• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چوٹی کٹوا یاایمان کٹوا

شمولیت
جولائی 23، 2017
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
36
*تحریر:*
_ابوصمصام جمال بنارسی_

~~~~~~~~~~~~~~~~
چند مهینوں سے چوٹی کٹوا پورے ہندوستان میں کھلبلی مچائے ہوئے ہے خاص طور سے صوبہ اتر پردیش سے اسے کچھ زیادہ ہی محبت ہے چوٹی کٹوا کےبارے میں لوگوں کی مختلف رائے ہیں
کچھ کہہ رہے ہیں کہ یہ کسی کیڑے کی حرکت ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیڑاہے تو صرف عورتوں پرہی کیوں فدا ہے ؟ کسی کا کہنا ہے کہ یہ جادوگری ہے اس پربھی اعتراض ہے کہ جا دو کا ایک محدود علاقہ ہوتا ہے اور جا دو کا توڑ موجود ہے لیکن یہ ختم ہونے کی بجائےپورے ہندوستان میں دن بدن پھیل رہاہے, کسی کی رائے میں یہ چین یا پاکستان کی حرکت ہے اس پربھی اعتراض وارد ہوتاہے کہ اگر چین یا پاکستان کی حرکت تو یہ آبادی میں کیا کر رہا ہے اسے توبارڈرپرہوناچاہیےخیر اس کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لوگ اس کو ختم کرنے کے لئے مختلف ٹونے،ٹوٹکےاوظاف واوراد کا سهارالےرهےتھے مجھے بھی اسکا انتظار تھا کہ کاش ہمارے محلے یا شہر میں بھی کسی کی چوٹی کٹتی تاکہ لوگوں کا ردعمل دیکھا جائے میری مراد پوری ہوئی اور ہمارےمحلےمیں بھی چوٹی کٹوانےقدم رنجافرمایاپھرتوکیاتھا عاملوں, سادھؤں اور تانترک ملاؤں کے تو اچھے دن آگئے کئ دنوں سے مندی کی شکارتجارت میں تیزی آگئ, ساتھ ساتھ وظائف اوراورادکےنام پر مختلف خود ساختہ پرچے بازاروں میں بکنے لگے اور ہر فوٹواسٹیٹ والا اپنے یہاں ان کی اضافی کاپیاں کرکے فروخت کرنےلگے,ہزاروں کاپیاں بکیں اپنوں نے خریدا غیروں نےخریداگھروں کے دروازوں پریہ وظائف چسپہ ہونے لگے, یہ ازھری وظیفہ ہے تو یہ کچھوچھوی نسخہ ہے اور یہ والاوظیفہ توفلاں حضرت نے خود اپنے دست مبارک سے لکھ کر دیا ہے ان کاآزمایا ہوا نسخہ ہےاور نا جانے کون کون سے وظائف چلن میں آگئے,
تعجب تو اس وقت ہوا جب چوٹی کٹوا کوبھگانے کے لیے گلی کو چے گھروں اور مساجد سے اذانیں ہونے لگی ابھی تک توہم نے نماز کی امامت کراتے ہوئے دیکھا تھا کل ایک ایسے امام پرنظرپڑی جو علم کا موجیں مارتاہواسمندرکہلاتےهیں اور اکثروبیشتران کی موجوں کاشکاراہل توحیدحضرات ہوتےرہتے ہیں حضرت والا گلی کوچے میں اذان کی امامت فرمارہے تھے امام صاحب گلی میں اذان کہتے اورپچاسوں مقتدی حضرات ان کےسرمیں سرملاتے ہوئےپیچھے سےاذان کےکلمات دہرانے لگتے خیر ایمان کے ادنی شاخ پر عمل کرتے ہوئے وہاں سےگزر گیا اب میراگزر ایک دوسری گلی سے ہوا وہاں کا وظیفہ دیکھ کرتومیرے ہوش ہی اڑگئےیہاں بھی ایک قاری ساہب اذان