• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، پروفیسر سمیت 5 افراد شہید

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، پروفیسر سمیت 5 افراد شہید

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

چارسدہ یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے حوالے سے مشاعرہ جاری تھا کہ حملہ ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
چارسدہ: باچا خان یونی ورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پروفیسر سمیت 5 شہید جب کہ 20 سے زائد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جامعہ کے اندر سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
چارسدہ یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے چارسدہ یونیورسٹی کا محاصرہ کر لیا ہے جب کہ جامعہ کے اندر فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں یونی ورسٹی کے پروفیسر حامد حسین سمیت 5 افراد شہید شہید جب کہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یونی ورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بوائز ہاسٹل کے کمروں میں چھپے ہوئے ہیں جب کہ متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ یونی ورسٹی میں حملے کے بعد پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں جب کہ یونی ورسٹی سے طلبہ کو بحفاظت باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔
یونی ورسٹی سے موصول اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد بھگڈر مچ گئی اور طلبہ اپنی کلاسوں میں جب کہ طالبات ہوسٹل میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ چارسدہ یونی ورسٹی کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ دہشت گرد یونی ورسٹی کے پچھلے حصے سے اندر داخل ہوئے۔ دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حملے میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے دہشت گرد اس قسم کے بزدلانہ حملے کرتے ہیں۔
پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کمانڈو آپریشن جاری ہے اور حملہ آوروں کو 2 بلاکس میں محصور کردیا گیا ہے، آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ چارسدہ یونی ورسٹی میں حملے کے بعد شہر کے دیگر تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ مردان کی عبدالولی خان یونی ورسٹی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈآکٹر فضل الرحیم نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ہزار کے قریب طالب علم اور600 مہمان یونیورسٹی میں موجود ہیں جب کہ فائرنگ باہرسے کی جارہی ہے۔ اس وقت شدید ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا، ہو سکتا ہے کہ مسلح افراد دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہوئے ہوں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز چارسدہ سعید وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد اب پولیس اہلکار اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، شدید دھند کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور کے کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں متعدد اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے تھے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یا اللہ ملک دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے جو بے گناہوں کو نشانہ بنا رھے ھیں۔ اے میرے رب ھم پر دحم کر اور ھم سب کی حفاظت فرما۔ آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
قومی اور تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کی کاروائی مجرمانہ اور بزدلانہ فعل ہے -

یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں اور فسادیوں کی سزا سخت ترین اور عبرتناک بھی ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:


{إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ}

جو اللہ تعالی اور رسول اللہ سے اعلان جنگ کریں اور زمین میں فساد کرتے پھریں ان کی سزا صرف یہی ہے کہ وہ قتل کر دیے جائیں یا سولی چڑھا دیے جائیں یا مخالف جانب سے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں یا انہیں جلا وطن کر دیا جائے ۔[المائدة : 33]


یا اللہ! جو کوئی بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بری نیت رکھے تو اسے اپنی جان کے لالے پڑ جائیں، اس کی مکاری اسی کی تباہی و بربادی کا باعث بنا دے، یا سمیع الدعا!

یا اللہ! اسلام اور مسلمانوں کو غلبہ نصیب فرما، یا اللہ! اسلام اور مسلمانوں کو غلبہ نصیب فرما، یا اللہ! اسلام اور مسلمانوں کو غلبہ نصیب فرما، اور کافروں کیساتھ کفر کو بھی ذلیل و رسوا فرما، یا اللہ! اپنے اور دین کے دشمنوں کو نیست و نابود کر دے، یا اللہ! اس ملک کو اور سارے اسلامی ممالک کو امن کا گہوارہ بنا دے۔

یا اللہ! ہمیں ہمارے ملکوں میں امن و امان عطا فرما، اور ہمارے حکمرانوں کی اصلاح فرما۔

آمین یا رب العالمین
 
Last edited:

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کسی بھی مسلمان کا ناحق قتل بہت بڑا گناہ ہے -


جو لوگ بھی بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں - وہ اس آیت پر ضرور غور کریں -


