• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چالیس احادیث یاد کرنے والے کی فضلیت

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
چالیس احادیث یاد کرنے والے کی فضلیت

سیدنا انس  فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’ مَنْ حَفِظَ عَلَى أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيثًا مِنْ أَمْرِ دِينِهِمْ، بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقِيهًا عَالِمًا ‘‘ ( جو شخص میری امت کے لئے چالیس حدیثیں ،امور دین سے متعلق حفظ کر لے، روز قیامت اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو طبقۂ علماء و فقہاء کے زمرے میں سے اٹھائے گا)۔
انہی سیدنا انس  ایک دوسری روایت میں یوں مذکورہ ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
’’ مَنْ حَفِظَ عَلَى أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيثًا مِمَّا يَحْتَاجُونَ إِلَيْهِ مِنَ الْحَلالِ وَالْحَرَامِ، كَتَبَهُ اللَّهُ فَقِيهًا عَالِمًا ‘‘ (جو شخص میری امت کے لئے حلال و حرام کے مسائل سے متعلق چالیس ایسی احادیث یاد کرے جن کی انہیں احتیاج و ضرورت ہوتو مولیٰ کریم اسے عالم اور فقیہ لکھے گا)۔
سیدنا ابن عباس  کی بیان کردہ روایت میں ہے کہ رحمت دو عالم ﷺ نے فرمایا کہ:
’’ مَنْ حَفِظَ عَلَى أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيثًا فِي السُّنَّةِ كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ‘‘ (جو شخص میری امت کے لئے میری سنتوں سے متعلق چالیس احادیث یاد کر لے ،روز قیامت میں اس کی شفاعت کروں گا)۔
سیدنا عبداللہ(بن مسعود)  بیان کرتے ہیں کہ شافع محشر ﷺ نے فرمایا :
’’ مَنْ حَفِظَ عَلَى أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيثًا، يَنْفَعُهُمُ اللَّهُ بِهَا، قِيلَ لَهُ: ادْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتَ ‘‘ (جو شخص میری امت کے لئے چالیس احادیث یاد کرلے جس سے اللہ پاک انہیں نفع دے ،تو اس سے کہا جائے گا بہشت بریں کے جس دروازسے چاہے داخل ہو جائے)۔
ملاحظہ:
اس بارے میں تقریبا تمام احادیث ضعیف یا موضوع ہیں، دیکھیں مقدمہ اربعین نووی از امام نووی اور ضعیف الجامع وسلسلہ احادیث ضعیفہ از شیخ البانی رحمہما اللہ وغیرہ
 
Top