کی امامت کروا رہے تھے لیکن انکا انداز پہلےوالےامام صاحب سے مختلف تھا یہ حضرت پہلے سورہ یسین کی آٹھ/دس آیتیں پڑھتے پھر اذان کہتے اور ان کے پیچھے والے افراد بھی اسی طرح تلاوت و اذان دھراتے , رات زیادہ ہوگئ تھی برسات کی تاریک رات گھپ اندھیرا سو نے کی تیاری کررہاتھاکہ پھر اذان شروع اب یہ اذان محلے کی مسجد سے ہورہی تھی ماحول پراسرار ہوگیا اب لاؤڈاسپیکر والا سلسلہ جو شروع ہوا تو دو تین بجے رات تک چلا خیرمنائیں کہ سونونگم کا علاقہ نہیں تھا ورنہ اذان دینے والےسارے موذن اندر ہوتے. شیطان کو بھگانے کے نام پر اذان کرنے والوں سے کچھ بھی بعید نہیں ہو سکتا ہے یہ بیت الخلاء جاتے ہوئے یابیوی سے جماع کے وقت بھی اذان کرتے ہوں کیوں کہ ان جگہوں پربھی شیطان کاورودنامسعود ہوتارہتاہے. لوگ رات بھرجاگ کر سوچ رہے تھے چلوہم نےرات بھر وظائف کاانبارلگادیاہے اب تواس سے نجات مل ہی جائےگی لیکن صبح پھرچوٹی کٹوانے رات بھرکی محنت پرپانی پھیردیااور ایک ساتھ چارعورتوں پرفداہوگیا بےچاری عورتیں بال سے ہاتھ دھو رهی ھیں اور ساتھ ساتھ درگاہوں پر حاضری دے کر ایمان سے بھی ہاتھ دھوناپڑرها ھے لطف پرلطف یہ کہ چوٹی کٹواکے خوف سے بچنے کے لیے عورتیں اپنے بالوں میں مصلی لپیٹ کر چل رہی ہیں, بعض عورتیں مزاروں کے دھاگے سے اپنی چوٹی بنارہی ہیں. تو کچھ عورتیں مزار اقدس و مقدس کا صاف شفاف پانی پی رہی ہیں کہ شاید نجات مل جائے لیکن چوٹی کٹوا بھی ضدی نکلا بھاگنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے .
میرے اسلامی بھائیوں اوربہنو!
چوٹی کٹواکیابلاہے شیطان ہے؟یا جا دو, یاکوئ کیڑا؟یاکچھ اور اسے بھگانے کا جو انداز اپنایاگیاہے صحیح نہیں ہے اس لیے بہتر ہوگا کہ گھروں میں سورہ بقرہ اور آیت الکرسی اور ان اورادووظائف کا ورد کیا جائے جو ہمارے نبی سے ثابت ہیں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس گھرمیں سورہ بقرہ پڑھی جائے اس سے شیطان بھاگ جاتاہے,اور اسی طرح ہمارے رسول کا بتایا ہوا یہ نسخہ استعمال کریں ٍ *ﺑِﺴْﻢِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﻟَﺎ ﻳَﻀُﺮُّ ﻣَﻊَ ﺍﺳْﻤِﻪِ ﺷَﻲْﺀٌ ﻓِﻲ ﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﻭَﻟَﺎ ﻓِﻲ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﺀِ ﻭَﻫُﻮَ ﺍﻟﺴَّﻤِﻴﻊُ ﺍﻟْﻌَﻠِﻴﻢ*
ُ . ﺭﻭﺍﻩ ﺍﻟﺘﺮﻣﺬﻱ ‏( 3388 ‏) . ‏[ ﺣﻜﻢ ﺍﻷﻟﺒﺎﻧﻲ : ﺣﺴﻦ ﺻﺤﻴﺢ ‏]
جس نے بھی اس نسخئہ بیش بہاکو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھا دنیا کی کوئ چیز اسے نقصان نہیں پہونچاسکتی جس نے بھی اس اصلی نسخہ کو استعمال کر لیا اسے ازھری, کچھوچھوی اور خود ساختہ وظائف کی کوئ ضروری نہ پڑے گی .