تمہیں موت آئے تو صرف اسلام کی حالت میں

فرمانِ باری تعالی ہے:

{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ(102) وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ}


ایمان والو! تقوی الہی کما حقُّہ اختیار کرو، تمہیں موت آئے تو صرف اسلام کی حالت میں [102] اللہ تعالی کی رسی کو تمام لوگ مضبوطی سے تھام لو، اور فرقہ واریت میں مت پڑو، اور اللہ تعالی کی اس نعمت کو یاد کرو کہ جب تم باہمی دشمن تھے تو تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی پھر تم اللہ کی نعمت سے بھائی بھائی بن گئے، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے، تو اللہ تعالی نے تمہیں آگ سے بچا لیا، اللہ تمہارے لیے اپنی نشانیاں اسی طرح بیان کرتا رہے گا تا کہ تم ہدایت پا لو۔ [آل عمران : 102 - 103]
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

خُوب جان لو !


-------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو انسان، کسی چڑیا یا اس سے بھی چھوٹے کسی (حلال) جانور کو بے مقصد اور نا حق قتل کرتا ہے تو اللہ تعالی بروز قیامت اس کے بارے میں باز پرس کرے گا ، عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا حق کیا ہے ؟ فرمایا
اس کا حق یہ ہے کہ اسے ذبح کر کے کھا لو، ایسا نہ کرو کہ اس کا سر کاٹ کر اس کو پھینک دو


----------------------------------------------------------

(صحيح الترغيب : 2266 ،1092، ، الأم للشافعي : 5/595
تخريج مشكاة المصابيح : 4/118 ، ،الترغيب والترهيب : 2/162 ، ،
البدر المنير : 9/376 ، ،نسائي ، كتاب الضحايا : 4445 (4450))

اور جو لوگ مسلمانوں کو ناحق قتل کریں وہ کتنے بڑے مجرم ہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
"انسانی قتل ایک سنگین جرم،،،

شرک کے بعد سنگین ترین جرم ناحق قتل ہے، چنانچہ کسی کو قتل کرنا باعثِ عار، خسارہ، اور دائمی جہنمی بننے کا سبب ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے:

{وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا}


اور جو کوئی بھی کسی مؤمن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اسکا بدلہ دائمی جہنم ہے، وہ اس میں ہمیشہ رہے گا، اس پر اللہ تعالی کا غضب اور لعنت ہوگی، اور اس کیلئے عظیم عذاب تیار ہے۔[النساء : 93]

ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا:

"اللہ کے رسول! سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟" تو آپ نے فرمایا: (تم اللہ کیساتھ کسی کو شریک بناؤ، حالانکہ وہی تمہارا خالق ہے) میں نے عرض کیا اس کے بعد؟ تو آپ نے فرمایا: (اپنی اولاد کو اس اندیشے سے قتل کر دو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں گے) میں نے عرض کیا اس کے بعد؟ تو آپ نے فرمایا: (اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو) بخاری ومسلم


چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام گناہوں کی اقسام میں سے قبیح ترین گناہ کا ذکر فرمایا، اور اس کی تصدیق اللہ تعالی کے فرمان میں بھی ہے:

{وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا (68) يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا (69) إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا }


اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتے، اور نہ ہی کسی کو ناحق قتل کرتے ہیں، اور نہ ہی زنا کرتے ہیں، اور جو کوئی بھی یہ کام کریگا، وہ گناہ پائے گا، [68] قیامت کے دن اسے بڑھا چڑھا کر عذاب دیا جائے گا، اور وہ اس میں ہمیشہ رہے گا [69] الّا کہ کوئی توبہ کر لے، اور نیک صالح عمل کرے [الفرقان : 68 - 70]

انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

( کبیرہ ترین گناہ: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، ناحق قتل کرنا، اور جھوٹ بولنا ہے)بخاری و مسلم


http://forum.mohaddis.com/threads/انسانی-قتل-ایک-سنگین-جرم،،،-اور-اتباع-سنت.28724/
 
Top