکومتی ایوانوں پہ ابھی تک مجرمانہ خاموشی چھائی ہوئی ہے، کسی حکومتی ذمہ دار کو توفیق نہیں ہوئی کہ اس ’’ رجلِ غیر رشید ‘‘ کی واہیات کی تردید کرتا یا موصوف وزیر کے خلاف تأدیبی کارروائی کي جاتی !! دو ہزار چار کے کسی دن جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تب کے وزیر مذہبی امور اعجاز الحق کی موجودگی میں مدارسِ اسلامیہ کو مٹی کے چراغ قرار دینے والے عرفان صدیقی اب کہاں غائب ہیں؟؟ کیا ان کا فرض نہیں بنتا کہ وہ مدارس پر کیے جانے والے اس ناپاک حملے کا منہ توڑ جواب دیں ؟؟ کیا انہیں اپنا اسلام پسندی والا تشخص برقرار رکھنے اور وزیر اعظم پاکستان کو صائب مشورے دینے کی چنداں فکر نہیں ہے ؟؟
کوئی تو آگے بڑھے اور اس ’’ رجلِ غیر رشید ‘‘ کو یہ بتائے کہ اس ملک میں جو رہی سہی برکات ہیں، وہ اللہ کے ان نیک بندوں کی بدولت ہی ہیں جو دینی علوم سے بہرہ ور ہوکر احکامِ الہی کی پابندی کرتے ہیں!! کوئی تو اسے جھنجھوڑے کہ مدارس کے خلاف زبانِ طعن دراز کر کے تم باور کیا کرانا چاہتے ہو؟؟ مساجد کی امامت، نکاح خوانی اور نماز جنازہ جیسے فرائض سے عہدہ برا ہونے کے لیے، پنڈت لال نہرو کے کسی چہیتے یا گورے انگریز کے کسی ’’ شاگردِ رشید ‘‘ کو آگے لانے کا ارادہ ہے کیا ؟؟!
وزیر اطلاعات و نشریات کی ان واہیات پر حکومت اب تک خاموش کیوں ہے؟؟ اگر حکومت نے اس وزیر کو اپنے عہدے سے فوری طور پر نہ ہٹایا اور اس کے خلاف سخت تأدیبی کارروائی نہ کی تو عمران خان اور طاہر القادری کے مشترکہ دھرنوں سے بھی جو حکومت نہ گری، وہ اسلام پسند قوتوں کے آگے خس و خاشاک کی طرح بہتی دکھائی دے گی۔ اگر حکومت اپنے اس وزیر کو فارغ نہیں کرتی تو اس کے بیانات حکومتی مؤقف شمار ہوں گے اور ایسی حکومت کے خلاف ہم آج سے سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہیں۔
 
Top