• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کابل: افغانستان کے مختلف علاقوں میں خودکش حملے۔۔

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملے کابل اور جلال آباد میں ایک درجن سے زائد دھماکے' متعدد افراد زخمی' 2 حملہ آور گرفتار کرلئے گئے۔ دہشتگردوں نے روسی اور امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ افغان پارلیمنٹ اور فائیوسٹار ہوٹل پر قبضہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز افغان طالبان نے افغان پارلیمنٹ ہائوس میں گھس کر عمارت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور قریبی ہوٹل امریکی اور روسی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد امریکی حکام نے سفارتخانے میں الارم بجائے اور تمام عملے کو چھپ جانے کی ہدایات جاری کیں۔ دوسری جانب افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں افغان پارلیمنٹ میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اور کچھ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیاگیا ہے۔ کابل کے بعد جلال آباد ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اُڑا لیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں گردیز اور لوگر میں بھی مختلف مقامات پر حملوں کی اطلاعات مل رہی ہیں اور صوبائی پولیس چیف کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے مزید حملے بھی کریں گے۔
 
Top