• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کابل:نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے400 ٹرک نذر آتش - اللہ اکبر

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کابل:نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے400ٹرک نذر آتش
05 جولائی 2014 (23:00)

لنک


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو کے لئے ایندھن لے جانے والے چار سو ٹرکوں کو آگ لگادی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کو تیل کی سپلائی کرنے والے ٹرک پارکنگ میں موجود تھے کہ حملہ کرکے انہیں آگ لگا دی گئی۔کابل پولیس کے ترجمان حشمت استانک زئی نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کے نجی کمپنی کے درجنوں ٹینکروں نے دھماکوں کے بعد آگ پکڑ لی۔حشمت کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ایک ٹرک ڈرائیور جنت گل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ اپنے ٹرک میں سو رہا تھا جب اس نے تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ اس کے بعد ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر وہ فوراً اس جگہ سے نکل گیا'۔کابل پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈائیریکٹر گل افغان ہاشمی نے بتایا کہ دھماکہ ایک میگنیٹک بم کی مدد سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرکوں نے فوراً آگ پکڑ لی۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے اس واقعے کی ذمے داری قبول کرلی گئی ہے، جو اس سے قبل بھی افغانستان میں تیل سپلائی کرنے والے ٹرکوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق 'ہمارے بہادر جنگجوﺅں نے کابل کے مغرب میں متعدد آئل ٹینکروں کو نذرِ آتش کردیا ہے ، جو غیر ملکی فوجیوں کو خوراک اور تیل سپلائی کرتے تھے'۔
 
Top