• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ بات سن کر قرآن پڑھا اور پھر اسلام قبول کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ رہا -- !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
’ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ بات سن کر قرآن پڑھا اور پھر اسلام قبول کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ رہا‘ ملیے اس امریکی خاتون سے جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام قبول کروادیا

18 نومبر 2016 (20:09)


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام اور مسلمانوں سے بغض رکھنے والے اپنی سازشوں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے لیکن قدرت کیسے ان کی سازشوں کو انہیں پر الٹ دیتی ہے اس کی ایک خوبصورت مثال نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زہر فشانی کے ردعمل میں اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون لیزا شینکلن ہیں۔ لیزا کی زندگی میں یہ معجزہ کس طرح رونما ہوا، انہی کی زبانی سنئے:

ڈونلڈ ٹرمپ ہاتھ سے ایسا نشان کیوں بناتے ہیں؟ ایسا دعویٰ منظر عام پر کہ تہلکہ برپاہوگیا، جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہو جائیں گے

”یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نفرت انگیز گفتگو ہی تھی کہ جس نے مجھے ایک سال قبل قرآن مجید کو کھولنے اور اسے بغور پڑھنے کی جانب مائل کیا۔ اس نے مجھے مسلمانوں کے ساتھ میل جول کا موقع فراہم کیا، جس کے نتیجے میں مَیں نے بالآخر اسلام قبول کرلیا۔ میں اس کے لئے بے حد شکرگزار ہوں۔ اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے باقاعدہ اقتدار سنبھالنے کے دن، یعنی 20 جنوری 2017ءسے میں ہر جگہ حجاب پہننا بھی شروع کروں گی۔ میں اب تک ہچکچاہٹ کی شکار تھی کیونکہ میری پرورش مسلمان خاندان میں نہیں ہوئی تھی۔ میرے پاس اس صدیوں پرانے مذہب کے متعلق تمام جوابات نہیں ہیں، لیکن میں ہر قسم کی نفرت کے خلاف کھڑی ہوں گی۔ ٹرمپ کو مجھے کوئی بیج (badge) نہیں دینا پڑے گا جسے میں لگائے رکھوں۔ میں فخر کے ساتھ حجاب پہنوں گی اور شدت پسندوں کو ہر جگہ للکاروں گی۔ جمعہ 20 جنوری 2017ءکو لیزا شینکلن سب کے سامنے حجاب پہنے گی۔ انشاءاللہ“

لیزا شینکلن کی یہ پوسٹ ویب سائٹ آئی ایل ایم فیڈ پر شیئر کی گئی ہے اور ہزاروں انٹرنیٹ صارفین اس پر اپنی مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔ مسلمان بہنوں اور بھائیوں کی بہت بڑی تعداد نے لیزا شینکلن کو خوش آمدید کہا ہے اور انہیں ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔ اکثر لوگوں نے ان کے اس فیصلے کو بھی سراہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے باقاعدہ طور پر اقتدار سنبھالنے کے دن حجاب پہننے کا اعلان کرکے ایسا پیغام دیں گی کہ جس کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے گی۔

http://dailypakistan.com.pk/international/18-Nov-2016/479879
 
Top