• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور معجزات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور معجزات
مصنف​
محمود احمد غضنفر
ناشر
نشریات لاہور

تبصرہ
مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم نے ہمیں نبی کریم ﷺ کی نبوت کےدلائل پر غورو فکرکرنے کی دعوت دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت زیادہ معجزات عطا فرمائے،معجزات دراصل دلائل نبوت ہوتے ہیں یعنی ان کو دیکھ کر کچھ لوگ نبوت سے آشنائی حاصل کرتے ہیں ۔جن سے ایمان والوں کےدلوں کو قرار وثبات ملتا او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ منکرین کے اوپر حجت قائم ہوتی اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کروولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والےمعجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والے معجزات کی حد بندی تو مشکل ہے ۔ تاہم کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’پیغمبر اسلام ﷺاور معجزات ‘‘ حکیم محمود احمد ظفرصاحب کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے معجزات نبوی ، چندبڑے معجزات ، اسراء اور معراج، نبو ت اور وحی ، آپ کے ہاتھ کی برکات ، کھانے میں برکت، پانی کےبارےمیں آپﷺ کے معجزات، حضورکےلعاب دہن کی برکات، حضوراکرمﷺ کی دعاؤں کے اثرات ،مختلف اشیاء میں اثرات، جانوروں پر اثرات،پیشگوئیاں یا اخبار غیب، علامات قیامت کی پیشگوئیاں جیسے جلی عنوانات قائم کر کے ان کے تحت سرکاردو عالم ﷺ کے معجزات کی ایک اچھی خاصی تعداد جمع کردی ہے۔جو نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ایک تتمہ ہے کیونکہ نبوت اور معجزات لازم وملزوم چیزیں ہیں ۔(م۔ا)
 
Top