• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چند بہترین اشعار

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
زندگی سر بسر ایک خسارہ ہے ۔۔۔۔۔ موت بن کر اسی نے ماراہے
تیرے در پر کبھی نہ جھکتا میں ۔۔۔۔۔ بے بسی نے مجھے پکارا ہے
جو خدا کی رضا میں ڈوبا ہو ۔۔۔۔۔۔ اس کو گرداب بھی کناراہے
سولیاں گاڑدی ہیں شہروں میں ۔۔۔۔۔۔ اب کسے بولنے کا یارا ہے
آنیوالا ہے انقلاب عظیم ۔۔۔۔۔۔۔۔وقت نازک کا یہ اشارا ہے
فیض دنیا میں غم نصیبوں کو
شاعری بھی بڑا سہارا ہے​
 

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
دشمن دین ہیں میرے مقابل تب بھی تھے اور آج بھی ہیں
خطروں سے بھر پور ہیں ساحل تب بھی تھے اور آج بھی ہیں

دورِ ابلیس کے پرتو، دنیا کے یہ سارے فتنے
سیدھی راہوں میں یہ حائل تب بھی تھے اور آج بھی ہیں

شامِ غم یا صبح کا عالم ہر اک لمحہ بو جھل ہے
رستہ رستہ خوفِ مراحل تب بھی تھے اور آج بھی ہیں

دنیا کی اس بستی میں ہیں اکثر حرص و ہوس کے لوگ
مردِ خدا پابند سلاسل تب بھی تھے اور آج بھی ہیں

پتھر ٹوٹے شیشہ دل سے جب جب وہ ٹکرائے ہیں
خون کے پیاسے شہر کے قاتل تب بھی تھے اور آج بھی ہیں

کیسے صداقت کی راہوں کو روکیں مسافر جھوٹے لوگ
دشمن سارے مدِ مقابل تب بھی تھے اور آج بھی ہیں​
 

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
تیری پہچان ہی درست نہ ہوگی تو دعا سے کیا ہوگا
دل ہوگا تڑپ سے خالی تو صدا سے کیا ہوگا

قبولیت دعا تب ہے جب کچھ تدبیر بھی ہوگی
تو حکم خدا کا مانے تو ساتھ تقدیر بھی ہوگی


تجھ کو ایمان کے تقاضوں سے یہ بے رخی ہے کیسی
گفتار و عمل میں تیرے یہ دو رخی ہے کیسی


تیری محبت و عداوت کے مادے بھی غلط ہیں
مسلمانی کا کر کے دعوی ارادے بھی غلط ہیں


انسانیت نے تیری دکھایا عجب سوز جہاں ہے
تو ایماں میں چھپائے بیٹھا تصور بتاں ہے
 
Top