• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پلہ فرائی

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
آجکل پلہ مچھلی کا سیزن ہے جو اگست سے شروع ہوتا ہے اور مارچ تک رہتا ہے پلہ مچھلی صرف دریائے سندھ میں ہی پائی جاتی ہے اور حیدرآباد میں رہنے والوں کی خاص خوراک میں شامل ہے یہ چونکہ سب سے اعلٰی اور سب سے مہنگی مچھلی ہوتی ہے اس لئے اسے خاص احتیاط سے پکانا ہوتا ہے ویسے تو اس کا سالن بھی بہت لذیذ ہوتاہے مگر آج میں فرائی ڈش کی ریسیپی شئیر کروں گی

اجزاء

پلہ مچھلی صاف کی ہوئی دو عدد
خشک ثابت دھنیا ایک ٹیبل اسپون
سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون
سرخ گول مرچ 10 عدد
پسی کھٹائی ایک ٹیبل اسپون
نمک حسب ذائقہ
اجوائن آدھی چمچی
تلنے کے لئے تیل ،
ترکیب

پہلے مچھلی کو چھیل کر صاف کرلیں اور درمیان سے کھول کر دو حصے کرلیں اب دھوکر نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیں اب فرائی پہن میں یا توے پر ثابت دھنیا، زیرہ اور مرچوں کو الگ الگ بھون کر ملالیں اب اس میں کھٹائی اور اجوائن شامل کر کے گرائینڈ کرلیں ۔
اب فرائی پین میں تیل گرم کریں اور ہلکی آنچ پر اندرکی طرف سے مچھلی کو فرائی کریں اسے پلٹیں نہیں جب اچھی طرح فرائی ہوجائے تو اب اسے پلٹ دیں اور باہر کی طرف سے فرائی ہونے دیں اور اسی دوران خشک گرائینڈ کیا ہوا مصالحے کی اس پر تہہ لگادیں اچھی طرح فرائی ہونے پر احتیاط سے اتار لیں ۔
اب املی کی چٹنی میں باریک گول پیاز شامل کر کے گرما گرم سنت طریقے سے تناول فرمائیں ۔
نیز مچھلی پہ لیموں چھڑک کر بھی نوش کیا جا سکتا ہے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
پلہ کے انڈوں کا سالن
اگر آپ کی پلہ میں انڈے بھی موجود ہیں تو آپ اس سے مزیدار سالن بھی تیار کرسکتے ہیں چاہیں تو فرائی بھی کر سکتے ہیں​
سالن کے لئے اجزاء
دو پلہ کے انڈے​
دو درمیانی پیاز۔۔۔۔۔باریک کٹی ہوئی​
دو عدد درمیانے ٹماٹر۔۔۔۔کٹے ہوئے​
دو عددہری مرچ ۔۔۔کٹی ہوئی​
آدھی چمچ ۔۔۔۔۔کٹی ہوئی لال مرچ​
نمک حسب ذائقہ​
تیل ایک ٹیبل اسپون​
ہرا دھنیا گارنش کے لئے​
ترکیب
فرائی پان میں تیل گرم کریں اور کٹی ہوئی پیاز درمیانی آنچ پہ گولڈن براؤن کرلیں پھر ہری مرچ ٹماٹر اور سرخ مرچ شامل کرکے ٹماٹر کے نرم ہونے تک پکائیں اب فرائی پین میں انڈے شامل کرکے جلدی جلدی چمچ سے چلاتے رہیں ساتھ ہی نمک بھی شامل کردیں جب تیل چھوڑنے لگیں تو فرائی پین کو چولھے سے اتالیں اور کٹا ہوا ہرا دھنیا اوپر سے شامل کرکے گرما گرم پراٹھوں سے ناشتے میں کھائیں۔اتنا مزیدار ناشتہ کہ آپ حلوہ پوری اور آملیٹ کو بھی بھول جائیں گے۔​
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
پلہ کے فرائی انڈے
اجزاء
خشک ثابت دھنیا ایک ٹیبل اسپون​
سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون​
سرخ گول مرچ 10 عدد​
پسی کھٹائی ایک ٹیبل اسپون​
نمک حسب ذائقہ​
اجوائن آدھی چمچی​
تلنے کے لئے تیل ،​
ترکیب
اب فرائی پین میں یا توے پر ثابت دھنیا، زیرہ اور مرچوں کو الگ الگ بھون کر ملالیں اب اس میں کھٹائی اور اجوائن شامل کر کے گرائینڈ کرلیں ۔اب نمک اور لیموں بھی شامل کرکے انڈوں میؐ ہاتھ سے مکس کردیں ۔​
اب فرائی پین میں تیل گرم کریں اور چھوٹے چھوٹے پکوڑوں کی صورت میں تل لیں،​
اب اسے چلی گارلک سوس کے ساتھ یا املی کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم کھائیں۔​
اور ذائقہ کو غذائیت کے ساتھانجوائے کریں ۔​
نوٹ؛​
انڈوں کو فرائی کرنے کے لئے الگ سے مصالحہ تیار کرنے کی بجائے فرائی فش کا مصالحہ ہی استعمال کرلیں ۔​
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
جزاک اللہ خیر باجی۔
اگر پلہ نہ ملے تو کسی اور مچھلی پر یہ تراکیب ٹرائی کی جاسکتی ہیں؟
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاک اللہ خیر باجی۔
اگر پلہ نہ ملے تو کسی اور مچھلی پر یہ تراکیب ٹرائی کی جاسکتی ہیں؟
جی بھائی بالکل آپ یہ ترکیب کسی بھی مچھلی پہ ٹرائی کر سکتے ہیں ۔
 
Top