• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکترز سے معزرت کے ساتھ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے​
اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ​
جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا​
جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس
مربّہ آملہ کھا یا انناس​
اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی
تو پی لی سونف یا ادرک کا پانی​
تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے​
جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے​
اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل​
جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس​
شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی​
اگر کانوں میں تکلیف ہووے
تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے​
اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے
تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے​
تپ دق سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے گّنا چوس بھائی​
دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی​
اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
تو استعمال کر انڈے کی زردی​
جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ
تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ​
 
Top