• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پل میں یادیں ٹوٹ گئیں

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
ایک ماں اپنے جذبات کا بہتر انداز میں اظہار کرسکتی ہے مگر میری ایک ننھی سی کاوش اپنی آپی کے نام!!​
آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں یاد جب تیری آتی ہے
دل میرا تڑپ جاتا ہے خواب میں جب تو آتا ہے
یادیں تجھ سے لگائیں تھیں پل میں یادیں ٹوٹ گئیں
سوچ بھی میں نہ سکتی تھی کہ تو ہوجائے گا مجھ سے جدا
راتوں کو جب میں جاگتی تھی سپنے تیرے دیکھتی تھی
خانے الماری میں بنائے تھے کپڑے تیرے سجائے تھے
سوچاتھا میں نے یہ باتیں تجھ کو میں سکھاؤں گی
جب مجھ کو یہ خبر ملی نہیں رہا تو اس دنیا میں
پیروں سے زمیں نکل گئی دل کرچی کرچی ہونے لگا
لیکن صبر کا دامن پکڑلیا میں رب کی رضا پر راضی تھی
ہے میرے بیٹے یہ دعا تو جنت میں رہے سدا
رب سے تو دعا کردینا میری ماں کوصبر تو دے دینا​
خنساء​
 
Top