• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چقندر کے جوس کے فوائد ۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
جانئیے چقندر کے جوس کے جوس کے فوائد

➖➖➖➖➖➖➖➖

سینٹ لوئی: ❤دل کے دورے کے بعد مریضوں کو چقندر کا جوس پلانے سے دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ چقندر میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں میں ایک اہم مطالعہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جوس پینے کے صرف 2 گھنٹے بعد ہی دل پر اس کے اچھے اثرات پڑنے لگتے ہیں اس سے قبل کھلاڑیوں اور دوڑنے والوں کو جب چقندر کا رس پلایا گیا تو ان کی کارکردگی میں 13 فیصد بہتری نوٹ کی گئی اس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے ایسے مریضوں پر آزمایا گیا جو دل❤ کا دورہ برداشت کر چکے تھے۔

✒مطالعہ کے مطابق اس کے لیے 9 مریضوں کو پابندی سے چقندر کا جوس پلایا گیا تو 2 گھنٹے بعد ہی ان کے دل کے پٹھوں میں فوری اور تیز کام کی کارکردگی دیکھی گئی تاہم بہت لمبے ٹیسٹ میں کارکردگی ذیادہ مؤثر نہیں تھی۔ ماہرین کے مطابق چقندر فوری طور پر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جب کہ یہ عمررسیدہ افراد میں یہ رس پٹھوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
 
Top