اللہ ہم سب کو مصیبتوں سے محفوظ رکھے
آمین
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بھائی یہ چوٹی کٹواکیا بیماری ہے ؟ ہم نے تو اس پہلے ایسی کسی بیماری کا نام نہیں سنا
 
شمولیت
جولائی 23، 2017
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
36
آپ گوگل پر چوٹی کٹوا لکھ کر سرچ کریں معلوم ہوجائےگا
بڑی پراسرار چیز ہے نگاہوں کےسامنے چوٹی کٹ جارہی ہے ہم بھی افواہ سمجھتے تھے لیکن جب ہمارےمحلےمیں یہ حادثہ ہوا تو یقین کرنا پڑا اس مصیبت کو ٹالنے کےلیے کالی بکری ذبح ہورہی ہے رات رات بھرمساجداورگلیوں میں اذانیں دی جارہی ہیں لیکن........
ایک اہم بات یہ ہے کہ اللہ کے فضل سے اہل توحید حضرات اس سے محفوظ ہیں
 
شمولیت
جولائی 23، 2017
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
36
*چوٹی کٹوا کی توبہ*

*تحریر*
_ابوصمصام جمال بنارسی_

. ابھی تک دیکھنے اور سنے میں آ رہا تھا کہ عورتوں کی چوٹیاں نشانے پر ہیں, لیکن چوٹی کٹوانے جب دیکھا کہ چوٹی کاٹنے سے عورتیں خوش اور مرد بھی حضرات شاداں وفرحاں کہ چلوماڈرن کٹ بال تو ملا ورنہ ابھی تک تو قدامت پسندوں نے اس پرسخت پابندی لگا دی تھی اب نہ سماج کا خوف,نہ گھروالے کاخوف , اب وہ زمانہ تو نہیں رہا جب مرد حضرات زلف گرہ گیرکےشکارہوتے تھے اب ماڈرن زمانہ ہے اس لیے ماڈرن ہیراسٹائل ہی چلے گا اب بالوں میں پھنسنےکازمانہ نہیں رہا اب پھسلنے میں ہی مزہ ہے پھنس کردم گھٹ نے سے اچھاہےکہ پھسل کر سنبھل جائیں - یہاں چونٹی کٹوا سے غلطی ہوگئ ایک طرف نوجوان عورتیں خوش تھیں کہ بوئٹی پارلر (beauty parler). جاکر مرد بیوٹیشین (beautician) کی بدن کو چیرتی ہوئی نگاہوں سے نجات تو ملی. لیکن دوسری طرف بعض بوڑھی عورتیں چوٹی کٹوا سے ناراض تھیں کہ کمبخت نے میرا پر کیوں کاٹ دیااب پھسلنےاور پھسلانےکادور نہیں چاہے بال کھلے یا کچھ اوراس عمر میں مرد پھسلنے• سے رہا اس لیے چوٹی کٹوا کی جان پر بن آئی کیونکہ عورتوں کی خوشی بھی وبال، اور ناراضگی بھی کر دے پریشان -اس مخلوق کو اللہ نے معلوم نہیں کتنی متضادخصلتوں سے نوازہ ہے عورت ہنسے تو مرد پھنسے اور آنسوبہانے تو اعتبار نہ آئے , عورت کو کچھ نہ ملے تب بھی جان کھاتی ہے اور پوری دنیا مل جائے تب بھی ناشکری کاموقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی عورتوں کی ان خصلتوں سے انجان بعض عاشق نامداراسکی مسکراہٹ پرجان دےدیتے ہیں اپنے اور اپنےگھر والوں کےلیےکچھ کرسکتے نہیں اور باتیں کرتے ہیں قدموں میں چاندوستارے توڑکرلانے کی خیرعورتوں کی انہیں متضادخصوسیات کو دیکھ اور سن کر چوٹی کٹوانے پینترابدلااور چوٹی کاٹ نے سے توبہ کرتے ہوئےاب مردوں پر