• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چند عام سی عادتیں جو موٹاپے سے بچاتی ہیں

شمولیت
فروری 07، 2016
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
20
چند عام سی عادتیں جو موٹاپے سے بچاتی ہیں
موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل کرنا تو آسان نہیں ہوتا لیکن اس کے برعکس جدید تحقیق کے مطابق اگر ہم چند عام سی عادتیں اپنائے تو موٹاپے سے بچنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
چھوٹے لقمے لینا۔ چھوٹے چھوٹے لقمے لینے والے کھانا تحمل سے کھاتے ہیں اور کھانے کو اچھی طرح چباتے ہیں جبکہ اس کے برعکس بڑے بڑے لقمے لینے والے کھانا جلدی جلدی کھاتے ہیں اور کھانے کو اچھی طرح چبائے بغیر ہی نگل لیتے ہیں جس سے وہ زیادہ کیلوریز لے لیتے ہیں اور ان کیلئے موٹاپے میں مبتلا ہونے کا خظرہ بڑھ جاتا ہے۔
زیادہ پانی پینا۔ پانی میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے جسم سے فاضل مادے خارج کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ پانی زیادہ پینے سے زیادہ مقدار میں فاضل مادے جسم سے خارج ہوتے ہیں اور موٹاپے کا خطرہ کم رہتا ہے اس کے برعکس کم پانی پینے والوں کے جسم میں موجود رہنے والے فاضل مادے جسم کا حصہ بن کر موٹاپے کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔
چھوٹی پلیٹ میں کھانا۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ہم میں سے اکثر نے کھانے کیلئے ایک سٹینڈرڈ رکھا ہوتا ہے۔ عام طور پر دو روٹیاں اور ایک پلیٹ یا اس سے کچھ زیادہ ترکاری کھائی جاتی ہے۔ اگرپلیٹ چھوٹا ہو اور روٹیاں بھی اعتدال کے مطابق ہو تو ظاہر ہے کہ ہم معمول کے مطابق کھانا کھائینگے اس کے برعکس اگر ہم پلیٹ بڑی رکھے روٹیاں چاہے چھوٹی ہی ہو تو جب تک پلیٹ میں سالن ختم نہیں ہوگی ہم اور روٹی لینگے اور اس کے نتیجے میں موٹابے کے خطرات بڑھ جائینگے۔
وقت پر سونا۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ شاید جب ہم سورہے ہوتے ہیں تو ہمارا جسم تونائی صرف نہیں کرتا لیکن ایسا نہیں بلکہ جب جسم آرام کی حالات میں ہو تب بھی کیلوریز خرچ ہوتی ہے۔ وقت پر سونا اورمکمل آرام موٹاپے کے خطرات سے بچاتی ہے۔
 
Top