• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چین نے ٹریفک جام سے بچنے کیلیے گاڑیوں کے اوپرسے گزرنے والی بس تیارکرلی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
چین نے ٹریفک جام سے بچنے کیلیے گاڑیوں کے اوپرسے گزرنے والی بس تیارکرلی


بس اپنے ڈیزائن کے باعث گاڑیوں کے اوپر سے باآسانی گزر سکے گی جب کہ اس میں 12 مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی۔ فوٹو گیزمیگ


بیجنگ: چین کی 19 ویں بیجنگ انٹرنیشنل ہائی ٹیک نمائش میں ماہرین نے ایک ایسی بس کا ماڈل پیش کیا جو سڑکوں پر چلتی گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکے گی۔

چینی انجینئرز نے دنیا کی منفرد ترین بس کا مکمل ماڈل نمائش کے دوران حاضرین کو دکھایا۔ اس بس کو ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بس اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ دیگر گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکے۔ اس کے نیچے اتنی جگہ موجود ہے کہ یہ باآسانی کئی کاروں کے اوپر سے گزر سکتی ہے۔ عام ٹرین کی طرح یہ بس بھی پٹڑی استعمال کرے گی لیکن اس کی پٹڑی کی چوڑائی ایک پورے روڈ کے برابر ہو گی۔ لیکن چونکہ اس کے نیچے جگہ خالی ہو گی اس لیے یہ روڈ کے کناروں پر چلتے ہوئے دیگر کاروں کے اوپر سے باآسانی گزرتے ہوئے چلی جائے گی۔

بس میں 12 سو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہو گی۔ اس سال کے اختتام تک یہ بسیں نہ صرف تیار ہوں گی بلکہ بیجنگ کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی بھی نظر آئیں گی۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اسکی تصوراتی ویڈیو کافی سال پہلے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پاکستان میں ایک میٹرو سے کم جھگڑا ہوا ہے؟
 
Top