• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چقندر کا جوس ضعیف العمر افراد کے لئیے مفید ہے

شمولیت
فروری 07، 2016
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
20
چقندر کا جوس ضعیف العمر افراد کے لئیے مفید ہے
جدید تحقیق
نیو یارک(ویب ڈیسک)عام طور پر بڑی عمر کے افراد تھوڑی دیر ورزش یا ہلکی پھلکی مشقت کرنے سے بہت ذیادہ تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں یا ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں رہتا علاوہ ازیں بوڑھے افراد میں بلڈ پریشر کی ذیادتی، ذیادہ جسمانی مشقت نہ کر سکنا اور ایجیکشن فریکشن “ایچ ایف پی ایف ای” سینڈرومز کے ساتھ دل کا دورہ پڑنے کے امکانات ذیادہ ہوتے ہیں طبی ماہرین کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جو افراد ضعیف العمر ی میں چقندر کا جوس باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں ورزش یا جسمانی مشقت کے بعد تھکان کے امکانات عام افراد کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان کا بلڈ پریشر بھی 5-10ایم ایم ایچ جی تک کم ہوتا ہے نارتھ کیرولینا میں واقع ویک فارسٹ بیپسٹ میڈیکل سینٹر کے پروفیسر ڈالنے کزمین کا کہنا ہے کہ اگر ضعیف العمر افراد ایک ہفتے تک مسلسل چقندر کے جوس کا استعمال کریں تو انھیں محسوس ہوگا کہ کس حد تک انکی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں
انھوں نے بتایا کہ ایچ ایف پی ای ایف جو بڑی حد تک دل کا دورہ پڑنے کا موجب بنتا ہے، چقندر کا جوس پینے سے اس کے خطرات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوجاتی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین میں مردوں کے مقابلے میں دل کا دورہ پڑنے کے ذیادہ امکانات ہوتے ہیں لہذا انھیں ذیادہ سے ذیادہ چقندر کا جوس استعمال کرنا چاہیے
تحقیق کے مطابق ایچ ایف پی ای ایف کی ابتدائی علامات میں سانس لینے میں دشواری ،ہلکی پھلکی جسمانی مشقت سے بھی بہت ذیادہ تھکان وغیرہ شامل ہیں چقندر کے جوس سے ان مسائل میں کمی کی جانچ کے حوالے سے ماہرین نے19 افراد کا مشاہدہ کیا انھوں نے10 افراد کو ایک ہفتے کے لئیے مسلسل ایک مخصوص مقدار میں چقندر کا جوس پینے کے لئیے دیا جبکہ 9 افراد کو اس کی جگہ پلیسبو کی خواراک دی گئی بعد از ایک ہفتہ گزرنے پر جب ان تمام افراد کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا تو ان کے بلڈ پریشر میں نمایاں فرق نوٹ کیا گیا پس ماہرین صحت کی رائے کہ مطابق 50 سال سے زائد کی عمر کے افراد کوہر روز مناسب مقدار میں چقندر کا جوس اپنی خوراک کا حصہ بنالینا چاہیے تاکہ وہ بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور ہلکی پھلکی جسمانی مشقت سے ذیادہ تھکان کا شکار ہونے سے بچے رہیں
 
Top