• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چیچن سیکیورٹی کو داعش کے خود ساختہ خلیفہ کی تلاش!

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
چیچن سیکیورٹی کو داعش کے خود ساختہ خلیفہ کی تلاش!

ابوبکر البغدادی امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ ہے: قدیروف​

العربیہ ڈاٹ نیٹ: بدھ 28 ذوالحجہ 1435هـ - 22 اکتوبر 2014م

روس کے شمالی قوقاز کی خود مختار مسلمان ریاست چیچنیا کے گورنر رمضان قدیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی ایک سیکیورٹی ٹیم دولت اسلامی "داعش" کے خلیفہ ابو بکر البغدادی کو تلاش کر رہی ہے تاکہ اسے پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رمضان قدیروف نے میڈیا کو بتایا کہ خلیفہ البغدادی ایک اشتہاری ہے جس کی تلاش کے لیے ہمارے سیکیورٹی اہلکار کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ ابوبکر البغدادی امریکی "سی آئی اے" کا ایجنٹ ہے جسے واشنگٹن نے مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی املاک کی لوٹ مار کے لیے متعین کر رکھا ہے۔

رمضان قدیروف اپنے ایک پہلے بیان میں بھی کہہ چکے ہیں کہ "داعش، امریکا کی پیداوار ہے اور اس کا خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی انہی کے خفیہ اداروں کا ایجنٹ ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ ابو بکر البغدادی کو امریکی خفیہ ادارے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خود بھرتی کیا ہے۔

گورنر رمضان قدیروف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کو داعش میں شمولیت سے روک سکتے ہیں مگر انٹرنیٹ کے ذریعے داعش میں بھرتی کی ترغیبات کسی بھی شخص کو شدت پسندوں کی طرف مائل کر سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ چیچنیا اور روس کے دوسرے شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے حامی ہیں۔

ح
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اس خبر سے اندازا ہو رہا ہے کہ جناب قدیروف خلیفۃ المسلمین ہوں گے جبھی تو وہ بقول اُن کے خلیفہ البغدادی کو قید کرنے کے لئے ٹیم روانہ کر چکے ہیں۔
 
Top