• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کہتے ہیں ہمیں اپنے آپ کو مسلم کہنا چاھیے !!!

شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
سارے ہی اعتراضات فضول اعتراضات ہے۔ کوئی بھی ڈاکٹر ذاکر نائک کو سننے والا بخوبی جانتا ہونگا۔ اللہ نے ان کو شہرت ہی اتنی دے دی ہے تو کچھ بھائیوں کو تکلیف کیسے نا ہو۔ ایک بھائی ڈاکٹر ذاکر نائک پر اعتراض کر رھا تھا جبکہ اس کو انگریزی زبان تک نہیں آتی۔۔ یعنی جو کوئی ان کے بڑون نے فرما دیا قبول کر لیا۔ تحقیق نہیں کی۔ اگر کوئی بات کسی ایک ریکارڈنگ میں بہت مختصر ہے تو دوسرے کسی موقعہ پر ڈاکٹر ذاکر سے خوب واضح ہے وہی چیز۔ لیکن کیا ۔۔ کیا جائے۔ اور اہل حدیث نہیں کہنا چاھئے اپنے آپ کو جو کہا۔ تو ساتھ یہ بھی تو فرمایا اہل حدیث ان کے حساب سے سب قریب ترین مذہب ہے قرآن و سنت کے۔۔۔۔ لیکن نفرت میں یہ چیزیں کہا نظر آتی ہے ۔۔۔۔۔ اور غامدی صاحب جیسے منکر حدیث علماء سے ملانا ڈاکٹر زاکر نائک کو زیادتی ہے۔۔
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
یہ کب کہا ہے انہوں نے؟ کوئی ریفرنس دے سکتے ہیں؟
میرے فون پر وھاٹس اپ پر کسی بھای نے یہ ویڈیو سیند کیا تھا- جو اب بھی میرے پاس سیو ہے- ایک غیر مسلم سوال کرتا ہے کہ میں اللہ کو تو مانتا ہون- محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتا تو کیا میں نجات پا سکتا ہون- ڈاکٹر صاحب پوچھتے ہیں کیا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مانتے ہو- وہ نفی میں جواب دیتا ہے - ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں - چانسز بہت کم ہیں 0000 1 پرسنٹ کیوں کہ اللہ فرماتا ہے ان اللہ لا یغفر ان یشرک الخ ایک مثال دیتے ہیں کہ کوی بہت اونچی عمارت سے گرے تو بچ بھی سکتا ہے- اس کے رد میں شیخ ابو زید ضمیہر کا ویڈیو بھی میرے پاس محفوظ ہے- اگر آپ ڈھونڈ سکیں تو مہربانی ورنہ میں کسی بھای کے ذریعہ دونوں فائل اپلوڈ کروادونگا-(یاد رہے کہ یہ روایت بالمعنی ہے-ویڈیو انگلش میں ہے)
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
اوپر موجود جواب محمد علی جواد بھائی کو نہیں تھا بلکہ اس مصنف کو تھا جس نے زاکر نائیک صاحب کے خلاف کتاب لکھی ہے، بہرحال جہاں اسلام دشمن لوگ دین اسلام کو ختم کرنے کے درپے ہیں وہاں نام نہاد مسلمان بھی ان کے ان گھناؤنے مقاصد کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں، زاکر نائیک صاحب سے اختلاف کریں ضرور کریں لیکن کم از کم اتنا تو ہوش کریں کہ وہ دین اسلام کی دعوت دے رہے ہیں، ان کی دعوت پر اثر نہ پڑے، غیر مسلم اور نام نہاد مسلمان جو اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں وہ تو اعتراض کریں گے،وہ تو دشمنی کریں گے ہی کیونکہ ان کے باطل عقائد لوگوں کے سامنے آتے ہیں، لیکن ہم سلفیوں کو کم از کم عقل سے کام لینا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت کے راستے پر چلنے کی اور قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
