• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈی-وی-ڈی رائٹنگ کا کیا طریقہ ہے ؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام و علیکم !
ڈی-وی-ڈی رائٹنگ کا کیا طریقہ ہے ؟ سافٹ وئیر کا لنک اور مکمل طریقہ مع تصاویر چاہیے۔
جزاکم اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز بھائی آپ اس لنک سے سوفٹ ڈؤانلوڈ کریں۔
 

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
بھائی میرے پاس "نیرو سٹارٹ سمارٹ" سافٹ وئیر ہے. لیکن مجھے اس کے استعمال کا طریقہ نہیں آتا. مہربانی فرما کر طریقہ تفصیلاً بتا دیں. آڈیو، ویڈیو، اور کتابیں وغیرہ ڈی وی ڈی میں محفوظ کرنے کا.
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بھائی میرے پاس "نیرو سٹارٹ سمارٹ" سافٹ وئیر ہے. لیکن مجھے اس کے استعمال کا طریقہ نہیں آتا. مہربانی فرما کر طریقہ تفصیلاً بتا دیں. آڈیو، ویڈیو، اور کتابیں وغیرہ ڈی وی ڈی میں محفوظ کرنے کا.
جی بھائی جان جو سوفٹ میں یوز کرتا ہوں وہ آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔
٭ انسٹال کریں۔اور پھر آن کریں گے تو یہ سکرین کھلے گی۔ پیکچر
٭ سی ڈی روم میں سی ڈی ڈالیں۔یاد رہے سی ڈی کو آٹو برن نہیں کرنا۔یعنی جب آپ سی ڈی ڈالیں گے تو یوں باکس ظاہر ہوگا-( پیکچر)۔اس کو کینسل کردینا ہے۔
٭ Nero Burning ROM پروگرام کے فائل مینیو میں جائیں اور وہاں سے نیو پہ کلک کردیں۔کچھ یوں ظاہر ہوگا۔ پیکچر
٭ باکس کے لفٹ کونے پہ لکھا ہوا نظر آئے گا ڈی وی ڈی یا سی ڈی۔۔اگر ڈی وی ڈی ہے تو ڈی وی ڈی چوز کرلیں اگر سی ڈی ہے تو سی ڈی چوز کرتے ہوئے باکس کے نیچے رائٹ سائٹ پر نیو کا بٹن ہوگا اس پر کلک کرنے سے یوں سکریں ظاہر ہوگی۔ پیکچر
٭ جو بھی رائٹ کرنا ہو ڈرائیوز سے لے کر ڈریگ کرتے ہوئے خالی خانہ میں پیسٹ کرتے جائیں۔جب فائلیں شامل کرلیں گے تو یوں نظر آئے گا ۔۔ پیکچر
٭ اس کے بعد اسی سکرین میں دو بٹن نظر آئیں گے ایک ہوگا ’’ برن نو ‘‘ کےنام سے اور ایک ہوگا ’’ برن ‘‘ برن نو کے بجائے برن پر کلک کرنا ہے کیونکہ اگر برن نو پر کلک کردیا تو رائٹ سپیڈ طے کیے بغیر وہ رائٹ کرنا شروع کردے گا۔ اس لیے جب آپ برن پر کلک کریں گے تو یوں سکرین نظر آئے گی ۔ پیکچر
٭ یہاں سے رائٹ سپیڈ سی ڈی کےلیے 12 اور ڈی وی ڈی کےلیے 40 چوز کریں اور نیچے بنے برن کے بٹن پر کلک کردیں۔
نوٹ:
یاد رہے سی ڈی ہو یا ڈی وی ڈی رائٹ کرتے ہوئے خیال رہے کہ تین چار سو ایم بی خالی چھوڑنی ہے۔ مثال کے طور پر اگر سی ڈی سات سو ایم بی کی ہے تو آپ نے چار یا زیادہ پانچ سو تک ایم بی پر مشتمل ڈیٹا شامل کرنا ہے۔یا پھر جب آپ ڈیٹا زیادہ شامل کرلیں گے تو پھر نیچے بار میں بلیو کلر کے بجائے ریڈ کلر ہوجائے گا۔ اس لیے بلیو کلر تک ڈیٹا شامل کرنا ہے۔
 
شمولیت
دسمبر 27، 2011
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
32
جزاک اللہ کافی تفصیل کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کا شکریہ ۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اگر ونڈو سیون یوزر ہیں تو اسی میں برن کا آپشن بھی ہے ونڈو ایکس پی کے لیے سافٹ ویر کی ضرورت ہے جو طریقہ کلیم صاحب نے بتایا وہ سب سے بیسٹ اور آسان ہے
 
Top