• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پلاسٹک کوٹنگ سے ڈاکومینٹس کو ہٹانے کا طریقہ ؟؟؟؟

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
پلاسٹک کوٹنگ سے کاغذات کو علیحدہ کرنے کا محفوظ طریقہ اگر کسی کے علم میں ہے تو پلیز ضرور شئیر کریں ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
یعنی کاغذات سے پلاسٹک کوٹنگ (ہارڈ لیمینیشن) کو علیحدہ کرنے کا طریقہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہن جی! اگر آپ کی مراد پلاسٹک لیمی نیشن سے ہے تو طریقہ کار درج ذیل ہے۔
جس کاغذ سے آپ نے پلاسٹک لیمی نیشن کو اُتارنا ہے، اُس کاغذ کے کناروں تک ، بہت احتیاط سے تیز قینچی سے پلاسٹک لیمی نیشن کو چاروں طرف سے کاٹ دیں۔
کاٹے گئے کناروں کا بغور معائنہ کریں۔ کوئی نہ کوئی رخنہ ،کاغذ اور پلاسٹک شیٹ کے درمیان آپ کو نظر آئے گا، ان شاء اللہ۔
اُس رخنے کو بہت احتیاط سے ناخن یا سیفی پن سے بڑا کرنے کی کوشش کریں ، کاغذ کو نقصان پہنچائے بغیر۔
پھر ایک ہئیر ڈرائیر سے اُس رخنے پر گرم ہوا دیں۔ پلاسٹک شیٹ نرم ہوجائے تو آہستہ آہستہ دونوں ہاتھوں کی مدد سے شیٹ اور کاغذ کے درمیان فاصلہ بڑھاتے جائیں اورساتھ ساتھ گرم ہوا دیتے جائیں اور آرام سے اتارنے کی کوشش کریں۔ اُمید ہے کہ کام بن جائے گا۔
یہ سارا عمل آپ نے اپنی ذمہ داری پر کرنا ہے۔
اس کا تجربہ پہلے ایک بے کار لیمی نیشن شدہ کاغذ پر کر لیں یا مطلوبہ کاغذات کی مماثلت والا کاغذ لے کر اُس کو لیمی نیشن کرواکر، اُس پر پیشگی تجربہ حاصل کریں۔
اس کے علاوہ قریبی دکاندار سے رابطہ کریں جو لیمی نیشن اور ڈی لیمی نیشن کا کام کرتا ہو، وہ آپ کے کاغذات کو دیکھ کر ہی کوئی حتمی مشورہ دے سکتا ہے کیونکہ کاغذات پر موجود روشنائی، کاغذ کی کوالٹی، کاغذ نیا ہے یا پرانا ، پلاسٹک شیٹ کی موجودہ حالت ،وغیرہ وغیرہ یہ سب باتیں بہت اہم ہیں۔ اور انہیں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالی آپ کے لیے آسانی کرے۔ آمین
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
Ak chess bool gai sham ko bataon ga. Is naemulbadal be ha agar
tasdek ka masla ha to wo be bta Dan us ka be Hal ha.
Jasa bahir ka milk paper job ka liya tasdeek
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سسٹر میں نے لکھا تھا کہ آپ یہ بھی بتا دیں کہ تعلیمی اسناد کو اگر بیرون ملک میں استعمال کرنا ھے تو وہ بتا دیں اس کا نعمل البدل بھی ھے، اگر آپ بتا دیتیں تو میں آج جواب لکھ دیتا جس سے وقت بچ جاتا ہو سکتا ھے اس پر میں ابھی معلومات دوں تو وہ آپ کے کام کی نہ ہو۔

نعیم بھائی نے جو طریقہ لکھا ھے وہ بالکل درست ھے اس میں ایسا کریں کہ ہیئر ڈرائر اور دو ٹیوزر بھی استعمال میں لانے پڑیں گے۔ جو نعیم بھائی نے ناخن استعمال کرنے کو کہا ھے اس پر ایسا کریں کہ کسی بھی طرح ایک کونے سے نعیم بھائی کے طریقہ کے مطابق پلاسٹک کو پکڑنے کی کوشش کریں اگر پلاسٹک تھوڑا سا بھی قابو آ جائے تو اس کے بعد کی جگہ ٹیوزر استعمال میں لائیں۔ ایک ٹیوزر سے پلاسٹک کا کونا پکڑیں اور دوسرے سے کاغذ کا کونا پکڑیں، پھر ڈرائیر مشین سے گرم ہوا اسی کونے اور باہر کے حصہ پر دیتی رہیں اور آہستہ آہستہ الگ کرتی رہیں۔

پلاسٹک، کاغذ کے دونوں طرف لگا ہوتا ھے اس لئے پیچھے والے حصہ کو پہلے اتارنے کی کوشش کریں اس سے آپ کو تجربہ بھی ہو جائے گا۔

اگر آپ پلاسٹک اتاڑنے میں کامیاب ہو بھی جاتی ہیں تو بھی اسے استعمال میں لانا مشکل ھے کیونکہ پلاسٹک لیمینیشن پر دونوں پلاسٹک پر ایک خاص قسم کی گم لگی ہوتی ھے وہی گم پلاسٹک کو کاغذ کے ساتھ جوڑتی ھے گرم کر کے جب اسے کاغذ سے الگ کریں گی تو کاغذ پر لگی گم کبھی نہیں اترے گی اور جب ان کاغذرات کو جہاں بھی رکھیں گی وہ جس بھی چیز میں ہونگے اسی کے ساتھ چمٹ جائیں گے۔ اس لئے ایسا مسئلہ تبھی ہوتا ھے جب تعلیمی اسناد پر پلاسٹک لگا ہو اور ان کی اٹیسٹیشن کا مسئلہ ہو اس لئے بتائیں کہ اگر تعلیمی اسناد ہیں اور کو کونسے ملک کے لئے استعمال میں لانے ہیں تو میں اس پر آپکی رہنمائی کر سکتا ہوں اور اگر نہیں تو پھر نعیم کا بتایا ہوا طریقہ استعمال میں لائیں شکریہ!

والسلام
 
Top