مجھے تو ٹائپنگ بھی نہیں آتی- مختصر عرض ہے کہ کسی کی اصلاح کے لئے براہ راست سمجھانا ہی ضروری ہے تو دیوبند اور بریلی کے علماء کو سمجھانے کے لئے کون گیا تھا -تو ان کے خلاف بیانات اور کتب کی اشاعت بھی بند ہونا چاہیے- ڈاکٹر ساحب کو مسلم اور سلفی کے مسئلہ میں شیخ عبدالحمید رحمانی نے اسی محفل میں سمجھایا تھا جہاں خود موصوف موجود تھے- لیکن کیا انھوں نے رجوع کیا؟ وصی اللہ عباس کی ڈاکٹر صاحب کو نصیحت یوٹیوب پر موجود ہے جو چاھے دیکھ سکتا ہے- ڈاکٹر مرتضی بخش کے ردود ہیں - شیخ ابو زید ضمیر کے کئی ویڈیو ہماری مسجد کے پی سی میں موجود ہیں - جس میں شیخ نے نام لئے بغیر پوری شدت سے ان باطل افکار کا رد کیا ہے- ڈاکٹر صاحب کے بارے میں کئ کتب مارکیٹ میں موجود ہیں - مجھے ایک دو ہی مسئلہ بتادیں کہ ڈاکٹر صاھب نے ان نصیحتوں سے متاثر ہوکر رجوع کیا ہو- اگر ڈاکٹر صاحب کی غلطیوں کو بتانا دعوت میں رکاوٹ ہے تو تبلیغی جماعت پر اعتراض مسلمانوں کی اصلاح میں رکاوٹ نہیں ؟ تو یہ سلسلہ ہی بند ہونا چاہیے-
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
سارے ہی اعتراضات فضول اعتراضات ہے۔ کوئی بھی ڈاکٹر ذاکر نائک کو سننے والا بخوبی جانتا ہونگا۔ اللہ نے ان کو شہرت ہی اتنی دے دی ہے تو کچھ بھائیوں کو تکلیف کیسے نا ہو۔ ایک بھائی ڈاکٹر ذاکر نائک پر اعتراض کر رھا تھا جبکہ اس کو انگریزی زبان تک نہیں آتی۔۔ یعنی جو کوئی ان کے بڑون نے فرما دیا قبول کر لیا۔ تحقیق نہیں کی۔ اگر کوئی بات کسی ایک ریکارڈنگ میں بہت مختصر ہے تو دوسرے کسی موقعہ پر ڈاکٹر ذاکر سے خوب واضح ہے وہی چیز۔ لیکن کیا ۔۔ کیا جائے۔ اور اہل حدیث نہیں کہنا چاھئے اپنے آپ کو جو کہا۔ تو ساتھ یہ بھی تو فرمایا اہل حدیث ان کے حساب سے سب قریب ترین مذہب ہے قرآن و سنت کے۔۔۔۔ لیکن نفرت میں یہ چیزیں کہا نظر آتی ہے ۔۔۔۔۔ اور غامدی صاحب جیسے منکر حدیث علماء سے ملانا ڈاکٹر زاکر نائک کو زیادتی ہے۔۔
عربی ضرب المثل ہے - حبک الشی یعمی ویصم - میرے شیخ (ابو زید ضمیر ) اکثر کہتے ہیں -حفاظت دین اشاعت دین پر مقدم ہے- اہل علم جانتے ہیں کہ جماعت المسلمین کے بانی اہل حدیث تھے -پھر بہکے- ایسے کتنے ہی لوگ ہیں -اللہ جانتا ہے مجھے ڈاکٹر صاحب سے کوی ذاتی عناد نہیں لیکن یہی ڈر ہے (اللہ کرے کے غلط ہو) یہ کسی نئے فرقہ کی داغ بیل ہے-
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
  1. سب سے پہلے تو یہ "اصول" جان لیجئے کہ کوئی بھی عالم دین یا داعی خطا، کمی یا کمزوریوں سے پاک نہیں ہوتا۔ ہر ایک میں کچھ نہ کچھ کمی، خامی ضرور ہوتی ہے۔ اس اصول کی رو سے ڈاکٹر ذاکر سمیت تمام علماء میں انفرادی کمزوریاں، علمی خامیاں یا کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کے حامی اور فالوورز عموماً انہیں "خطاؤں سے پاک سمجھتے" ہیں اور ان کے مخالفین مختلف قسم کی ضمنی اور غیر متعلقہ کمزوریوں اور خامیوں کو اس طرح اجاگر کرتے ہیں گویا کہ اس میں کوئی خوبی ہے ہی نہیں۔
  2. میں ذاتی طور پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا "فین" ہوں، اس کے باوجود یہ بھی جانتا ہوں کہ ان میں کئی خامیاں اور کمزوریاں بھی موجود ہیں۔
  3. ڈاکٹر ذاکر بنیادی طور پر تقابل ادیان کے اسکالر اور دین اسلام کے داعی و مبلغ ہیں۔ نہ تو وہ روایتی "عالم دین" ہیں، نہ "مفسر و محدث" اور نہ ہی مفتی۔ لہٰذا ان میں ایسی "خوبیاں" نہ ڈھونڈی جائیں، جو ایک مستند عالم دین، ایک معتبر مفتی، ایک مفسر یا ایک محدث (واضح رہے کہ یہ اسپیشلائزیشن والے شعبے ہیں اور ایک فرد عموماً ایک ہی شعبہ کا ماہر ہوتا ہے، سب کا نہیں) میں ہوتی ہیں یا ہونی چاہئے۔
