• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیٹ کے بل

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پیٹ کے بل (اوندھا)لیٹنا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّ ھٰذِہِ ضِجْعَۃٌ یُبْغِضُھَا اللّٰہُ تَعَالٰی یَعْنِی الْاَضْطِجَاعُ عَلَی الْبَطَنِ۔))1
’’ یقینا اس طرح لیٹنے کو اللہ تعالیٰ ناپسند فرماتا ہے یعنی پیٹ کے بل (اوندھا)لیٹنا۔‘‘
الاضطجاع علی البطن: … یعنی ایسے سونا کہ پیٹ زمین کی طرف اور پشت اوپر کی طرف ہو، اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری حدیث میں فرمایا:
(( إِنَّ ھٰذِہِ ضَجْعَۃٌ لَا یُحِبُّھَا اللّٰہَ۔))2
’’ بے شک یہ ایسا لیٹنا ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔ ‘‘
پیٹ کے بل سونا جسمانی اعتبار سے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ سانس کے وقت صدری پنجرہ آگے کی طرف پھیلاتا ہے اور پیٹ کے بل لیٹنے کی حالت میں پنجرے کی یہ حرکت بند ہوجائے گی اور پھیپھڑوں کا مکمل پھیلنا اور ہوا سے بھرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور بسا اوقات ایسا لیٹنا حرکت قلب اور معدے کے عمل پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1- صحیح الجامع الصغیر، رقم : ۲۲۷۱۔
2- صحیح سنن الترمذي، رقم : ۲۲۲۱۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top