• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت کئ دفعہ ۔۔۔۔۔۔میرا جواب کیوں نہیں ملتا

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
میں نے کچھ سوالات کیۓ تھے لیکن اب تک جواب نیں ملا
١ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻫَﺎﺭُﻭﻥُ ﺑْﻦُ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠَّﻪِ، ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻋَﺒْﺪُ ﺍﻟْﻌَﺰِﻳﺰِ ﺑْﻦُ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠَّﻪِ
ﺍﻷُﻭَﻳْﺴِﻲُّ، ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺳُﻠَﻴْﻤَﺎﻥُ ﺑْﻦُ ﺑِﻼَﻝٍ، ﻋَﻦْ ﺛَﻮْﺭِ ﺑْﻦِ ﺯَﻳْﺪٍ، ﻋَﻦِ ﺍﻟْﺤَﺴَﻦِ ﺑْﻦِ
ﺃَﺑِﻲ ﺍﻟْﺤَﺴَﻦِ، ﻋَﻦْ ﻋَﻤَّﺎﺭِ ﺑْﻦِ ﻳَﺎﺳِﺮٍ، ﺃَﻥَّ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺻﻠﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ
ﻭﺳﻠﻢ ﻗَﺎﻝَ " ﺛَﻼَﺛَﺔٌ ﻻَ ﺗَﻘْﺮَﺑُﻬُﻢُ ﺍﻟْﻤَﻼَﺋِﻜَﺔُ ﺟِﻴﻔَﺔُ ﺍﻟْﻜَﺎﻓِﺮِ ﻭَﺍﻟْﻤُﺘَﻀَﻤِّﺦُ
ﺑِﺎﻟْﺨَﻠُﻮﻕِ ﻭَﺍﻟْﺠُﻨُﺐُ ﺇِﻻَّ ﺃَﻥْ ﻳَﺘَﻮَﺿَّﺄ


اس حدیث کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ھے لیکن حافظ زبیر رحمہ اللہ نے اسکو ضعیف کہا ھے.
براہ کرم رہنمائ فرمائیں.
اور یہ بھی بتائیں ایسی حالت میں کیا کیا جاۓ ایک محدث صحیح کہیں اور ایک ضعیف ؟
جزاکم اللہ خیر شیخ


۲ کیا غیر مسلموں دعوت و تبلیغ کی خاطر مصحف دیا جا سکتا ھے؟
براہ کرم مدلل بیان بتائیں
٣ سود اسلام میں حرام ھے. لیکن علما نے سودی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت دی ؟
کیوں؟
کیا کسی شرعی دلیل کی بنا پر؟
اور کیا سودی بینک میں job کرنا صحیح ھے؟
جزاك الله خير
 

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خضر حیات بھائی اور اسحاق سلفی بھائی عمر اثری بھائی نے پہلے بھی کچھ سوالات چھوڑے تھے اور جواب نہیں حاصل کر سکے۔ آپ لوگ ان کے سوالات چیک کیجیے اور اگر ممکن ہو تو جوابات دیجیے۔
ذیل میں ان کے پوچھے گئے کچھ سوالات میں لنک دیے رہا ہوں جو جواب کے منتظر ہیں۔
تحقیق حدیث
قرآن
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
مستند اہل علم کے جواب آنے تلک احقر کی اس ذاتی رائے پر اکتفا کیجئے۔

س:ایسی حالت میں کیا کیا جاۓ ایک محدث صحیح کہیں اور ایک ضعیف ؟
ج: اگر حدیث کا متن کسی فرضیت یا کسی حرمت سے متعلق ہے تو اس حدیث کو صحیح سمجھ کر اس پر عمل کیجئے۔ بصورت دیگر کسی بھی ایک رائے کو اختیار کرسکتے ہیں


س: کیا غیر مسلموں دعوت و تبلیغ کی خاطر مصحف دیا جا سکتا ھے؟
ج: جی ہاں دیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسی رائے کے قائل ہیں۔