  4. ڈاکٹر صاحب کی "وجہ شہرت" یا خاص الخاص خوبی یہ ہے کہ (×) وہ عربی اور انگریزی میں یکساں مہارت رکھتے ہیں (×) قرآن، حدیث، بائبل اور گیتا سمیت بیشتر بڑے ادیان کی مذہبی کتب میں موجود "مواد" پر اتنا عبور رکھتے ہیں کہ ہزاروں لاکھوں کے مجمع میں کسی بھی موضوع پر مکمل حوالہ جات کے ساتھ ان مذہبی کتب سے اقتباسات پیش کرسکتے ہیں۔ جدید و قدیم دنیا میں اس "ہنر" کی شاید ہی کوئی مثال مل سکے۔ (×) اُن کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ سائل کے ہر قسم کے سوالات کا سائل ہی کی ذہنی سطح پر اتر کر جواب دینے اور انہیں مطمئن کرنے کی الہیت رکھتے ہیں۔ جبکہ "روایتی علمائے کرام" کبھی بھی اپنی "بلند علمی سطح" سے نیچے اتر کر سائل کی زبان میں بات نہیں کرسکتے (الا ماشاءاللہ) (×) ڈاکٹر ذاکر صاحب عالمانہ، جاہلانہ، فاسقانہ، بیوقوفانہ اور مخالفانہ (وغیرہ وغیرہ) سمیت ہر قسم کے سوالات فی البدیح جوابات دینے میں ماہر ہیں۔ جبکہ روایتی علمائے کرام جدید اذہان میں اٹھنے والے بعض الہادی، کفریہ اور بے ادبی پر مشتمل سوالات کے جوابات دینے کی "اہلیت" سے بالعموم محروم بھی ہوتے ہیں اور اکثر ایسے سوالات کرنے کی اجزات بھی نہیں دیتے۔ (×) ڈاکٹر صاحب اسلام دشمن عوام و خواص اور اسکالرز کو بھی مدلل جواب دے کر ان پر اسلام ک حقانیت کو واضح کرنے کی خوبی سے بھی مالا مال ہیں (×) ڈاکٹر صاحب زبان کے دھنی ہیں، قلم کے نہیں۔ ان کے نام سے جتنی بھی کتب مارکیٹ میں موجود ہیں، وہ ڈاکٹر صاحب نے کبھی نہیں "لکھیں"۔ یہ ساری کتب ان کی "تقاریر کی ریکارڈنگز" ہیں، جنہیں ان کے ادارے یا دیگر اداروں نے ویڈیو سے تحریر میں منتقل کیا ہے۔ (×) ڈاکٹر صاحب کا حافظہ بھی کمال کا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
دھاگہ کے موضوع کے حوالہ سے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اس بات سے متفق ہوں کہ ہمیں صرف اور صرف مسلم کہلوانے میں ہی فخر کرنا چاہئے۔ تنظیمی اعتبار سے ہم کسی بھی صحیح العقیدہ مسلم تنظیم یا ادارے سے اپنا تعلق قائم کرسکتے اور بتلا سکتے ہیں۔ لیکن کہلوانا خود مسلم یا مسلمان ہی چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
یوسف صاحب بلاشبہ ہر عالم یا داعی میں کچھ علم یا عملی کمزوریاں ہوتی ہیں - لیکن اس کی کچھ حد بھی ہے یا نہیں- یہ آج کل کا بہترین حربہ ہے کہ جب جواب نہ بن پڑے تو یہ کہ دیا جاے کہ ہر عالم غلطیاں ہوتی ہیں- اگر یہی قاعدہ کلیہ ہے تو کسی بھی بدعتی یا گمراہ شخص کی پکڑ نہیں ہوسکتی کیونکہ کوی بھی سو فیصد غلط نہیں ہوتا - تو براہ کرم آپ ہی بتلادیں کہ کتنی اور کونسی غلطیاں ہیں جس کہ بعد کوی عالم یا داعی گمراہ اور بدعتی ہوتا ہے اور کونسی چیزیں معاف ہوتی ہیں -تاکہ میں اپنی اصلاح کرسکوں -
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
جو شخص تقابل ادیان کا ماہر ہے ہمارا کہنا بھی یہی ہے کہ اس میں عالم مفتی اور محدث کی خوبیاں نہیں ڈھونڈ نی چاہیے- لیکن اس تقابل ادیان کے ماہر نے بھی اپنی اوقات میں رہنا چاہیے- اللہ کی اسماء وصفات کے بارے میں منہج سلف کے بارے میں جنت اور جہنم کی ہمیشگی کے بارے میں اللہ کیا کرسکتا ہے اور کیا نہیں کرسکتا مرتد کی سزا فقہی مساءل اور دسیوں چیزوں میں کلام نہیں کرنا چاہیے- کیا خیال ہے-
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
ڈاکٹر صاحب کی انگریزی میں مہارت تو ماشاءاللہ ہے - لیکن ڈاکٹر صاحب عربی زبان کے ماہر ہیں یہ بات ایک لطیفہ ہی ہے- جو چاہے دیکھ سکتا ہے- ہاتھ کنگن کو کو آرسی کیا پڑھے لکھے کو فارسی کیا-
 
Top