• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چھ کلمے ؟

نجم

رکن
شمولیت
اپریل 18، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
480
پوائنٹ
79
السلام علیکم!
میرا سوال تھا کہ یہ جو چھ کلمے ہیں ان کی کیا حقیقت ہے ؟ آیا یہ احادیثِ مبارکہ میں ملتے ہیں؟
کیونکہ جہاں کہیں سے بھی پڑھنے کا اتفاق ہوا ان کلموں کو تو ان کے آخر میں حوالہ نہیں دیا گیا۔
آخر یہ ہم تک کیسے پہنچے ؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
آپ ذرا ان چھ کلموں کے الفاظ لکھ دیں، تبھی کچھ عرض کیا جاسکتا ہے۔
ویسے ہمارے مطالعہ کی حدتک صحیح احادیث میں ایک ہی کلمہ بتایا گیا ہے جو توحید و رسالت کے اقرار پرمشتمل ہے ، البتہ بعض روایت میں کچھ الفاظ کی کم وبیشی ہے مگر مفہوم ایک ہی ہے۔

اب جن لوگوں نے کلموں کی چھ ترتیب بنائی ہے میرے خیال سے وہ خود بھی یہ نہیں کہیں گے یہ یہ سب احادیث سے ثابت ہے ۔
کلمہ طیبہ جسے یہ لوگ پہلا کلمہ کہتے ہیں اسی کے بارے یہ آئے دن اعلان کرتے ہیں یہ کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں ۔
 

نجم

رکن
شمولیت
اپریل 18، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
480
پوائنٹ
79
السلام علیکم!
بھائی بات آسان فہم میں سمجھا دیں تا کہ میں بھی آگے کر سکوں۔
کیونکہ جس ادارے میں میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں وہاں کی اسلامک اسٹڈیز کی ایک استاذہ نے چھ کلمے یاد کرنے کو کہے۔
یاد تو میں نے کرلئے مگر جب میں یہی سوال ان سے پوچھا تو وہ بھی ٹھیک سے بتا پائیں۔
 
Top