• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پچھلی کتابوں کا نعم البدل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
مَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ وَلَا الْمُشْرِكِيْنَ اَنْ يُّنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ خَيْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ۝۰ۭ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ۝۱۰۵ ۞ مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰيَۃٍ اَوْ نُنْسِہَا نَاْتِ بِخَيْرٍ مِّنْہَآ اَوْ مِثْلِہَا۝۰ۭ اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۝۱۰۶

اہل کتاب اور مشرکوں میں سے جو کافر ہیں، نہیں چاہتے کہ تم (مسلمانوں) پر تمھارے اللہ سے کوئی بھلی بات۱؎ نازل ہو لیکن اللہ جسے چاہے، اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے اور خدا بڑے فضل والا ہے ۔(۱۰۵)جوکوئی آیت ہم منسوخ(موقوف) کرتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا اسی کی مانند اور آیت پہنچا دیتے ہیں۔ کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔(۱۰۶)
۱؎ ان آیات میں کفار واہل کتاب کی ذہنیت بتائی ہے کہ وہ کسی طرح بھی مسلمانوں کو اچھی حالت میں نہیں دیکھ سکتے۔ کفر وایمان کی یہ آویزش آج بھی موجود ہے ۔مسلمان کی ہربات کفر کے سینۂ تنگ میں کھٹکتی ہے ۔غیر مسلم ہرگز برداشت نہیں کرسکتے کہ مسلمانوں پر رحمت باری کا نزول ہو اور برکاتِ الٰہیہ کا مہبط بن جائیں لیکن خدا صاحب فضل وعنایات ہے ۔ اس کی مہربانیاں احاطۂ شمار سے باہر ہیں۔ وہ جسے چاہے جب چاہے نوازدے۔
جیسے جیسے عالم انسانیت میں ترقی ہوتی گئی، صحائف آسمانی بدلتے رہے۔ بلکہ یوں کہیے کہ کتب الٰہیہ نے آہستہ آہستہ کائنات انسانی میں رفعت وتقدم پیدا کیا اور ہرصحیفۂ آسمانی میں حالات وفضا کا خیال رکھا گیا تاکہ کوئی چیزبھی ان لوگوں کے لیے غیر مانوس نہ ہو۔جب سلسلۂ ارتقاء دین کی آخری کڑی قرآن مجید نازل ہوا تو ضرور تھا کہ پہلی تعلیمات یا تو فراموش ہوچکتیں یا پھرفضا وحالات کے ناموافق ہونے کی وجہ سے منسوخ ۔ کیوں کہ ارتقاء وتقدم کا فطری قانون یہی چاہتا ہے مگر اہل کتاب نے اس پر اعتراض کیا کہ یہ کیا بات ہے ۔ قرآن حکیم کے نزول کے بعد توراۃ وانجیل منسوخ ہوجائے؟ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا۔ تم یہ نہ دیکھو کہ توریت کے بعض احکام کو بدل دیا گیا ہے یا انجیل کی بعض تعلیمات میں اصلاح کی گئی ہے۔ تم یہ دیکھو کہ جو چیز تمھیں دی گئی ہے ، وہ کسی طرح بھی توریت وانجیل سے رتبہ وشرف میں کم ہے ؟ یاپھر یہ بتایا کہ جب مادہ کے ذرہ ذرہ پر خدا کی حکومت ہے اورتم ساری کائنات میں وقت وحالات کے موافق تبدیلی وتغیر روز دیکھتے ہو تو پھر اخلاق وشریعت کے قانون میں کیوں تبدیلی نہیں ہوسکتی؟قرآن حکیم ان تمام کتابوں کا جو اس سے پہلے نازل کی گئیں بہترین بدل ہے اور بہترین مجموعہ۔ ارتقاء وتدریج کی یہ آخری کڑی ہے جس کے بعد کوئی کتاب نہ اترے گی اور نہ کوئی نبی ہی پیدا ہوگا۔
حل لغات
{نَنْسَخْ} مادہ نَسْخٌ۔ بدلنا۔ اِزَالَـۃُ شَیٍٔ بِشَیٍٔ یَـتَـلَـقِّـیـْہِ(مفردات) نُنْسِھَا۔ تاخیر میں ڈالتے ہیں۔ مادہ انسا۔ بمعنی تاخیر وتمہیل۔
 
Top