• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چالیس دن سے بال وناخن نہ کاٹنے والا اگر قربانی دے تو کیاکرے؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
ڈاکٹرعبدالخالق صاحب کا سوال عشرہ ذی الحجہ میں ان لوگوں کا بال کاٹنا جن کے چالیس دن پورے ہوگئے ہیں کیا حکم ہے ؟
قربانی کرنے والوں کے لئے یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد اپنا بال وناخن نہ کاٹے جیساکہ آپ ﷺ نے فرمایا: من كان لهُ ذبحٌ يذبحُهُ ، فإذا أَهَلَّ هلالُ ذي الحجةِ ، فلا يأخذَنَّ من شعرِهِ ولا من أظفارِهِ شيئًا ، حتى يُضحِّي(صحيح مسلم:1977)
ترجمہ: جس شخص کے پاس ذبح کرنے کے لیے جانور موجود ہواور وہ قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ ذوالحجہ کا چاند طلوع ہونے سے لے کر قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہ کاٹے۔
لہذا قربانی کرنے والا عشرہ ذی الحجہ میں قربانی ہونے سے پہلے اپنا بال اور ناخن نہ کاٹے ۔ جس نے چالیس دن سے غیرضروری بال اور ناخن نہ کاٹے تھے وہ ایک قسم کا لاپرواہ آدمی ہے، اسے چاہئے تھا کہ وہ مناسب وقت پہ بال وناخن تراش لے اب اگر عشرہ آگیا ہے تو اسے پابندی کرنا ہے ۔ اگر بال و ناخن تکلیف کی حد تک بڑے ہوگئے ہیں تو کاٹ لے اور اللہ تعالی سے معافی طلب کرے ۔


واللہ اعلم

کتبہ
مقبول احمد سلفی

 
Top