حملہ آور ہوا مرد حضرات تومردٹھرے دیکھا کہ اب مردانگی پرحملہ ہورہاہے اس لیے اس کا علاج کرنا ہی پڑے گا چنانچہ اب اس *گمنام بدنام*کوبھگانےکےلیے انہوں نےامام ضامن باندھنا شروع کیا ہری ہری قادری تعویذ کا وہ دور چلا کہ کپڑے کےبیوپاری حضرات بھی خوش ابھی تک تو فوٹو اسٹیٹ والے تعویذیں بیچ کر روپیہ کمار ہے تھے اب کپڑے والو کی باری تھی دیکھتے دیکھتے بازار سے ہراکپڑاہی ختم مردوں نے ایک اورنسخہ استعمال کرنا شروع کیا ہر جگہ ہرچوراہے پر کا لی کالی کھبڑی کھبڑی, اور دبلی پتلی, بکریاں. ذبح ہونے لگیں. رات یا دن کو بکری لائ جاتی کمزور سی بکری ننھی سی جان چلناپھرنامحال پھر بھی اس کوپورےمحلے میں چلایاجاتا،ہرگلی ہرکوچے کادیدار کرایاجاتا-جلوس نکالنے والوں سے کچھ بھی بعیدنہیں جب جی چاہے جسکا جلوس نکال دیں اب *بکری جلوس* نکلناشروع ہوا اس جلوس کامقصد معلوم کرنےپرپتہ چلاکہ تمام مصیبتیں اس پرآجائیں گی گویابکری نہیں مصیبت جذب کرنےوالی مشین ہوگئ کچھ لوگوں سے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ صدقہ سے مصیبتیں دور ہو جاتی ہیں میں سوچ میں پڑ گیا یہ کیا بات ہوئی صدقہ تو بکرا,بکری ,بھیڑ , بھیس ,نقد, یا کسی بھی چیز سے کا کیا جا سکتا ہے اور یہاں یہ شرط ہے کہ بکری ہو بکرا نہ ہو کالی ہو دوسراکلرنہ ہو میں سوچ میں پڑگیاسوچتے سوچتے ایک بات ذہن میں آئی کہیں ایسا تو نہیں کہ غیرمسلموں کی صحبت میں رہتے ہوئے ہمارےبھائ ان کی کچھ رسومات کا شکار تو نہیں ہو گئے .ہندوبےچارے کالی ماتا کے لیے کالی کالی بکریاں ذبح کرتےہیں اب مسلمان بھی ان کے نقش قدم پر چلنے لگے، بکری ٹھری بےچاری کمزورسی پیٹھ اور پیٹ میں تمیز ناممکن کپوسڑ( कुपाेषण)کی شکار ,چلناپھرنامحال, رات بھرکےجلوس سے موت کےدہانےپرقدم رکھ چکی بکری, اسے چوراہےپرلایاگیا,اب حضرت جی کاانتظارہےحضرت تشریف لاتے ہیں, بکری کےکان میں.کچھ پڑھ کردم کرتےہیں اور پھرکالی بکری کےکالے سرکے کالےکان پرکالی پٹی باندھ دیاجاتاہے کہ ہمارے حضرت کا کیا ہوادم بے دم ہوکرکان کے راستے باہر نہ نکل جائےاب بکری ذبح ہوتی ہےاور ہرمحلےکاچوراہا اسکی اوجھڑی ,سراورہڈیوں کام مدفن بنتاہے . چوٹی کٹواسے بوٹی نوچوابنے والے نے جب یہ دیکھا کہ ہزاروں بکریاں اسکی وجہ سے بلی کا شکار ہو رہی ہیں تو اس نے اپنے اس عمل سے توبہ کی اور اب سننے میں آرہاہے کہ توبہ کرنے کے بعد وہ پتھرپھینکوابن گیا ہے ابھی اس خبر کی تحقیق جارہی ہے جیسے ہی مکمل خبرملی ہم پھر حاضر ہوں گے مضمون کےاختام پر ایک بات یاد رکھیں

*چاہے گردن بھی کٹ جائے لیکن اپنے ایمان و عقیدہ پر آنچ نہ آنے دیں*

_والسلام علیکم ورحمۃ اللہ_

*خیراندیش*
_ابوصمصام جمال بنارسی_
 
Top