• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیشتر کہ صدر کی تقریر ہونی چاہیے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
پیشتر کہ صدر کی تقریر ہونی چاہیے
ہر کسی کے ہاتھ میں تصویر ہونی چاہیے

خاص لوگوں کو بٹھائو عزت و تکریم سے
عام لوگوں کیلئے زنجیر ہونی چاہیے

عارضی سی شے حکومت کل رہے یا نہ رہے
بال بچے ہیں کوئی جاگیر ہونی چاہیے۔

واپڈا کے تار کھمبوں میں ہوں برق و بجلیاں
ہر گلی کوچے کی یہ تقدیر ہونی چاہیے

کھوکھلی سی ہو چکی ہے قوم کی طرز ِ حیات
پھر نئی بنیاد پر تعمیر ہونی چاہیے۔

سود نہ دینا پڑے اور اصل سے چھوٹے حیات
ایسی غضب والی کوئی تحریر ہونی چاہیے​


ڈاکٹر محمد افضل شاہد
بشکریہ اردو لائف ۔کوم​
 
Top