س: سود اسلام میں حرام ھے. لیکن علما نے سودی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت دی ؟ کیوں؟
ج: دو وجوہ سے ۔ موجودہ دنیا میں بنک کا کوئی ”متبادل“ موجود نہیں ہے اور ایک طرح سے اس کا استعمال تقریباً ”ناگزیر“ ہے۔ دوسرے ہم ”کرنٹ اکاؤنٹ“ کھول کر سودی معاملات میں ملوث ہونے سے ”بچ“ بھی سکتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی بنک اکاؤنٹ کھولے بغیر بھی معمولات دنیا احسن طریقے سے انجام دے سکتا ہے تو اس کے لئے بنک اکاؤنٹ کھولنا ضروری نہیں ہے۔

س: کیا سودی بینک میں job کرنا صحیح ھے؟
ج: جی نہیں ۔ لیکن اگر آپ پہلے سے بنک جاب کر رہے ہوں اور پھر آپ کو معلوم ہو کہ بنک جاب کرنا جائزنہیں اور آپ کے پاس متبادل روزگار بھی نہ ہو تو آپ پہلے متبادل روزگار تلاش کیجئے، پھر بنک جاب چھوڑیئے ۔

واللہ اعلم بالصواب
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
۲ کیا غیر مسلموں دعوت و تبلیغ کی خاطر مصحف دیا جا سکتا ھے؟
براہ کرم مدلل بیان بتائیں
اصل تو یہی ہے کہ کافر کو قرآن مجید دینا جائز نہیں ، کیونکہ کافر ناپاک ہوتا ہے ۔ لیکن دعوت و تبلیغ کی مصلحت کی خاطر کچھ تفصیل ہے ، درج ذیل سوال و جواب میں ملاحظہ کرلیں :
کافرکو حاشیہ پرترجمہ کیاگیا قرآن مجید دینے کا حکم
کیا کفارکو وہ قرآن کریم جس کے حاشیہ پر ترجمہ کیا گیا ہے اور قرآنی نص عربی میں ہو دعوۃ وتبلیغ کی غرض دیا جاسکتا ہے ؟
الحمدللہ
ہم نے مندرجہ ذیل سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثيمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا :
کافرکو وہ قرآن کریم دینا جس میں ترجمہ و تفسیر اور قرآنی نص ایک ہی حجم میں ہو اس کا حکم کیا ہے ؟
شیخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :
اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھے _ علماء کے ہاں معروف یہ ہے کہ قرآن مجید پر کافر کا مسلط ہونا جائز نہیں لیکن کافرکو دعوت وتبلیغ کرنی چاہے – اگروہ کافر سچا ہو اورقرآن کریم کی معرفت چاہتا ہو- تو اسے لائیبریری آنے کی دعوت دی جاۓ چاہے وہ لائبریری گھر کی ہو یا پھر عمومی ہو تو اسے اپنے سامنے قرآن مجید دکھاۓ ۔ انتہی ۔
اوراگر قرآنی نص کے بغیر صرف ترجمہ کا نسخہ مل جاۓ تو وہ کافر کو دینے میں کوئ حرج نہيں ۔
واللہ تعالی اعلم ۔ .
حوالہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اس حدیث کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ھے لیکن حافظ زبیر رحمہ اللہ نے اسکو ضعیف کہا ھے.
براہ کرم رہنمائ فرمائیں.
اور یہ بھی بتائیں ایسی حالت میں کیا کیا جاۓ ایک محدث صحیح کہیں اور ایک ضعیف ؟
جزاکم اللہ خیر شیخ
حدیث کی تصحیح و تضعیف میں اختلاف ، عام آدمی کیا کرے ؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
٣ سود اسلام میں حرام ھے. لیکن علما نے سودی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت دی ؟
کیوں؟
کیا کسی شرعی دلیل کی بنا پر؟
علماء اجازت ان بینکوں کی دیتے ہیں ، جن کو غیر سودی سمجھتے ہیں ، یہاں ملاحظہ فرمائیں ۔
سودی بینکوں کی اجازت نہیں دیتے ، یہاں دیکھ لیں ۔
 
Top