• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی چند پیاری دعائیں

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
زوال نعمت سے بچنے کی دعا
اَللَّهُمَّ
إِنّىْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ
وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ
وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ
وَجَمِيْعِ سَخَطِكَ

ترجمہ :
اے اللہ
میں تیری پناہ میں آتا ہوں ،
تیری نعمت کے زوال ( چھن جانے سے) ،
تیری دی ہوئی عافیت کے ختم ہو جانے سے ،
تیرے اچانک انتقام سے،
اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے ۔
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2442
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان :باب :
اہل جنت میں غریبوں اور اہل جہنم میں عورتوں کی اکثریت ہونے کے بیان میں
ایک بہت ہی ''وزنی'' دعا
سیدہ جویریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
صبح کے وقت ہی نماز ادا کرنے کے بعد ان کے پاس سے چلے گئے
اور وہ اپنی جائے نماز پر ہی بیٹھی ہوئی تھیں
پھر دن چڑھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے
تو وہ وہیں بیٹھی ہوئی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جس وقت میں تمہارے پاس سے گیا ہوں تم اسی طرح بیٹھی ہوئی ہو؟
انہوں نے عرض کیا جی ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
میں نے تیرے بعد ایسے چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں
کہ اگر تیرے آج کے وظیفہ کو ان کے ساتھ وزن کیا جائے
تو ان کلمات کا وزن زیادہ ہوگا
''سبحان الله وبحمده
عدد خلقه
ورضا نفسه
وزنة عرشه
ومداد کلماته''
ترجمہ:
اللہ کی تعریف اور اسی کی پاکی ہے
اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر
اور اس کی رضا
اور اس کے عرش کے وزن
اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2412 ذکر دعا و استغفار کا بیان : صبح اور سوتے وقت کی تسبیح کرنے کے بیان میں
ایک جامع دعا
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے
کہ میں تم سے وہی کہتا ہوں
جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے
''اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ
وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ
وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ
وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا''

ترجمہ:
اے اللہ میں تجھ سے ایسے علم سے پناہ مانگتا ہوں جو نفع دینے والا نہ ہوں
اور ایسے دل سے جو ڈرنے والا نہ ہو
اور ایسے نفس سے جو سیر ہونے والا نہ ہو
اور ایسی دعا سے جو قبول ہونے والی نہ ہو۔
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2405
ذکر دعا و استغفار کا بیان : دعاؤں کے بیان میں
ایک بہت ہی پیاری دعا
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
(اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْهُدَی
وَالتُّقَی
وَالْعَفَافَ
وَالْغِنَی)

دعا فرماتے تھے
ترجمہ:
اے اللہ میں تجھ سے ہدایت
تقوی
پاکدامنی
اورغنا مانگتا ہوں۔
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2403 ذکر دعا و استغفار کا بیان :
دعاؤں کے بیان میں
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعائیں پڑھا کرتے تھے
1 ۔ سید نا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں،
کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکثر دعا یہ تھی،
((اللَّهُمَّ رَبَّنَا
آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ))

ترجمہ:
اے اللہ
ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر،
اور آخرت میں بھلائی عطا کر،
اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1321
2 ۔سیدنا شہر بن حوشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
کہ میں نے ام سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنھا سے پوچھا
کہ اے ام المومنین !
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کے پاس اکثر کیا دعا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا
يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَی دِينِکَ
ترجمہ:۔
''اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ''
پھر فرمانے لگیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ !
صلی اللہ علیہ وسلم آپ اکثر یہی دعا کیوں کرتے ہیں؟
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ام سلمہ( رضی اللہ تعالیٰ عنھا) !
کوئی شخص ایسا نہیں کہ اسکا
دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو۔
جسے چاہتا ہے (دین حق پر) قائم رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے ٹیڑھا کر دیتا ہے۔
پھر حدیث کے راوی معاذ رحمہ اللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی
(رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَيْتَنَا) 3۔ ال عمران : 8)
(یعنی اے اللہ ہمارے دلوں کو ہدایت دینے کے بعد ٹیڑھا نہ کر۔)
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 147
 
Top