• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کائنات کی سب سے قیمتی دولت

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
کائنات کی سب سے قیمتی دولت

حق سننے اور دیکھنے کے بعد اگلا مرحلہ ایمان کی دولت سے سرفراز ہونے کا مرحلہ ہوتا ہے۔یہی وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں انسان کا دشمن شیطان اپنا پورا زور صرف کرتا ہے۔ایمان لانے کی صورت میں مومن کو آنے والے مالی نقصانات سے ڈراتا ہے۔جان کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتا ہے۔اس کی موجودہ حیثیت و مقام اور مرتبہ کے جاتے رہنے کا اندیشہ اس کے دل میں ڈالتا ہے اور اس قسم کے دوسرے حقیر اور فانی فائدوں کی فہرستیں اس کے سامنے پیش کرتا جاتا ہے۔اور ان کے بدلے اس دولت سے اسے دور رکھنے اور اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے جو اس ساری کائنات سے قیمتی دولت ہے اور وہ اتنی گراں اور قیمتی ہے کہ اس کی قیمت سے خود عرش والے رب نے اپنے رسول ﷺ کی اُمت کو یوں آگاہ فرمادیا ہے:
(مفہوم حدیث)
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایک بندے کو ساری کائنات کے سامنے لائیں گے اور اس کے سامنے ننانوے (99) رجسٹر پھیلا دیے جائیں گے ۔یہ رجسٹر منتہا نظر تک پھیلا ہو گا۔اللہ تعالیٰ پوچھیں گے: کیا جو کچھ ان میں لکھا ہوا ہے تو اس کا انکار کرتا ہے ؟کیا بندے لکھنے والوں نے تجھ پر ظلم کیا ہے؟وہ کہے گا! نہیں اے میرے رب ۔اللہ پاک پوچھیں گے: تیرا کوئی عذر ہے؟؟کہے گا: نہیں۔اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: کیونکہ تیری ایک نیکی ہمارے پاس ہے اور تجھ پر آج ظلم نہیں ہو گا۔تو پھر ایک کاغذ کا ٹکڑا نکالا جائے گا۔جس میں " أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله "درج ہو گا۔اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: وزن کی جگہ چل۔وہ کہے گا: اے اللہ ! یہ ٹکڑا اتنے بڑے رجسٹروں کے مقابلے میں کیا حیثیت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ظلم نہیں ہو گا۔
راوی کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
فتوضع السجلات في كفة والبطاقة في كفة فطاشت السجلات وثقلت البطاقة فلا يثقل مع اسم الله شيء
ترجمہ: تمام رجسٹر ترازو کے ایک پلڑے میں اور ایک کاغذ کا ٹکڑا دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے گا ۔رجسٹروں کا پلڑا ہلکا ہو کر اوپر اُٹھ جائے گااور کلمے کے ٹکڑے والا پلڑا بھاری ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ کوئی چیز بھاری نہیں ہو سکتی۔(ترمذی،کتاب الایمان).
اب جس نے شیطان کی تمام بندشوں کو پاش پاش کر کے بغیر کسی تاخیر کے ایمان کے مضبوط کڑے کو تھام لیا اس نے شیطان کو روتا ہوا چھوڑا اور کائنات کی سب سے قیمتی دولت کو پا لیا۔
آدم کے بیٹے کا دشمن بھلا کب باز آنے والا تھا ۔وہ نئے نئے ہتھیاروں سے لیس ہو کر بار بار حملہ آور ہوتا رہا،مگر جو اس دولت کو پا چکا تھا اور اس کی قدر جان چکا تھا ،اس کی حلاوت اور مٹھاس کو چکھ چکا تھا،اس پر شیطان کا کوئی ایک وار بھی کارگر نہ ہو سکا۔بلال رضی اللہ عنہ جو اس شیرینی سے آشنا ہو چکا تھا احد احد کے نعرے بلند کرتا رہا،مگر شیطان کا نمائندہ امیہ امام کائنات کے اس محبوب یار سے کائنات کی سب سے قیمتی دولت چھین نہ سکا۔
(کتاب شاہراہ بہشت از امیر حمزہ صاحب)
 

اداس ساحل

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
87
پوائنٹ
0
ایمان ہی کائنات کی سب سے بڑی دولت ہے اور اس ایمان کی چھ یا ششم شاخیں ہیں:

توحید (اللہ پر ایمان)

فرشتوں پر ایمان

چار آسمانی کتابوں پر ایمان

اللہ کے بھیجے ہوئے رسولوں پر ایمان (ایک لاکھ چوبیس ہزار)

یوم آخرت پر ایمان

تقدیر پر ایمان

ایمان کی یہ چھ شاخیں ہیں۔ اس کے علاوہ اللہ ان فرائض پر بھی قائم رکھے جیسے توحید، نماز ، زکوۃ، روزہ اور حج۔ اللہ تمام مسلمانوں کو جہاد کا صحیح فہم عطاء فرمائے اور شر کی ان تمام قوتوں سے نجات دلائے جو مزہب کے نام سے غلط ترکیب دیتے ہیں۔ اللہ ان شر سے بچائے جو جہاد کے نام سے معصوم لوگوں کو ابدی نیند سلاتے ہیں۔ اللہ نماز کو خشوع اور خضوع سے ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ صوم و صیام کی صحیح صحیح فمہت عطاء فرمائے۔ مسلمانوں کو خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی ، ٹیپو سلطان جسیے حوالوں سے پہچاننے کی نظر عطاء فرمائے ، نہ کہ طالبان ، القاعدہ ، ٹی ٹی پی اور تمام ان جماعتوں کے شر سے بچائے جو اپنی سیاست چمکانے کے لیے مزہب کا سہارا لیتی ہیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ایمان ہی کائنات کی سب سے بڑی دولت ہے اور اس ایمان کی چھ یا ششم شاخیں ہیں:

توحید (اللہ پر ایمان)

فرشتوں پر ایمان

چار آسمانی کتابوں پر ایمان

اللہ کے بھیجے ہوئے رسولوں پر ایمان (ایک لاکھ چوبیس ہزار)

یوم آخرت پر ایمان

تقدیر پر ایمان

ایمان کی یہ چھ شاخیں ہیں۔ اس کے علاوہ اللہ ان فرائض پر بھی قائم رکھے جیسے توحید، نماز ، زکوۃ، روزہ اور حج۔ اللہ تمام مسلمانوں کو جہاد کا صحیح فہم عطاء فرمائے اور شر کی ان تمام قوتوں سے نجات دلائے جو مزہب کے نام سے غلط ترکیب دیتے ہیں۔ اللہ ان شر سے بچائے جو جہاد کے نام سے معصوم لوگوں کو ابدی نیند سلاتے ہیں۔ اللہ نماز کو خشوع اور خضوع سے ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ صوم و صیام کی صحیح صحیح فمہت عطاء فرمائے۔ مسلمانوں کو خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی ، ٹیپو سلطان جسیے حوالوں سے پہچاننے کی نظر عطاء فرمائے ، نہ کہ طالبان ، القاعدہ ، ٹی ٹی پی اور تمام ان جماعتوں کے شر سے بچائے جو اپنی سیاست چمکانے کے لیے مزہب کا سہارا لیتی ہیں
اسلام کے بنیادی عقائد
 

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
568
پوائنٹ
69
نہ کہ طالبان ، القاعدہ ، ٹی ٹی پی اور تمام ان جماعتوں کے شر سے بچائے جو اپنی سیاست چمکانے کے لیے مزہب کا سہارا لیتی ہیں
میرا خیال ہے آپ جماعۃ الدعوۃ کا نام لینا بھول گئے!
 
Top